گزشتہ تین برسوں میں 165 ملین افراد غریب ہو گئے: اقوام متحدہ

Source: S.O. News Service | Published on 15th July 2023, 11:57 AM | عالمی خبریں |

اقوام متحدہ ، 15/جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی) اقوام متحدہ کے ڈیولپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) کی طرف سے جمعرات کو شائع کردہ ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان دھچکوں کی وجہ سے سن 2020 سے سن 2023 کے اواخر تک 75ملین افراد انتہائی غربت میں چلے جائیں گے، یعنی انہیں یومیہ 2.15 ڈالر سے بھی کم پر اپنی زندگی بسر کرنی پڑ رہی ہے۔ جب کہ مزید90 ملین افراد خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہوں گے۔ یومیہ 3.65 ڈالرآمدنی والے افراد کو خط افلاس کے زمرے میں شامل کیا جاتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "غریب ترین لوگ سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور سن 2023 میں بھی ان کی آمدنی کورونا وباسے پہلے کی سطح سے نیچے رہنے کا امکان ہے۔" یو این ڈی پی کے سربراہ آخم اسٹائنرکا کہنا تھا، "وہ ممالک جنہوں نے پچھلے تین سالوں کے دوران 'سیفٹی نیٹ' میں سرمایہ کاری کی ہے وہ لوگوں کی ایک قابل ذکر تعداد کو غربت میں جانے سے روکنے میں کامیاب رہے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ "انتہائی مقروض ممالک میں قرضوں کی بلند سطح، ناکافی سماجی اخراجات اور غربت کی شرح میں تشویش ناک اضافے کے درمیان براہ راست تعلق ہے۔"

رپورٹ میں معاشی طورپر جدوجہد کرنے والے ممالک میں "قرض اور غربت" کے درمیان تعلق کو روکنے کی اپیل کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ "قرض کی ادائیگی کو سماجی اخراجا ت کے لیے مالی اعانت اور معاشی دھچکوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے کی طرف موڑ دیا جائے۔" یو این ڈی پی کا کہنا ہے کہ "یہ حل کثیر الجہتی نظام کی پہنچ سے باہر نہیں ہے۔"

تعلیم اور صحت کے مقابلے سود کی ادائیگی پر زیادہ خرچ:  بدھ کی شام کو شائع ہونے والی اقوام متحدہ کی ایک اور رپورٹ کے مطابق تقریباً 3.3 بلین افراد، جو پوری دنیا کی آبادی کا لگ بھگ نصف ہیں، ان ملکوں میں رہتے ہیں جو تعلیم اور صحت کے بجائے قرضوں پر سود کی ادائیگی پر کہیں زیادہ خرچ کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ترقی پذیر ممالک قرضوں کی کم سطح ہونے کے باوجود زیادہ سود ادا کر رہے ہیں کیونکہ انہیں زیادہ شرح سود پر قرضے دیے جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 165ملین نئے غریبوں کو غربت سے نکالنے پر سالانہ 14بلین امریکی ڈالر یا عالمی پیداوار کا صفر اعشاریہ 0009 فیصد (0.0009) لاگت آئے گی۔ یہ ترقی پذیر معیشتوں کے لیے سن 2022 میں عوامی بیرونی قرضوں سے 4فیصد سے ذرا کم ہے۔ رپورٹ تیار کرنے والے ماہرین کا خیال ہے کہ اگر دھچکوں سے پہلے ہی غریب ہونے والوں کے آمدنی کے نقصانات کو بھی شامل کرلیا جائے تو تخفیف کی لاگت 107بلین امریکی ڈالر یا دنیا کی جی ڈی پی کا 0.065 فیصد تک پہنچ جائے گا۔ جو کہ بیرونی عوامی قرضوں کا تقریبا ً ایک چوتھائی ہے۔

اسٹائنرنے کہا، "ترقی پذیر ملکوں کے خودمختار قرضوں کی تنظیم نو نہ کرنے میں ان کی بے عملی کی قیمت انسانی جان ہے۔ ہمیں دھچکوں کا اندازہ لگانے اور برداشت کرنے اور مالیاتی ڈھانچے کو کمزور ترین افراد کے لیے سود مند بنانے کے خاطر نئے میکانزم کی ضرورت ہے۔" اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش، جو بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں اصلاحات پر زور دے رہے ہیں، نے" فرسودہ عالمی مالیاتی نظام" کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا "یہ اس دور کی نو آبادیاتی طاقت کی حرکیات کی عکاسی کرتا ہے جب اسے بنایا گیا تھا۔"

ایک نظر اس پر بھی

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔