منی پو: پانچوں نوجوانوں کی رِہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے خواتین کی تنظیم نے 48 گھنٹے کے لیے کیا امپھال بند کا اعلان؛ عام زندگی متاثر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2023, 12:54 AM | ملکی خبریں |

امپھال،19؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) میتھی خواتین کی تنظیم "مائیرا پائبیس" نے 48 گھنٹے کے لیے امپھال بند کا اعلان کرنے کے بعد آج منگل کو صبح  سے ہی بازار اور دکانیں بند رہی جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی اور بند کا خاطر خواہ اثر نظر آیا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق منی پور پولیس نے ہفتہ کو پانچ نوجوانوں کو وردی پہن کر اسلحہ لے جانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ بعد میں پانچوں کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد انھیں پولیس حراست میں بھیجا گیا تھا۔ اس بات کو لے کر پیر کے روز مشرقی امپھال کے کھرئی اور کونگبا، بشنوپور ضلع کے نامبول، مغربی امپھال کے کاکوا اور تھوبل ضلع کے کئی علاقوں میں مائیرا پائبیس نے روڈ بلاک کرتے ہوئے سخت احتجاجی مظاہرہ کیا اور پانچوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

مطالبہ پورا نہ ہونے کو دیکھتے ہوئے منگل سے 48 گھنٹوں کے بند کا اعلان کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بند کال کی وجہ سے کلاس 10 کے سپلیمینٹیری اور سکینڈری کے بورڈ امتحانات جو منگل کو ہونے تھے، ملتوی کردئے گئے ہیں، اگلی تاریخ کے تعلق سے فی الحال کوئی خبر نہیں دی گئی ہے۔

ایک مقامی کمیٹی کے صدر یومنام ہٹلرنے میڈیا والوں کو بتایا کہ "گرفتار کیے گئے پانچوں نوجوان عام شہری ہیں اور گاؤں کے رضاکار ہیں جو کوکی عسکریت پسندوں کے حملوں سے اپنے گاؤں کی حفاظت پر مامور تھے۔ہٹلر کے مطابق سیکورٹی فورسز اپنا کام صحیح طریقے سے کرنے میں ناکام رہی ہے،اس لئے نوجوان اپنے گاوں والوں کو بچانے کے لئے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پانچوں نوجوانوں کو غیرمشروط طور پر رہا کیا جائے۔ انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگرحکومت نے انھیں رِہا نہیں کیا یہ تحریک مزید تیز کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ نوجوانون کی گرفتاری کے بعد ہفتہ کوبھی مظاہرین نے پورومپت پولیس اسٹیشن کے سامنے نوجوانوں کی رِہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا تھا۔ جس کے دوران کچھ مظاہرین اور آر اے ایف کے جوانوں کو معمولی چوٹیں بھی آئی تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

خواتین کے حقوق اور حصہ داری کے لیے کانگریس شعبہ خواتین شروع کرے گی ملک گیر مہم

کانگریس شعبہ خواتین ملک کی نصف آبادی یعنی کہ خواتین کے حقوق و حصہ داری کے لیے ملک گیر مہم شروع کرے گی۔ یہ مہم 29 جولائی سے دہلی کے جنتر منتر سے شروع کی جائے گی جو ملک کی تمام ریاستوں کے دالحکومت سے گزرے گی۔ اس مہم کے مطالبات میں خواتین ریزرویشن بل، مہالکشمی اسکیم کا نفاذ اور ...

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس کی عام بجٹ پر سخت تنقید

ام بجٹ پر  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس نے بجٹ پر زبر دست تنقید کی  اوراسےایک طرف کرسی بچانے والا بجٹ قراردیا تو  دوسری طرف یہ بھی کہا کہ بجٹ میں کانگریس کے انتخابی منشور کی کئی  اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے ۔

اب کانوڑ یاترا روٹ کی دکانوں پر ’نیم پلیٹ‘ نصب کرنے کے فیصلے کی حمایت میں بھی سپریم کورٹ میں درخواست

سپریم کورٹ نے ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کانوڑ یاترا کے روٹ پر موجود تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا، تاہم یہ تنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اب سپریم کورٹ میں 'نیم پلیٹ' کی حمایت میں مداخلت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے ...

پٹنہ میں کانگریس لیڈروں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج، پارٹی کا ریاست گیر احتجاج کا اعلان

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ریاستی یوتھ کانگریس نے بدھ کو اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی، اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ اس واقعہ پر مشتعل کانگریس پارٹی نے آج جمعرات کو تمام ضلع دفاتر پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...