منگلورو پولیس نے عوام کو دیا انتباہ : علاقے میں سرگرم چوروں کی ٹولی 'چڈّی گینگ' سے ہوشیار رہیں !

Source: S.O. News Service | Published on 8th July 2024, 1:37 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو، 8/ جولائی (ایس او نیوز) منگلورو سٹی پولیس نے عوام کو انتباہ دیا ہے کہ علاقے میں چوری کی وارداتیں انجام دینے کی فکر میں سرگرداں چوروں سے ہوشیار رہیں ۔ 
    
خیال رہے کہ منگلورو میں پچھلے کچھ دنوں سے چوری کی کئی وارداتیں پیش آ چکی ہیں ۔ تازہ واردات کل اتوار صبح کی اولین ساعتوں میں کوڈیکل کے ویویکانند نگر میں پیش آئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ رات دو بجے پردیپ نامی شخص کی کھڑکی کی سلاخیں توڑ کر چور گھر کے اندر داخل ہوئے ۔ اس وقت پردیپ اور اس کے گھر والے گہری نیند  سو رہے تھے ۔ چوروں نے الماریوں کی تلاشی لی اور ایک الماری میں موجود نقد دس ہزار روپوں پر ہاتھ صاف کرکے موقع پر فرار ہوگئے ۔ صبح جاگنے کے بعد پردیپ اور اس کے گھر والوں کو چوری کا پتہ چلا جس کے بعد اُوروا پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ۔ 
    
پولیس کو شبہ ہے کہ اس واردات میں 'چڈّی گینگ' نامی چوروں کی ٹولی کا ہاتھ ہو سکتا  ہے ۔ یہ پیشہ ور چوروں کی خطرناک ٹولی ہے جو اکثر مانسون کے موسم میں زیادہ سرگرم ہو جاتی ہے ۔ اس گینگ میں مدھیہ پردیش، حیدرآباد اور راجستھان سے تعلق رکھنے والے چور شامل ہیں ۔ اس سے پہلے دکشن کنڑا اور اڈپی ضلع میں چوری کی کئی وارداتوں میں اس ٹولی کا ہاتھ دیکھا گیا ہے ۔ یہ لوگ چڈی اور بنیان والا خاص قسم کا لباس پہنتے ہیں اور سر پر کپڑا باندھتے ہیں جبکہ اپنے اوزار اور ہتھیار کمر سے باندھے رکھتے ہیں ۔ اس ٹولی کے پاس کھڑکیوں کی سلاخیں وغیرہ کاٹنے کے اوزار موجود رہتے ہیں۔ 
    
پولیس نے جائے واردات پر موجود سی سی ٹی وی کیمرے سے فوٹیج حاصل کیا ہے جس میں چوروں کی ٹولی گھر کے اندر داخل ہونے اور باہر نکلنے کا منظر قید ہوا ہے اور ان کا لباس بھی چڈی گینگ کا مخصوص لباس دکھائی دے رہا ہے ۔ تحقیقات اور ملزمین کی گرفتاری کے لئے پولیس نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں ۔
    
اس سے قبل جمعرات کے دن بالکونجے نیرالیکے میں دو گھروں کے اندر چوری کی وارداتیں انجام دی جا چکی ہیں ، جس میں اسی گینگ کا ہاتھ ہونے کا شبہ ہے ۔ 
    
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (کرائم) بی پی دنیش کمار نے  عوام کو خصوصاً رات کے وقت محتاط اور چوکس رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو مشکوک انداز میں گھومتے پھرتے دیکھنے یا پھر آس پاس مشکوک آوازیں سنائی دینے پر فوراً 112 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع دیں ۔اپنے گھروں پر پاس سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں یہ کیمرے صحیح حالت میں کر رہے ہوں ۔ گھروں کے اگلے اور پچھلے دروازے اور کھڑکیوں کو اچھی طرح بند رکھنے اہتمام کریں ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: رابطہ کی جانب سے خواتین کے لئے سلائی اور ایمبرائیڈری کلاسس کے نئے داخلے شروع، یکم نومبر سے ہوں گے کلاسس

خواتین کو خود مختار بنانے اور انہیں معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے رابطہ سوسائٹی نے ایک بار پھر سلائی اور ایمبرائیڈری کی تربیتی کلاسس کا اعلان کیا ہے۔ یکم نومبر سے شروع ہونے والے اس تربیتی پروگرام کا یہ تیسرا بیچ ہوگا، جبکہ داخلے  شروع ہو چکے ہیں۔

منگلورو کے قریب سورتکل میں اسکوٹر اور لاری کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کی موت

لاری اور بائک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ، حادثہ  سورتکل میں سورج انٹرنیشنل ہوٹل کے قریب نیشنل ہائی وے پر منگل رات کو پیش آیا۔ متوفی کی شناخت روی کی حیثیت سے کی گئی ہے، جو مُکّا کا رہائشی تھا اور ایک  بینک  میں ملازمت کرتا تھا۔

بھٹکل: سرور  میں خرابی  کی وجہ سے عوام کو  راشن حاصل کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا

بھٹکل کے اکثر عوام محکمہ خوراک اور شہری سپلائیز کی طرف سے دئیے جانے والے راشن نہ ملنے سے سخت پریشان ہیں اور راشن دکانوں میں جاری سرور میں باربار خرابی کی وجہ سے اپنا ماہانہ راشن حاصل کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اُڈپی: معمولی بات کو لے کر دوست نے دوست کا گلا کاٹ دیا

ایک حیران کن واقعے میں، ایک آدمی نے معمولی تنازعہ کے باعث اپنے دوست کا گلا کاٹ کر بہیمانہ طریقے سے قتل کر دیا۔ یہ واقعہ منگل کی صبح 22 اکتوبر کو اُڈپی میں پرانی  کے ایس آر ٹی سی  بس اسٹینڈ کے قریب کرشنا کریپا عمارت کے گراؤنڈ فلور کے کمرے میں پیش آیا۔

بھٹکل: مویشی چوری کے الزام میں تین گرفتار؛ کیا چوری شدہ جانوروں کا گوشت فروخت ہو رہا ہے؟

حال ہی میں جالی پٹن پنچایت حدود میں مویشی کی چوری کا جو واقعہ پیش آیا تھا اور جانور کو  کار میں لاد کر لے جانے کی جو وڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اُس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے  بھٹکل ٹاؤن پولس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔