منجیشور میں کئی دکانوں کی بیک وقت چوری
منجیشور:25؍ نومبر(ایس اؤ نیوز)شہر کے کئی دکانوں میں گھس کر چوروں نے نقد اور سامان چوری کئےجانے کا واقعہ اُپلا کے کئی کمبا میں پیش آیا ہے۔
رام کرشنا رائی کی پھلوں کی دکان، عبدالرحمن کے کول ڈرنکس، لکشمن کے پرنٹرس، اشرف کی بیکری ، لطیف کی سلون کا شٹر توڑکر اندر گھسے چوروں نے نقد اور قیمتی اشیاء لے کر فرار ہوئے ہیں۔ دکان مالکان صبح سویرے اپنی دکانوں کو کھولنےکےلئےپہنچے تو چوری ہونے کا پتہ چلا ہے۔ منجیشور تھانہ پولس نے جائے وقوع کا معائنہ کرنےکے بعد جانچ کررہےہیں۔