بھٹکل میں وزیر منکال وئیدیا نے افسران سے کہا : کام کرنا ہے تو رہیں ورنہ دوسری جگہ چلے جائیں 

Source: S.O. News Service | Published on 13th June 2024, 12:20 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل، 13/ جون (ایس او نیوز) اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں مانسون اور قدرتی آفات سے متعقلہ معاملات سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے کل جو میٹنگ منعقد ہوئی تھی اس میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے کہا جن لوگوں کو کام کرنے میں دلچسپی ہے وہ لوگ یہاں رہیں اور جنہیں دلچسپی نہیں ہے میں انہیں دوسرے جگہ بھیجنے کا انتظام کر دوں گا ۔
    
منکال نے افسران کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے فرائض کو پوری ذمہ داری سے انجام دینا چاہیے ۔ لوگوں کی مشکلات اور دشواریاں دور کرنا چاہیے ۔ دفتر میں آنے والے عام افراد کو کرسی پر بٹھا کر ان کی بات سننا اور ان کا مسئلہ حل کرنا چاہیے ۔ بعض انسانی بنیادوں پر لوگوں کا کام ترجیحی انداز میں کیا جانا چاہیے ۔ اسی صورت میں عوام کے دلوں میں آپ کے لئے ہمیشہ جگہ بنی رہے گی ۔
    
وزیر موصوف نے کہا کہ اپنے مسائل لے کر آنے والوں کو دفتروں کے چکر لگانے پر مجبور کرنا غلط بات ہے ۔ دفتروں میں ایجنٹوں کی سرگرمیوں کو کم کر دیں ۔ عوام کا کام ایجنٹ کے بغیر ہی کریں ۔  اگر آپ لوگوں کو یہاں کام کرنے میں دشواری ہو رہی ہے تو پھر اپنا تبادلہ دوسرے مقام پر کریں اور چلے جائیں۔
    
منکال وئیدیا نے ٹی ایم سی اور جالی پٹن پنچایت کے  چیف آفیسروں کو ہدایت دی کہ پانی نکاسی کے نالوں کی صفائی کا کام ایک ہفتے کے اندر مکمل ہو جانا چاہیے ۔ 

سٹی سروے  کا کام پورا نہ ہونے پر اے ڈی ایل آر افسران کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وزیر منکال نے پوچھا کہ آخر یہ کام پورا کرنے کے لئے ابھی آپ لوگوں کو کتنا وقت چاہیے ۔ درست نقشے نہ ملنے کی وجہ سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا ہے ۔ سروے آفیسر آر شیوانند پر برستے ہوئے منکال وئیدیا نے کہا : "سٹی سروے کرنے کی ہدایت دے کر چار مہینے گزر گئے مگر اب تک کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ۔ 15 سروے افسران رہتے ہوئے بھی یہ کام پورا نہیں ہوا ہے ۔" انہوں نے سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جتنی جلد ممکن ہو اس کام کو پورا کیا جائے ۔ 

    
آنگن واڑی اور اسکولوں میں طلبہ کو تمام ضروری سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے اور ایسی کوئی بات سامنے آئی تو میں خاموش نہیں رہوں گا ۔ 
    
محکمہ صحت کے افسران کو خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہا برسات کے موسم میں ڈینگی اور اس جیسی دوسری بیماریوں کی روک تھام کے سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کیے جائیں ۔ 
    
گیرو سوپّا ڈیم سے پانی چھوڑنے کے بارے میں انہوں نے افسران سے کہا کہ اس میں بہت زیادہ احتیاط سے کام لینا چاہیے ۔ اس بات کا خیال رہنا چاہیے کہ پانی چھوڑنے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنے کی صورت پیش نہ آئے ۔ 
    
انہوں نے محکمہ جنگلات کے افسران سے کہا کہ زمین پر نیا اتی کرم کرنے کا موقع بالکل نہ دیں لیکن جو  لوگ پہلے سے اتی کرم دار ہیں انہیں کسی قسم کی تکلیف نہ دیں ۔ 
    
وزیر منکال وئیدیا نے مختلف محکمہ جات کے افسران کو مزید تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اگلے دوتین  مہینے مانسون کے ہیں ۔ اس میں تمام محکمہ جات کے افسران کو مسائل حل کرنے میں پوری طرح سرگرم رہنا چاہیے ۔ جب مسائل پیدا ہوں اور اس کا شکار ہونے والے دفتروں میں آئیں تو اپنی ذمہ داری سے بچنے کی بالکل کوشش نہ کریں ۔
    
اس میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نئینا، بھٹکل تحصیلدار روی راج دکشیت، تعلقہ پنچایت انچارج سی ای او وی ڈی موگیر سمیت بھٹکل اور ہوناور تعلقہ کے محکمہ جاتی افسران موجود تھے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: رابطہ کی جانب سے خواتین کے لئے سلائی اور ایمبرائیڈری کلاسس کے نئے داخلے شروع، یکم نومبر سے ہوں گے کلاسس

خواتین کو خود مختار بنانے اور انہیں معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے رابطہ سوسائٹی نے ایک بار پھر سلائی اور ایمبرائیڈری کی تربیتی کلاسس کا اعلان کیا ہے۔ یکم نومبر سے شروع ہونے والے اس تربیتی پروگرام کا یہ تیسرا بیچ ہوگا، جبکہ داخلے  شروع ہو چکے ہیں۔

منگلورو کے قریب سورتکل میں اسکوٹر اور لاری کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کی موت

لاری اور بائک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ، حادثہ  سورتکل میں سورج انٹرنیشنل ہوٹل کے قریب نیشنل ہائی وے پر منگل رات کو پیش آیا۔ متوفی کی شناخت روی کی حیثیت سے کی گئی ہے، جو مُکّا کا رہائشی تھا اور ایک  بینک  میں ملازمت کرتا تھا۔

بھٹکل: سرور  میں خرابی  کی وجہ سے عوام کو  راشن حاصل کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا

بھٹکل کے اکثر عوام محکمہ خوراک اور شہری سپلائیز کی طرف سے دئیے جانے والے راشن نہ ملنے سے سخت پریشان ہیں اور راشن دکانوں میں جاری سرور میں باربار خرابی کی وجہ سے اپنا ماہانہ راشن حاصل کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اُڈپی: معمولی بات کو لے کر دوست نے دوست کا گلا کاٹ دیا

ایک حیران کن واقعے میں، ایک آدمی نے معمولی تنازعہ کے باعث اپنے دوست کا گلا کاٹ کر بہیمانہ طریقے سے قتل کر دیا۔ یہ واقعہ منگل کی صبح 22 اکتوبر کو اُڈپی میں پرانی  کے ایس آر ٹی سی  بس اسٹینڈ کے قریب کرشنا کریپا عمارت کے گراؤنڈ فلور کے کمرے میں پیش آیا۔

بھٹکل: مویشی چوری کے الزام میں تین گرفتار؛ کیا چوری شدہ جانوروں کا گوشت فروخت ہو رہا ہے؟

حال ہی میں جالی پٹن پنچایت حدود میں مویشی کی چوری کا جو واقعہ پیش آیا تھا اور جانور کو  کار میں لاد کر لے جانے کی جو وڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اُس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے  بھٹکل ٹاؤن پولس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔