منگلورو : بولیار چاقو زنی معاملے میں پولیس کے خلاف بی جے پی کا مظاہرہ - حراست میں لیے گئے 10 مشتبہ افراد 

Source: S.O. News Service | Published on 10th June 2024, 5:42 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،  10 / جون (ایس او نیوز) کل وزیر اعظم مودی کی حلف برداری کے موقع پر بی جے پی کی طرف سے بولیار میں نکالے گئے جلوس کے دوران چاقو زنی کے معاملے پر بی جے پی لیڈران اور کارکنان نے پولیس کے خلاف کوناجے پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور الزام لگایا کہ پولیس ملزموں کو گرفتار کرنے کے لئے کارروائی نہیں کر رہی ہے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ کیپٹن چوتا کی جیت اور مودی کی حلف برداری کی مناسبت سے بولیار گرام بی جے پی سمیتی کی طرف سے جشن فتح کے طور پرنکالا گیا جلوس چیلور سے دھرمانگرا کی طرف جا رہا تھا تو بولیار مسجد کے پاس ڈی جے بجانے پر نوجوانوں کے ایک گروپ کی طرف سے اعتراض جتایا گیا تو دونوں گروپوں میں زبانی جھڑپ ہوگئی ۔ 
    
جب جلوس میں شامل افراد واپس لوٹ رہے تھے تو کچھ لوگوں نے پھر سے مسجد کے سامنے اشتعال انگیز نعرے بازی کی جس کے بعد مسلم نوجوانوں کے گروپ نے ان کا پیچھا کیا اور سمادھان بار کے پاس ان کا راستہ روکا ۔ یہاں دونوں گروپوں کے بیچ جھگڑا اور مارپیٹ شروع ہوئی اور اس دوران ہریش اور ننداکمار نامی دو لوگوں کو چھرا گھونپ دیا گیا جبکہ کرشنا کمار نامی شخص مارپیٹ میں زخمی ہوگیا ۔ 
    
ڈسٹرکٹ بی جے پی صدر ستیش کمپالا، لیڈر سنتوش رائے بولیار کے ساتھ بڑی تعداد میں بی جے پی کارکنان کوناجے پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہوگئے اور ملزموں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پولیس کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے ۔ جب پولیس افسران نے انہیں یقین دلایا کہ وہ جلد ہی ملزمین کو گرفتار کریں گے ، تب احتجاج ختم ہوا اور بھیڑ منتشر ہوگئی ۔
    
پولیس کا کہنا ہے کہ مارپیٹ اور چاقو زنی کی واردات پیش آتے ہی اس نے دس مشتبہ افراد کو اپنی حراست میں لیا ہے جن میں سے تین افراد کا تعلق براہ راست چاقو زنی کے معاملے سے ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل ٹی ایم سی میں گرما گرم بحث : گیس اسٹیشن کے لئے نو آبجکشن لیٹر منسوخ کرنے کا مطالبہ

شہر کے سنڈے مارکیٹ روڈ پر ایل پی جی بنک قائم کرنے کے لئے ٹی ایم سی ایڈمنسٹریٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی طرف سے جو نو آبجکشن لیٹر ضلع ڈپٹی کمشنر کو بھیجا گیا ہے اس پر ٹاون میونسپل کاونسل کی میٹنگ میں گرما گرم بحث ہوئی اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔