کانگریس کارکنوں پرپاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جانےکے الزام کے بعد مینگلور میں بی جےپی یوتھ مورچہ نے کی کانگریس دفترکا گھیراؤ کرنے کی کوشش

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th February 2024, 9:24 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو  :28؍فروری   (ایس اؤ نیوز ) راجیہ سبھا انتخابات میں کانگریس کی شاندار جیت درج ہونے کے بعد میڈیا میں دکھایا گیا  تھا کہ  کانگریس کے  ناصر حُسین کے ایک حامی نے دو مرتبہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا ہے۔ اس کی مذمت کرتے ہوئے   بی جےپی  یوتھ مورچہ کارکنان نے منگلورو میں کانگریس دفتر کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق  بی جے پی یوتھ مورچہ کارکنان شہر کے ملی کٹی میں واقع کانگریس دفتر کا گھیراؤکرنےپہنچے تو وہاں  بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان  بھی جمع ہو گئے ۔ جس کے بعد  بی جے پی یووا مورچہ کے اراکین،  کانگریس کے دفتر کا گھیراؤ کرنے کے لیے کدری بازار کے قریب بڑی تعداد میں جمع ہونا شروع کیا۔ یہ لوگ جب کانگریس دفتر کا گھیراو کرنے کی کوشش کی تو  پولیس نے مظاہرین کو کانگریس کے دفتر میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔ بعد میں  کانگریس دفتر کے قریب کے  کرناٹکا ریزرو پولس فورس  کی دو پلاٹون بھی تعینات کردی گئیں۔  بی جے پی یووا مورچ کے اراکین نے اس موقع پر  ناصر حسین کے استعفیٰ کا مطالبہ کر نے لگے، جس کے بعد تمام مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

خیال رہےکہ منگل  شام  کوجب راجیہ سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان کیاگیا تو تین کانگریس کے امیدواروں نے جیت درج کی تھی جس میں ناصر حسین بھی شامل تھے۔ گودی میڈیا میں   دکھایا گیا کہ  ناصر حسین کے حامیوں نے اپنے لیڈر کا جشن منانے کے دوران پاکستان کے حق میں نعرےلگائے  ہیں، لیکن  ناصر حُسین اور ان کے حامیوں کا کہنا  تھا  کہ وہاں صرف ناصر حُسین زندہ باد کے نعرے لگے تھے، لیکن گودی  میڈیا نے  اُسے ہی پاکستان زندہ باد کا نعرہ    کردیا ہے۔ ناصر حُسین کے حامیوں نے میڈیا سے پوچھا کہ  ملک بالخصوص کرناٹک کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے  کیا   کوئی پاکستان زندہ آباد کے  نعرے  لگانے کی جرات کرسکتا ہے ؟ ایسے میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدرامیا نے بھی  ٹویٹ کرتے ہوئے  حیرت کا اظہار کیا  کہ  موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے  کوئی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے کی جرات کیسے کرسکتا ہے، سدرامیا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اگر یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ  کسی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا ہے  تو اُس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سدرامیا نے یہ بھی کہا کہ ہم نے آواز کی رپورٹ ایف ایس ایل (فارنسیک سائنس لیبارٹری) کو بھیج دی ہے۔ رپورٹ آنے پر اگر یہ  بات سچ  ثابت ہوتی ہے   تو ایسے شخص کو سخت سزا دی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

ساحلی کرناٹکا میں طوفان فینگل کی آمد: دکشن کنڑا اور اُڈپی میں بھاری بارش کی وارننگ؛ دونوں اضلاع میں منگل کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

چینائی سے ہوتے ہوئے بینگلور اور کیرالہ تک پہنچنے والے طوفان فینگل کے ساحلی کرناٹکا کی طرف رخ کرنے کے باعث دکشن کنڑا اور اُڈپی اضلاع میں منگل 3 دسمبر کو اورینج الرٹ کے ساتھ بھاری بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے، دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر، مُلّائی مہیلن، ...

بھٹکل کے قریب کمٹہ اور سرسی کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کی افواہیں اور ڈپٹی کمشنر کی وضاحت

ضلع اُترکنڑا کے کمٹہ اور سرسی کے درمیان پہاڑی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کی خبروں کو ضلع اُترکنڑا کی ڈپٹی کمشنر محترمہ کے۔ لکشمی پریا نے بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔