نتیش30ہزار کروڑ، نائیڈو ایک لاکھ کروڑ کے طلب گار، دونوں ہی لیڈران نے اپنی اپنی ریاست کیلئے بجٹ میں خطیر پیکیج طلب کیا

Source: S.O. News Service | Published on 10th July 2024, 11:39 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ ، 10/جولائی (ایس او  نیوز /ایجنسی) مودی حکومت کا تیسرا دور وزیر اعظم مودی اور وزیر مالیات نرملاسیتا رمن کیلئے سخت دبائو کے درمیان کانٹوں بھرے تاج سے کم نہیں ہے کیوں کہ مرکزی حکومت جن ۲؍پارٹیوں کی بیساکھیوں پر کھڑی ہے وہ مرکز سے اپنا اپنا حصہ چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں حکومت کے باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق نتیش کمار نے اس بجٹ  میں بہار کے لئے۳۰؍ ہزار کرو ڑ روپے کے معاشی پیکیج کا مطالبہ کیا ہے۔ حالانکہ ان کی مانگ بہار کے لئے خصوصی درجہ کی ہے لیکن اس تعلق سے مرکزی حکومت کی جانب سے فی الحال کوئی گرمجوشی نہیں دکھائی جارہی ہے اسی لئے اب نتیش کمار کی پارٹی نے اپنی مانگ میں معمولی تبدیلی کرتے ہوئے مرکز سے اس بجٹ میں بہار کے لئے ۳۰؍ ہزار کروڑ روپے مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس سے قبل مرکزی حکومت کی ایک اور اہم اتحادی چندرا بابو نائیڈو کی پارٹی تیلگو دیشم نے  تومرکز کے سامنے جے ڈی یو سے بھی بڑا مطالبہ رکھا ہے۔ انہوں نے آندھرا پردیش کےلئے  اس بجٹ میں اگلے کچھ برسوں کے لئے خصوصی معاشی پیکیج کے طور پر ایک لاکھ کروڑ سے زائد کا مطالبہ کیا ہے۔ دونوں ریاستوں کی مانگی گئی رقم مجموعی طور پرسرکار کی سالانہ فوڈ سبسیڈی (۲ء۲؍ لاکھ کروڑ روپے)  کے نصف سے بھی زیادہ ہے۔ اس تعلق سے سرکار نے اب تک دونوں ہی ریاستوں کو کوئی جواب نہیں دیا ہے لیکن یہ تو طے ہے کہ ان مطالبات کی وجہ سے مودی سرکار اور ان دونوں پارٹیوں کے درمیان کھینچ تان  بڑھے گی جس کا اثر سرکار پر بھی پڑے گا اور اس کے فیصلوں پر بھی  ہو گا۔ ہر چند کہ اس سال مودی حکومت کے پاس فنڈس کی کوئی کمی نہیں ہے کیوں کہ ریزرو بینک آف انڈیا نے مرکزی حکومت کو اس  مالی سال کیلئے ریکارڈ ۲ء۱۱؍ لاکھ کروڑ  روپے کا ڈیویڈنڈ دیا ہے۔ اس سے سرکار کے وارے نیارے ہوگئے ہیں لیکن وہ فوری طور پر اپنے اتحادیوں کے مطالبات پورے کرنے کے حق میں بھی نہیں ہے۔ 

ان پیکیج یا  خطیر رقومات کے علاوہ  دونوں ہی ریاستوں نے  مرکز سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ انہیں ریاست کے طور پر زیادہ قرض لینے کی سہولت فراہم کرے ۔ موجودہ قوانین کے مطابق کوئی بھی ریاستی حکومت  اپنی ریاست کی جی ڈی پی کا ۳؍ فیصد سے زائد قرض نہیں لے سکتی جبکہ بہار کا مطالبہ ہے کہ اسے ایک فیصد زائد یعنی ۴؍ فیصد تک اور آندھرا پردیش کا مطالبہ ہے کہ اسے اپنی جی ڈی پی کے ۳؍ فیصد کے بجائے ساڑھے تین فیصد تک قرض لینے کی اجازت دی جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مطالبہ پر غور کیاجارہا ہے لیکن اس کی اجازت دی جائے گی یا نہیں اس بارے میں فی الحال کچھ کہا نہیں جاسکتا ہے۔ 

واضح رہےکہ اس مرتبہ مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتا رمن کا ارادہ حکومت کے مالیاتی خسارہ کو  ۵ء۱؍ فیصد پر لانے کا ہے جو اس وقت ۸ء۸؍ فیصد ہے۔ حکومت کا مالیاتی خسارہ اگر بجٹ کے ۷؍ فیصد سے کم رہتا ہے تو دنیا بھر کی اہم ریٹنگ ایجنسیاں ملک کی معیشت کو بہتر ریٹنگ دیتی ہیں اور نرملا سیتا رمن کا ارادہ یہی ہے کہ وہ بہتر ریٹنگ حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ اسی لئے وہ ریاستوں کے مطالبات اور مرکز کے بجٹ کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ ایسے میں بہار اور آندھرا پردیش  کی جانب سے بڑے پیکیج کے مطالبہ سے یہ توازن بگڑ سکتا ہے۔ حالانکہ مودی حکومت کے پہلے دور میں بہار کو مرکز سے ۵؍ سال کے دوران ۱ء۲۵؍لاکھ کروڑ روپے کی مدد مختلف مدوں میں ملی ہے لیکن اب بہار کی حکومت کو یہ پیکیج بھی چاہئے تاکہ وہ ریاست کے انفراسٹرکچر منصوبوں میں سرمایہ کاری کرسکے۔

ایک نظر اس پر بھی

مسلم پرسنل لاء بورڈ وفد کی آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات؛ نائیڈو نےمسلمانوں کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کا دلایا یقین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک وفد نے ریاست آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق اپنے اعتراضات اور اندیشوں سے انھیں واقف کرایا۔

پونے میں پانی کی ٹنکی پھٹنے سے 4 مزدور ہلاک، 7 زخمی

مہاراشٹر کے پونے میں پانی کی ٹنکی اچانک پھٹ جانے سے 4 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس دلخراش واقعے میں 7 دیگر مزدور بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور وہاں نہا رہے تھے۔ دستیاب معلومات کے مطابق، یہ ٹنکی صرف 3 روز پہلے ہی نصب کی گئی تھی۔ جیسے ہی حادثے کی ...

یوپی ضمنی انتخابات: کانگریس نے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر امیدوار نامزد کیا

اتر پردیش میں سات سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ کانگریس وہاں اپنے نشان پر انتخاب لڑنے کی ہمت نہیں کر پا رہی، جس کا ثبوت جمعرات کو اس وقت ملا جب سماج وادی پارٹی نے اپنے دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ ایس پی نے غازی آباد کی صدر سیٹ سے سنگھ راج جاٹو ...

فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کے اقدامات: این ڈی ایم سی نے دہلی میں پارکنگ فیس دوگنا کر دیا

دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے، اور اس کے تدارک کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) نے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں پارکنگ فیس دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نجی گاڑیوں کے استعمال کو کم ...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سمیت 100 سے زائد رہنماؤں نے آج جمع کرائے نامزدگی کے کاغذات

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں تیزی آ گئی ہے۔ آج مختلف سیاسی جماعتوں کے 100 سے زائد امیدواروں نے اپنے نامزدگی کے کاغذات جمع کرائے، جس کے نتیجے میں متعلقہ علاقوں میں خاصی سرگرمی دیکھنے کو ملی۔ شہروں اور قصبوں میں پورے دن ریلیوں اور اجلاسوں کا سلسلہ جاری رہا۔ 4 ...

مادھبی پوری بچ پی اے سی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں، کمیٹی کا اجلاس ملتوی

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کی چیئرپرسن مادھبی پوری بچ نے آج (24 اکتوبر 2024) ذاتی وجوہات کی بنا پر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ کانگریس کے رہنما اور پی اے سی کے چیئرمین کے سی وینوگوپال نے ان کی غیر موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے ...