منگلورو : کانگریس اقلیتی سیل نے کیا، سیاسی مقاصد کے لئے کئے گئے قتل کی دوبارہ تحقیقات کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 30th May 2023, 3:47 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو ،30 / مئی (ایس او نیوز) جنوبی کینرا کانگریس اقلیتی سیل کی طرف سے اسمبلی اسپیکر یو ٹی قادر کو ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے  مطالبہ کیا گیا ہے کہ سیاسی مفاد حاصل کرنے کے لئے جنوبی کینرا میں کیے گئے مسعود بیلارے ، فاضل منگل پیٹے ، عبدالجلیل کاٹیپلا اور دنیش کنیاڈی قتل کی از سر نو تحقیقات کی جائے ۔ 

جنوبی کینرا کانگریس اقلیتی سیل کے صدر شاہ الحمید نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  قتل کی ان وارداتوں کی مکمل تفتیش کسی خصوصی جانچ ٹیم کے ذریعے دوبارہ ہونی چاہیے اور متاثرہ خاندانوں کو یکساں معاوضہ ادا کیا جانا چاہیے ۔ 

انہوں نے کہا: " ہم وزیر اعلیٰ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پروین نیٹارو کی اہلیہ نوتنا کماری کی ملازمت کو انسانی بنیادوں پر پھر سے بحال کر دیا ۔ اسی طرح ہم وزیر اعلیٰ سے گزارش کریں گے کہ دیگر مقتولین کے خاندانوں کی  حالت زار پر بھی توجہ دی جائے ۔ جب بسوا راج بومئی کی حکومت تھی تو ان معاملات میں جانبدارانہ تحقیقات ہوئی تھی ۔ پروین نیٹارو کے قتل سے پہلے مسعود نامی نوجوان کا قتل ہوا تھا ۔ پروین کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے فاضل کو موت کے گھاٹ اتارا گیا ۔ اسی طرح کاٹیپلا میں عبدالجلیل کا قتل کیا گیا ۔ قتل کی ان تین وارداتوں سے پہلے ایک دلت طبقہ کے مزدور کو قتل کیا گیا تھا ۔ مگر بسوا راج بومئی حکومت نے صرف پروین نیٹارو کے معاملے کو این آئی اے کے حوالہ کیا جس نے اس معاملے کے ملزمین کو  یو اے پی اے قانون کے تحت گرفتار کیا ہے ۔ جبکہ قتل کے دیگر چار معاملات کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔ فاضل معاملے کے  ملزم دنیش کو گرفتاری کے ایک مہینے کے اندر ضمانت مل گئی تھی ۔ اس کے علاوہ شرن پمپ ویل نے کھلے عام اعلان کیا تھا کہ فاضل کو سنگھ پریوار والوں نے قتل کیا ہے مگر شرن کو تا حال گرفتار نہیں کیا گیا ۔"

شاہ الحمید نے مطالبہ کیا کہ چاروں مقتولین کے اہل خانہ کو فی کس 25  لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے اور سرکاری ملازمت دی جائے ۔ اس کے علاوہ فاضل کے  قتل کے معاملے میں شرن پمپ ویل کو گرفتار کیا جائے ۔ اس موقع پر موجود مقتول مسعود کی والدہ سارمّاں نے کہا کہ " مجھے امید ہے کہ ریاستی حکومت سے ہمیں انصاف اور معاوضہ ملے گا ۔ ہم 25 لاکھ روپے معاوضے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ کسی بھی ماں کو اس حالت سے نہیں گزرنا چاہیے جس سے میں گزر رہی ہوں ۔" فاضل کے والد عمر فاروق نے مطالبہ کیا کہ ان کے بیٹے کے قتل کا معاملہ بھی تحقیقات کے لئے این آئی اے کو سونپا جائے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: رابطہ کی جانب سے خواتین کے لئے سلائی اور ایمبرائیڈری کلاسس کے نئے داخلے شروع، یکم نومبر سے ہوں گے کلاسس

خواتین کو خود مختار بنانے اور انہیں معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے رابطہ سوسائٹی نے ایک بار پھر سلائی اور ایمبرائیڈری کی تربیتی کلاسس کا اعلان کیا ہے۔ یکم نومبر سے شروع ہونے والے اس تربیتی پروگرام کا یہ تیسرا بیچ ہوگا، جبکہ داخلے  شروع ہو چکے ہیں۔

منگلورو کے قریب سورتکل میں اسکوٹر اور لاری کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کی موت

لاری اور بائک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ، حادثہ  سورتکل میں سورج انٹرنیشنل ہوٹل کے قریب نیشنل ہائی وے پر منگل رات کو پیش آیا۔ متوفی کی شناخت روی کی حیثیت سے کی گئی ہے، جو مُکّا کا رہائشی تھا اور ایک  بینک  میں ملازمت کرتا تھا۔

بھٹکل: سرور  میں خرابی  کی وجہ سے عوام کو  راشن حاصل کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا

بھٹکل کے اکثر عوام محکمہ خوراک اور شہری سپلائیز کی طرف سے دئیے جانے والے راشن نہ ملنے سے سخت پریشان ہیں اور راشن دکانوں میں جاری سرور میں باربار خرابی کی وجہ سے اپنا ماہانہ راشن حاصل کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اُڈپی: معمولی بات کو لے کر دوست نے دوست کا گلا کاٹ دیا

ایک حیران کن واقعے میں، ایک آدمی نے معمولی تنازعہ کے باعث اپنے دوست کا گلا کاٹ کر بہیمانہ طریقے سے قتل کر دیا۔ یہ واقعہ منگل کی صبح 22 اکتوبر کو اُڈپی میں پرانی  کے ایس آر ٹی سی  بس اسٹینڈ کے قریب کرشنا کریپا عمارت کے گراؤنڈ فلور کے کمرے میں پیش آیا۔

بھٹکل: مویشی چوری کے الزام میں تین گرفتار؛ کیا چوری شدہ جانوروں کا گوشت فروخت ہو رہا ہے؟

حال ہی میں جالی پٹن پنچایت حدود میں مویشی کی چوری کا جو واقعہ پیش آیا تھا اور جانور کو  کار میں لاد کر لے جانے کی جو وڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اُس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے  بھٹکل ٹاؤن پولس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

کرناٹک بورڈ کے 8، 9 اور 10ویں کے نتائج پر عائد پابندی

کرناٹک کے اسکولوں میں کلاس 8، 9، اور 10 کے ششماہی امتحانات کے نتائج جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے کرناٹک کے تمام اضلاع میں واقع اسکولوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اگلے احکامات تک نتائج جاری نہ کریں۔ اس فیصلے کو سپریم کورٹ کا کرناٹک حکومت کے لیے ایک واضح جواب سمجھا ...

بنگلورو: شدید بارشوں سے عمارت منہدم، 17 افراد ملبے تلے دبے، 3 کی موت

کرناٹک میں مسلسل بارشوں نے شدید تباہی مچا دی ہے۔ بنگلورو کے ہینور کے قریب بابوسبپالیہ میں ایک زیر تعمیر عمارت بارش کی وجہ سے منہدم ہو گئی۔ حادثے کے وقت تقریباً 24 مزدور عمارت کے اندر کام کر رہے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ ...

گلبرگہ میں حاملہ خواتین کی اموات میں تشویشناک اضافہ

ضلع گلبرگہ میں حاملہ خواتین کی زندگی کو محفوظ بنانے اور ان کی صحت کو بہتر کرنے میں کئی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، اپریل سے ستمبر 2024 کے دوران ضلع بھر میں 22 حاملہ خواتین کی اموات ہوئیں، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ تعداد 19 تھی۔ اس سال کے دوران، گلبرگہ کے شہری علاقوں ...

بنگلورو کی بارشیں مسائل اور حکومت کی ذمہ داریاں۔۔۔۔۔۔از: عبدالحلیم منصور

بنگلورو، جو کبھی اپنی شاندار آب و ہوا اور دلکش مناظر کےلئے جانا جاتا تھا، اب موسمیاتی تبدیلیوں اور ناقص انفراسٹرکچر کی وجہ سے سنگین مشکلات کا شکار ہے۔ مانسون کی بارشیں جو پہلے اس شہر کی خوبصورتی کا حصہ تھیں، اب شہریوں کے لیے مصیبت بن گئی ہیں۔ ہر سال بارشوں کے دوران کئی علاقے ...

کرناٹک میں 100 نئے پولیس تھانوں کا قیام ہوگا: سدارامیا

وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں 100 نئے پولیس تھانے قائم کیے جائیں گے اور 10 ہزار پولیس کوارٹرز کی تعمیر 2025 تک مکمل کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات ایک تقریب کے دوران کہی، جس میں انہوں نے پولیس کی سہولیات کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔