کاروار میں اقلیتی کمیشن چیرمین عبدالعظیم نے کہا :میں نے عہدہ برقرار رکھنے کے لئے کھٹکھٹایا ہے عدالت کا دروازہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th November 2023, 12:17 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 30 / نومبر (ایس او نیوز) ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیرمین ریٹائرڈ پولیس آفیسر عبدالعظیم نے اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ کانگریسی حکومت کو انہیں اپنے عہدے سے ہٹانے سے روکنے کے لئے انہوں نے عدالت کے دروازہ کھٹکھٹایا ہے ۔
    خیال رہے کہ محکمہ پولیس سے ریٹائر ہونے کے بعد عبدالعظیم نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی جس کی وجہ سے سابقہ بی جے پی حکومت نے انہیں اقلیتی کمیشن کا چیرمین مقرر کیا تھا ۔ پھر2022 ان کی تین سالہ میعاد ختم ہونے کے بعد بی جے پی حکومت نے اپنے اقتدار کے آخری دنوں میں عبدالعظیم کو دوسری میعاد کے لئے چیرمین نامزد کیا تھا ۔
     اب کانگریسی حکومت اقتدار میں آنے کے بعد روایت کے مطابق کمیشن کا چیرمین تبدیل کیا جاتا ہے اور کانگریس پارٹی اپنے پسندیدہ شخص یہ منصب سونپنے کی تیاری کی ہے جسے روکنے کے لئے عبدالعظیم نے عدالت کا سہارا لیا ہے ۔
    انہوں نے بتایا کہ اقلیتی کمیشن چیرمین کی میعاد تین سالہ ہوتی ہے اور قانون کے مطابق میعاد ختم ہونے سے قبل چیرمین کو اپنے عہدے سے ہٹایا نہیں جا سکتا ۔ چونکہ ابھی میری میعاد کے دو سال باقی ہیں ، اس لئے میں نے عدالت کے سامنے مانگ رکھی ہے کہ اس دوران مجھے عہدے سے ہٹانے پر روک لگائی جائے ۔ 


 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل ٹی ایم سی میں گرما گرم بحث : گیس اسٹیشن کے لئے نو آبجکشن لیٹر منسوخ کرنے کا مطالبہ

شہر کے سنڈے مارکیٹ روڈ پر ایل پی جی بنک قائم کرنے کے لئے ٹی ایم سی ایڈمنسٹریٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی طرف سے جو نو آبجکشن لیٹر ضلع ڈپٹی کمشنر کو بھیجا گیا ہے اس پر ٹاون میونسپل کاونسل کی میٹنگ میں گرما گرم بحث ہوئی اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔