مودی حکومت مذہبی ہم آہنگی کو خراب کر رہی ہے:ملکارجن کھرگے

Source: S.O. News Service | Published on 18th September 2023, 12:13 PM | ملکی خبریں |

 حیدر آباد، 18/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی)  کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے منی پور اور نوح (ہریانہ) جیسے ذات پات اور فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات پر ہفتہ کو مودی حکومت اور حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات ملک پر دھبہ ہیں اوریہ مذہبی ہم آہنگی کو خراب کرتے ہیں۔

نئی تشکیل شدہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی یہاں پہلی میٹنگ میں کھرگے نے 2021 کی مردم شماری کے ساتھ ذات پات کی مردم شماری کرانے کا مطالبہ کیا۔ پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے ایجنڈے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کا ارادہ الیکشن کمیشن پر مکمل کنٹرول قائم کرنا ہے، اپوزیشن کو اس حوالے سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ کانگریس صدر نے کہا کہ مودی حکومت کے دوران عدم مساوات اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے، حکومتی ادارے بند صنعت کاروں کو بیچے جا رہے ہیں، گھپلوں پر پردہ ڈالا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت یکے بعد دیگرے منعقد ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاسوں پر بھاری خرچ کرکے تعریفیں لے رہی ہے۔ اپنے ابتدائی بیان میں انہوں نے منی پور اور نوح کے واقعات پر کہاکہ "یہ واقعات جدید، ترقی پسند اور سیکولر ہندوستان کی شبیہ کو داغدار کرتے ہیں۔ ایسے میں حکمراں جماعت، فرقہ پرست تنظیمیں اور میڈیا کا ایک حصہ آگ پر تیل کا کام کرتا ہے۔ یہ ملک کے "تمام مذاہب کی مساوات" کو خراب کرتا ہے۔ ہمیں مل کر ایسی قوتوں کو پہچاننا اور بے نقاب کرنا ہے۔ کھڑگے نے کہاکہ’’آج ملک کو کئی سنگین اندرونی چیلنجوں کا سامنا ہے۔ منی پور کے دل دہلا دینے والے واقعات کو پوری دنیا نے دیکھا۔ وہاں 3 مئی 2023 سے شروع ہونے والا تشدد آج بھی جاری ہے۔ مودی سرکار نے منی پور کی آگ کو ہریانہ کے نوح تک پہنچنے دیا۔ یہاں تشدد کے واقعات پیش آئے، جس کی وجہ سے راجستھان، یوپی (اتر پردیش) اور دہلی میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل گئی۔‘‘

کھرگے نے کہا کہ ہندوستانی معیشت اس وقت شدید خطرے میں ہے۔ مہنگائی غریب اور عام لوگوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں سادہ تھالی 65 فیصد مہنگی ہو گئی ہے اور 74 فیصد آبادی کو غذائیت سے بھرپور خوراک نہیں مل رہی ہے۔ کانگریس صدر نے کہا کہ ہندوستان جس میں 65 فیصد نوجوانوں کی آبادی ہے، بے روزگاری ریکارڈ سطح پر ہے اور نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سیکڑوں مظاہرین کی منی پور کے وزیراعلیٰ کی ذاتی رہائئش گاہ پردھاوا بولنے کی کوشش

منی پور کے وادی علاقوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان جمعرات کی رات لوگوں کے ایک گروپ نے امپھال ایسٹ میں ہینگانگ میں وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کی ذاتی رہائش گاہ پر دھاوا بولنے کی کوشش کی۔ اس وقت وزیراعلیٰ اور ان کی فیملی وہاں موجود نہیں تھی۔

مغربی بنگال میں ڈینگی کے 38 ہزار معاملے، دہلی میں بھی حالات خراب ، الرٹ جاری

ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں ڈینگو کے معاملے تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔ مغربی بنگال کی حالت سب سے زیادہ خراب ہے جہاں 20 ستمبر تک 38 ہزار سے زیادہ لوگوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔ بیشتر لوگوں میں پلیٹ لیٹس کم ہونے اور اس کی وجہ سے ہونے والی پیچیدگیاں رپورٹ کی جا رہی ہیں۔ راجدھانی ...

متھرا ٹرین حادثہ: لاپروائی سامنے آنے کے بعد 5 ریلوے ملازمین معطل، تحقیقات کے لیے 4 رکنی ٹیم تشکیل

گزشتہ دنوں متھرا میں پیش آئے ٹرین حادثہ کو لے کر ریلوے ملازمین کی بڑی لاپروائی سامنے آ رہی ہے۔ متھرا جنکشن ریلوے اسٹیشن پر منگل کی شب دہلی کی طرف پلیٹ فارم نمبر 2 کی سائیڈنگ پر ٹرین چڑھنے کے حادثہ میں شروعاتی جانچ کے دوران ریلوے ملازمین کی لاپروائی کا پتہ چلا ہے جس کے بعد ...

امپھال میں 2 نوجوانوں کی ہلاکت پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ، کرفیو دوبارہ نافذ

’این ڈی ٹی وی‘ پر شائع خبر کے مطابق منی پور میں دو طالب علموں کے قتل کے خلاف احتجاج بدھ کی صبح شدت اختیار کر گیا، جس کے نتیجے میں امپھال میں مظاہرین کی پولیس اہلکاروں سے جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور حالات کو قابو میں کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے ...

آسام-میگھالیہ بین ریاستی سرحد پر تصادم، غلیل اور تیر سے حملہ

آسام اور میگھالیہ کے بین ریاستی سرحد سے ملحق ایک گاؤں میں تصادم کا معاملہ پیش آیا ہے۔ اس دوران دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر خوب حملہ کیا، حالانکہ اس میں کسی کے سنگین زخمی ہونے کی خبر فی الحال موصول نہیں ہوئی ہے۔ اس حملے میں غلیل اور تیر کا استعمال کیے جانے کی خبریں سامنے آ ...