مودی حکومت ریاستوں کے ساتھ تفریق اور ملک کے آئینی ڈھانچہ کو کمزور کر رہی: ملکارجن کھرگے

Source: S.O. News Service | Published on 16th April 2024, 10:53 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،16/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی) لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس کے سرکردہ لیڈروں کی ریلیاں اور روڈ شو زور و شور سے جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے آج پڈوچیری و تمل ناڈو میں اجلاسِ عام سے خطاب کیا جس میں بی جے پی کو بدعنوانی کے ایشو پر کٹہرے میں کھڑا کیا۔ انھوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ مودی حکومت ریاستوں کے ساتھ تفریق کرتی ہے اور ملک کے آئینی ڈھانچہ کو بھی کمزور کر رہی ہے۔

لوک سبھا انتخاب میں انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کھرگے نے کہا کہ ’’جہاں بھی وزیر اعظم مودی بدعنوانی سے لڑنے کا دعویٰ کرتے ہیں، ٹھیک وہیں بی جے پی واشنگ مشین کی طرح کام کر رہی ہے۔ اس میں بدعنوانی کے ملزمین کلین چٹ حاصل کرنے کے لیے شامل ہو رہے ہیں۔ بی جے پی کے ذریعہ ملک بھر میں اپوزیشن کے اراکین اسمبلی کو خریدا جا رہا ہے۔‘‘ کھڑگے نے اپنی تقریر کے دوران الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ کو لے کر بھی بی جے پی پر حملہ کیا۔

تمل ناڈو میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کھرگے نے کہا کہ آج ملک میں جمہوریت پر حملہ ہو رہا ہے۔ مودی حکومت اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کو پریشان کرنے کے لیے ای ڈی، سی بی آئی اور انکم ٹیکس جیسی ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ بی جے پی جب بھی اقتدار حاصل نہیں کر پاتی، تب وہ ہاتھ مروڑنے کی پالیسی اختیار کرتی ہے۔ جب وزیر اعلیٰ یا اراکین پارلیمنٹ نہیں جھکتے تو بی جے پی گورنرس کا استعمال کرتی ہے۔ مرکز کی بی جے پی حکومت لگاتار تمل ناڈو کی منتخب حکومت کو کمزور کر رہی ہے۔ مرکزی حکومت فنڈ جاری نہ کر کے قدرتی آفات کے دوران مدد کرنے سے انکار کر کے تمل ناڈو حکومت کو پریشان کر رہی ہے۔

پڈوچیری میں کی گئی اپنی تقریر کے دوران کانگریس صدر کھرگے نے کہا کہ ’’پڈوچیری ثقافت اور تاریخ سے خوشحال زمین ہے۔ یہ کانگریس پارٹی کی سخت محنت تھی جس نے پڈوچیری کو فرانسیسی نوآبادیاتی حکومت کے چنگل سے آزادی دلائی۔ مرکز کی کانگریس حکومت نے ہی پڈوچیری کو مرکز کے زیر انتظام خطہ کا درجہ دیا تھا۔ کانگریس کا کام ابھی ختم نہیں ہوا ہے، کیونکہ پڈوچیری کو مکمل ریاست کا درجہ دیا جانا چاہیے۔‘‘ کھڑگے نے اپنے خطاب میں کانگریس کے انتخابی منشور کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ مرکز میں انڈیا اتحاد کی حکومت بننے پر انتخابی منشور میں شامل سبھی گارنٹیوں کو پورا کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بہار: نوادہ میں دلت بستی پر حملہ، 80 گھروں میں آگ لگائی گئی، پولیس کی تعیناتی

بہار کے نوادہ ضلع میں بدھ کی شام زمین کے تنازعے کے باعث دلت بستی پر ایک خوفناک حملہ ہوا۔ مقامی ذرائع کے مطابق تقریباً 80 گھروں کو آگ لگا دی گئی، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ صرف 21 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، لیکن علاقے میں شدید خوف و ہراس کی ...

دہلی کی نئی کابینہ: آتشی کے ساتھ 5 وزراء حلف اٹھانے کے لیے تیار

دہلی حکومت کی نئی کابینہ کا خاکہ واضح ہو گیا ہے، اور ذرائع کے مطابق آتشی کے ساتھ 5 دیگر وزراء حلف اٹھائیں گے۔ ان وزراء میں گوپال رائے، کیلاش گہلوت، سوربھ بھاردواج، اور عمران حسین شامل ہیں۔ مزید برآں، مکیش اہلاوت بھی کابینہ کے وزیر کے طور پر حلف لیں گے۔

’ایک ملک، ایک انتخاب‘ کے نفاذ سے 10 ریاستوں کی اسمبلی 1 سال اور دیگر ریاستوں کی 3 سال قبل تحلیل ہونے کا خدشہ

مودی کابینہ نے بدھ کے روز سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی قیادت میں قائم اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ (وَن نیشن، وَن الیکشن) کی تجویز کو منظور کر لیا۔ اس سے ایک روز قبل، مودی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت کی تیسری مدت کے 100 دن مکمل ہونے پر وزیر ...

راہل گاندھی کی بڑھتی مقبولیت سے بی جے پی خوفزدہ، دھمکیاں سازش کا حصہ ہیں؛ کانگریس کا دعویٰ

کانگریس نے آج بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے راہل گاندھی کو دی جانے والی دھمکیوں اور ناپسندیدہ بیانات پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور اس حوالے سے وزیراعظم مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا۔ کانگریس کے مطابق، بی جے پی راہل گاندھی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ ...

'ایک ملک، ایک انتخاب' عملی نہیں، صرف انتخابی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے: ملکارجن کھرگے

مودی کابینہ نے بدھ کے روز ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ (وَن نیشن، وَن الیکشن) پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی جس پر کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظریہ عملی نہیں ہے اور جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے۔ کھڑگے نے الزام لگایا کہ بی جے ...

کولکاتا عصمت دری کیس: سی بی آئی کی رپورٹ، ڈاکٹر کے اجتماعی عصمت دری کے ثبوت نہیں ملے

مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) نے منگل کو کولکاتا کی ایک خصوصی عدالت کو آگاہ کیا کہ اگست میں آر جی کر میڈیکل کالج، کولکاتا میں مردہ پائی جانے والی جونیئر ڈاکٹر کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔ ایجنسی نے وضاحت کی کہ وہ اب بھی مختلف پہلوؤں کی چھان بین کر رہی ہے۔ ...