منی پور کے، کوکی گاؤں میں دو میتئی نوجوانوں کا اغوا، پولیس کو قتل کا شبہ، 2۔ افراد گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th November 2023, 11:37 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی 8/ نومبر (ایس او نیوز/ایجنسی)  منی پور میں کوکی-میتئی تنازعہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ وقفہ وقفہ سے احتجاجی مظاہروں اور تشدد کی خبریں سامنے آرہی  ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق مغربی امپھال ضلع میں 5 نومبر کو 2 نوجوان لاپتہ ہو گئے تھے، اور اس معاملے میں پولیس نے کوکی کرانتی کاری سینا سے منسلک دو لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمین کی شناخت لنکوشی چونگیئی اور ستگوگین ہنگسنگ کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس کو اندیشہ ہے کہ دونوں لاپتہ نوجوانوں کا قتل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے ذریعہ دی گئی جانکاری میں بتایا گیا ہے کہ 5 نومبر کو دو نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کے معاملے میں منی پور پولیس اور سیکورٹی فورس نے 2 ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے اور ان سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ دیگر ملزمین کو پکڑنے کے لیے مشترکہ مہم چلائی جا رہی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ جلد ہی لاپتہ نوجوانوں کے تعلق سے حقائق سامنے آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاپتہ دونوں نوجوان (19 سالہ اینتھنی عرف ٹیمبا اور 16 سالہ ایم ابھیناش عرف کھابا) اتوار کو اپنے گھر سے 15 کلومیٹر دور شمال کی طرف اوانگ سیکمئی میں ایک میٹنگ میں شامل ہونے کے لیے نکلے۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں کو آخری بار گامگیفائی گاؤں میں دیکھا گیا تھا، جس کے بعد لگاتار ان کا فون بند آنے لگا۔ یہ گاؤں کوکی طبقہ کا گاؤں ہے جبکہ نوجوانوں کا تعلق میتئی طبقہ سے ہے۔ پولیس کو اندیشہ ہے کہ دونوں نوجوانوں کو گاؤں میں اغوا کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ منی پور میں تین مئی سے شروع ہونے والے تشدد میں اب تک کئی لوگوں کا اغوا کیا جا چکا ہے۔ منگل کی ہی بات ہے جب ایک فوجی جوان کے تین رشتہ داروں سمیت چار لوگوں کو مغربی امپھال ضلع میں میتئی شورش پسندوں نے اغوا کیا تھا۔ ریاست میں جاری تشدد میں اب تک 170 سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ پرتشدد واقعات کے درمیان تقریباً 50 ہزار لوگوں کو نقل مکانی پر بھی مجبور ہونا پڑا ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کے ریونت ریڈی بنے تلنگانہ کے نئے وزیر اعلیٰ؛ گورنر نے دلایا حلف

تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی، جنہوں نے ۳۰؍ نومبر کو تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کلیدی کردار ادا کیا تھا آج تلنگانہ کے دوسرے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اُٹھایا۔ ان کی حلف برداری کی تقریب حیدرآباد میں لال بہادر شاستری اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی تھی جہاں انہیں تلنگانہ کی ...

بابری مسجد کی شہادت کی۳۱؍ویں برسی؛ ممبئی میں اذان اور دعا کااہتمام

6 ڈسمبر1992 کو جس طرح ایودھیا میں شرپسندوں کے ہاتھوں تاریخی بابری مسجد شہید کی گئی تھی، اس کی شہادت کی۳۱؍ویں برسی کے موقع پر ممبئی شہر سمیت مضافات میں اذان دینے اوردعا کااہتمام کیا گیا۔ اور وہاٹس ایپ کے الگ الگ گروپ میں۶؍دسمبر کو یومِ سیاہ لکھ کربابری مسجد کی یاد تازہ کی گئی۔

میزورم میں حکمراں جماعت کے ساتھ وزیراعلیٰ خود بھی ہارگئے الیکشن

مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں انتخابی نتائج سامنے آنے کے اگلے روز یعنی پیر کوشمال مشرق کی ریاست میزورم میں ووٹوں کی گنتی کی گئی جس کے بعد انتخابی نتائج میں حکمراں جماعت کے ساتھ ساتھ  خود ریاست کے وزیراعلیٰ کو شکست سے دوچار ہونا پڑگیا۔

سمندری طوفان میچونگ سے چینائی میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ہوئی آٹھ؛ آندھرا میں بھی ایک لڑکے کی موت؛ میچونگ آج آندھرا اور اُڈیشہ کے ساحل سے ٹکرانے کے پیش نظرالرٹ جاری

سمندری طوفان میچونگ کی آمد سے پیر کو چینائی میں جو تباہی مچی تھی اور پانچ لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی، آج ایک بچہ سمیت مزید چار لوگوں کی موت واقع ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی طوفان اور سیلاب سے متاثرہ ساحلی اضلاع میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر نو ہوگئی ہے۔

چینائی میں گردابی طوفان مچونگ نے مچائی تباہی، پانچ ہلاک، اسکول اور دفاتر میں ۵ ڈسمبر کو بھی چھٹی کا اعلان؛ 144 ٹرینیں کینسل، 33فلائٹس کارُخ بینگلور کی طرف موڑدیا گیا

طوفان مچونگ Michaung نے شہر سمیت چینائی کے مضافاتی علاقوں میں بڑے پیمانے پرتباہی مچادی ہے جبکہ طوفان کے نتیجے میں شدید بارش ہورہی ہے اور اس کے نتیجے میں سیلاب آ گیا ہے۔

میزورم میں حکمراں جماعت کے ساتھ وزیراعلیٰ خود بھی ہارگئے الیکشن

مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں انتخابی نتائج سامنے آنے کے اگلے روز یعنی پیر کوشمال مشرق کی ریاست میزورم میں ووٹوں کی گنتی کی گئی جس کے بعد انتخابی نتائج میں حکمراں جماعت کے ساتھ ساتھ  خود ریاست کے وزیراعلیٰ کو شکست سے دوچار ہونا پڑگیا۔

جرمنی میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

جرمنی میں برفیلے طوفان کے بعد شدید برفباری نے درجہ حرارت کو مزید گھٹا دیا ہے جس کے نتیجے میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔میڈیا رپورٹوں کے  مطابق برفباری کی وجہ سے میونخ ایئرپورٹ پر 760 پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔