منگلورو: نیشنل ایجوکیشن پالیسی 'ہندوتوا راشٹرا' بنانے کا ٹوُل کِٹ ہے؛ ماہر تعلیم ڈاکٹر نرنجنارادھیا 

Source: S.O. News Service | Published on 7th February 2023, 12:31 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو،6 / جنوری (ایس او نیوز) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی آل انڈیا یوتھ فیڈریشن (اے آئی وائی ایف) جنوبی کینرا و اڈپی، سمدرشی ویدیکے منگلورو، کرناٹکا تھیولوجیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ منگلورو کے اشتراک سے 'نیشنل ایجوکیشن پالیسی (این ای پی) اور اسکولی تعلیم' کے عنوان پر شہر میں منعقدہ  سیمینار میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ماہر تعلیم ڈاکٹر نرنجنارادھیا نے کہا کہ یہ تعلیمی پالیسی ملک کو ہندوتوا راشٹرا بنانے کے لئے ضروری ٹوُل کٹ (اوزار کا بیگ) ہے۔
    
ڈاکٹر نرنجنارادھیا نے کہا کہ ملک کو اصل میں دستوری ضروریات کے مطابق تعلیمی پالیسی کی ضرورت ہے ، لیکن 2020 میں جو قومی تعلیمی پالیسی وضع کی گئی ہے وہ دستوری تقاضوں کے منافی ہے ۔ اس کا خفیہ ایجنڈہ ہے ۔ عوام کی رائے جانے بغیر ہی تیاری کی گئی این ای پی کو ہندوتوا راشٹرا بنانے کے مقصد سے لایا گیا ہے ۔ اس کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا ہے ۔ اس میں اہم تعلیمی مسائل کا کوئی حل نہیں ہے ۔ 1986 میں بنائی گئی تعلیمی پالیسی اگر دور اندیشی پر مبنی ہے تو 2020 میں بنائی پالیسی دستور مخالف ہے ۔ اس کو تشکیل دینے والی کمیٹی میں ماہرین تعلیم ہی شامل نہیں تھے ۔ اس پر عوامی سطح پر بحث کا موقع بھی نہیں دیا گیا ہے ۔ 
    
انہوں نے کہا کہ اسکول کے کمروں کو زعفرانی رنگ لیپنا، حجاب کے مسئلہ پیدا کرنا ، یہ سب فسطائی کلچر اور ہٹلر کی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔ 
    
'قومی تعلیمی پالیسی اور بھارتی زبانیں' کے موضوع پر بولتے ہوئے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر پروشوتم بلیملے نے کہا کہ 2020 کی نیشنل ایجوکیشن پالیسی کرناٹکا کے سوا ملک کی کسی اور ریاست میں لاگو نہیں کی گئی ہے ۔ اس پالیسی میں علاقائی زبان میں تعلیم پانے کا موقع تو موجود ہے مگر اس کا فائدہ اٹھانے کی گنجائش صرف انتہائی کم تعداد میں بولی جانے والی سنسکرت زبان کے لئے رکھا گیا ہے ۔ سنسکرت زبان کی ترقی کے لئے کروڑوں روپے فنڈ مختص کیا گیا ہے ۔ یہ آر ایس ایس کو فائدہ پہنچانے کی چال ہے۔ 
    
انہوں نے کہا کہ ریاست کرناٹکا میں کنڑا کے علاوہ 72 زبانیں بولنے والے لوگ موجود ہیں ۔ انہیں فروغ دینے میں حکومت کو کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ اردو، بیاری زبانوں کو ترقی دینے میں بھی حکومت کی دلچسپی نظر نہیں آتی ۔ تُولو جیسی معروف زبان اور اس کے کلچر اور ادب کو دیکھتے ہوئے تُولو یونیورسٹی قائم کی جانی چاہیے تھی ۔ لیکن ہمارے ریاستی لیڈر مرکزی لیڈروں کو خوش کرنے کے لئے ہندی کی ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں ۔ ابھی حال ہی میں تُولو زبان کو سرکاری زبان کا درجہ دینے پر غور کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، مگر یہ صرف انتخابی حربہ ہے۔ 
    
'قومی تعلیمی پالیسی اور میڈیکل تعلیم' کے عنوان پر بولتے ہوئے مشہور ماہر تعلیم ڈاکٹر بی شرینواس ککیلّائی نے کہا کہ کووڈ وباء کے دوران جب عوام خوف و ہراس میں جی رہے تھے ، اس وقت اس پالسی کو لاگو کیا گیا ۔ میں شروع میں ہی کہا تھا کہ طبی تعلیم پر اس پالیسی کے برے اثرات پڑیں گے ۔ اس پالیسی کی پرزور مخالفت ہونی چاہیے تھی مگر اُس وقت انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن بھی منھ بند کرکے بیٹھ گئی ۔ کچھ دنوں بعد 'مِکسو پیتھی' کے خلاف ایک بیان دے کر چپ ہوگئی ۔ آر ایس ایس کے کارکنان سے بھرے 'نیشنل میڈیکل کمیشن' کے ذریعہ پوری میڈیکل تعلیم اور نظام پر قبضہ جمانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

انکولہ : ایک ڈرائیور اور لاری کی تلاش کا جائزہ لینے پہنچ گئے کیرالہ ایم پی - خبر گیری میں ناکام رہے کینرا ایم پی

شیرور میں پہاڑی کھسکنے کے بعد جہاں کئی لوگوں کی جان گئی وہیں پر کیرالہ کے ایک ٹرک اور اس کے ڈرائیور ارجن کی گم شدگی بھی ایک اہم مسئلہ بنا ہوا ہے اور اس کی تلاشی مہم کا جائزہ لینے کے لئے پہلے تو کیرالہ کے ایک رکن اسمبلی جائے وقوع پر پہنچ گئے ، پھر اس کے بعد کوزی کوڈ ضلع کے رکن ...

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...