منگلورو میں تین افراد سمندر میں بہہ گئے ۔ ایک غرقاب - دو کو بچا لیا گیا

منگلورو 18 / (ایس او نیوز) ملامار ساحل پر آئے ہوئے تین افراد سمندر میں بہہ گئے جن میں سے دو کو مقامی لوگوں نے بچا لیا جبکہ تیسرا شخص غرقاب ہوگیا ۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے کی شناخت باگلکوٹ کے رہنے والے منتیش (29 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ منتیش نے اپنی بڑی بہن کو یہ بتایا تھا کہ وہ کام پر جا رہا ہے ، مگر وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ساحل پر پہنچ گیا تھا ۔
بتایا جاتا ہے کہ منتیش اپنے دوست کو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش کر رہا تھا جس کے دوران ایک تیز لہر اسے بہا لے گئی اور غرقابی کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔ سورکل پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر لیا ہے ۔