ہندوستانی بحریہ کی نئی حصولیابی نے کیا حیران، تاریکی میں آئی این ایس وکرانت پر ’مگ-29 کے‘ کی پہلی بار ہوئی لینڈنگ

Source: S.O. News Service | Published on 26th May 2023, 12:20 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،26/مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) ہندوستانی بحریہ نے گزشتہ روز ایک ایسا کارنامہ انجام دیا جس نے سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ ہندوستانی بحریہ کی تاریخ میں پہلی بار مگ-29 کے نے آئی این ایس وکرانت پر رات کی تاریکی میں کامیاب لینڈنگ کی۔ ہندوستانی بحریہ نے اس کارنامہ کے بعد کہا کہ یہ بحریہ کی خود کفیلی کی بہترین مثال ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس تاریخی واقعہ کو ’خود کفیل ہندوستان‘ کی سمت میں مزید ایک قدم قرار دیا ہے۔

تاریکی میں آئی این ایس وکرانت پر مگ-29 کے کی لینڈنگ سے متعلق مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ٹوئٹر پر جانکاری دیتے ہوئے اس کے لیے ہندوستانی بحریہ کو مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ یہ قابل ذکر حصولیابی وکرانت پائلٹ ٹیم اور بحریہ کے پائلٹس کے ہنر، ان کے عزائم اور ہمت کا ثبوت ہے۔ ہندوستانی بحریہ نے اس سلسلے میں ٹوئٹ کر کہا کہ یہ چیلنجنگ نائٹ لینڈنگ ٹرائل آئی این ایس وکرانت کی پائلٹ ٹیم اور بحریہ کے پائلٹس کی صلاحیت کا اظہار ہے۔

واضح رہے کہ آئی این ایس وکرانت ہندوستان میں بننے والا پہلا طیارہ بردار آبدوز ہے۔ اس کی مینوفیکچرنگ کیرالہ میں کوچین شپیارڈ لمیٹڈ (سی ایس ایل) کی طرف سے کی گئی تھی۔ ہندوستان کے پہلے طیارہ بردار آبدوز آئی این ایس وکرانت کے نام پر ہی سودیشی طیارہ بردار آبدوز کا نام رکھا گیا تھا۔ گزشتہ سال ستمبر میں پی ایم مودی نے ہندوستان کے پہلے سودیشی طیارہ بردار آئی این ایس وکرانت کو بحریہ کے حوالے کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس کی عام بجٹ پر سخت تنقید

ام بجٹ پر  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس نے بجٹ پر زبر دست تنقید کی  اوراسےایک طرف کرسی بچانے والا بجٹ قراردیا تو  دوسری طرف یہ بھی کہا کہ بجٹ میں کانگریس کے انتخابی منشور کی کئی  اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے ۔

اب کانوڑ یاترا روٹ کی دکانوں پر ’نیم پلیٹ‘ نصب کرنے کے فیصلے کی حمایت میں بھی سپریم کورٹ میں درخواست

سپریم کورٹ نے ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کانوڑ یاترا کے روٹ پر موجود تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا، تاہم یہ تنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اب سپریم کورٹ میں 'نیم پلیٹ' کی حمایت میں مداخلت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے ...

پٹنہ میں کانگریس لیڈروں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج، پارٹی کا ریاست گیر احتجاج کا اعلان

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ریاستی یوتھ کانگریس نے بدھ کو اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی، اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ اس واقعہ پر مشتعل کانگریس پارٹی نے آج جمعرات کو تمام ضلع دفاتر پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...

مانسون اجلاس: بجٹ پر دوسرے دن بھی بحث جاری، لوک سبھا میں رجیجو کے بیان پر اپوزیشن کا ہنگامہ

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج جمعرات   کو چوتھا دن ہے اور بجٹ پر مسلسل دوسرے روز بھی بحث جاری ہے۔ اپوزیشن لیڈر ایوان میں ہنگامہ برپا کر رہے ہیں، ان کے مطابق بجٹ میں ریاستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔ بجٹ کو لے کر ایوان میں گزشتہ روز بھی ہنگامہ کیا گیا تھا اور اپوزیشن ...