منی پور میں وزیراعلیٰ کی سیکوریٹی ٹیم پر حملہ،2 اہلکار زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 11th June 2024, 12:43 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

امپھال، 11/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی) منی پور میں ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی مرکز اور ریاست کی بی جےپی حکومتیں تشدد پر قابو پانے میں  ناکام ہیں۔پیر کو وزیراعلیٰ کی سیکوریٹی ٹیم پر جنگجوؤں نے حملہ کردیا جس میں 2اہلکار زخمی ہو گیا۔  جیریبام ضلع میں گزشتہ دنوں  تازہ تشدد کے پیش نظر وزیراعلیٰ وہاں کا دورہ کرنے والے تھے۔ ان کی سیکورٹی ٹیم اسی کیلئے راستے کی سیکوریٹی کا جائزہ لینے پہنچی تھی کہ اسے نشانہ بنایاگیا۔  اس واقعہ کے بعد آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت  کا بیان سامنے آیا ہے۔انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ منی پور کو ترجیح دے  وہاں تشدد ختم ہونا چاہئے۔ 

   وزیراعلیٰ کی سیکوریٹی ٹیم پر حملے کا واقع  پیر کی صبح پیش آیا ۔ یہ حملہ اس لیے تشویش ناک ہے کہ وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ موجودہ حالات کا جائزہ لینے کیلئے منگل ۱۱؍ کے روز جریبام ضلع کا دورہ کرنے والے تھے۔ واقعہ کے بعد منی پور پولیس کمانڈو اور آسام رائفلز نے ایک مشترکہ ٹیم تیار کی  گئی ہے  جو جرائم  پیشہ افراد کا پتہ لگانے کیلئے تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس واقعہ پر وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ نے سخت رد عمل ظاہر کیا اور اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بے قصوروں پر ظالمانہ  کارروائی قرار دیا۔ منی پو ر کے تعلق سے آرا یس ایس سربراہ نے کہا ہے کہ ’’منی پور ایک سال سے امن کا منتظر ہے۔ یہاں تشدد ختم ہونا چاہئے۔اس کیلئے اسے ترجیح دینی پڑے گی۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

خواتین کے حقوق اور حصہ داری کے لیے کانگریس شعبہ خواتین شروع کرے گی ملک گیر مہم

کانگریس شعبہ خواتین ملک کی نصف آبادی یعنی کہ خواتین کے حقوق و حصہ داری کے لیے ملک گیر مہم شروع کرے گی۔ یہ مہم 29 جولائی سے دہلی کے جنتر منتر سے شروع کی جائے گی جو ملک کی تمام ریاستوں کے دالحکومت سے گزرے گی۔ اس مہم کے مطالبات میں خواتین ریزرویشن بل، مہالکشمی اسکیم کا نفاذ اور ...

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس کی عام بجٹ پر سخت تنقید

ام بجٹ پر  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس نے بجٹ پر زبر دست تنقید کی  اوراسےایک طرف کرسی بچانے والا بجٹ قراردیا تو  دوسری طرف یہ بھی کہا کہ بجٹ میں کانگریس کے انتخابی منشور کی کئی  اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے ۔

اب کانوڑ یاترا روٹ کی دکانوں پر ’نیم پلیٹ‘ نصب کرنے کے فیصلے کی حمایت میں بھی سپریم کورٹ میں درخواست

سپریم کورٹ نے ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کانوڑ یاترا کے روٹ پر موجود تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا، تاہم یہ تنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اب سپریم کورٹ میں 'نیم پلیٹ' کی حمایت میں مداخلت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے ...

پٹنہ میں کانگریس لیڈروں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج، پارٹی کا ریاست گیر احتجاج کا اعلان

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ریاستی یوتھ کانگریس نے بدھ کو اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی، اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ اس واقعہ پر مشتعل کانگریس پارٹی نے آج جمعرات کو تمام ضلع دفاتر پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...

کنگنا رنوت کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کرنے کی ہائی کورٹ میں عرضداشت، نوٹس جاری

بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رنوت کی پارلیمنٹ کی رکنیت پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہائی کورٹ میں ان کے انتخاب کو چیلنج کرتے ہوئے ایک عرضداشت داخل کی گئی ہے جس میں ان کے پورے انتخابی عمل کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ ...

مانسون اجلاس: کسانوں کو دھوکہ دے رہی حکومت، 70 ہزار روپے فی ایکڑ کی ٹیکس وصولی!

کانگریس سمیت پوری اپوزیشن نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت کسانوں کو دھوکہ دے رہی ہے اور ان سے 70 ہزار روپے فی ایکڑ ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ کانگریس کے رندیپ سنگھ سرجے والا نے مرکزی بجٹ 2024-25 پر عام بحث کو دوبارہ شروع کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’کرسی بچانے‘ کا بجٹ ہے۔ اس بجٹ میں ...