منگلورو: مورل پالیسنگ کے معاملے میں ساحلی پٹی کے سماجی جہدکار پر امید؛ موجودہ کانگریس حکومت موثر کارروائی کرے گی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th May 2023, 1:27 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو: 25؍ مئی (ایس اؤ نیوز ) ریاست کے وزیرا علیٰ سدرامیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی کانگریس حکومت کی طرف سے  مارل پولسنگ کو ختم کئے جانے والے بیان کا ساحلی پٹی کے سماجی کارکنوں نے استقبال کرتےہوئے امید ظاہر کی ہے کہ موجودہ کانگریس کی حکومت سال 2013اور2018سے بھی زیادہ کارگر کارروائی کرے گی۔

ریاستی اعلیٰ پولس افسران کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ میں وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ نے کہاتھا کہ ہم ریاست میں مارل پولسنگ کو برداشت نہیں کریں گے چاہے وہ کسی بھی مذہب کی طرف سے ہو۔ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہاتھا کہ ہم ریاست سے مارل پولسنگ کو ختم کردیں گے۔ دونوں نے لیڈران واضح طورپر کہاتھا کہ ہماری حکومت سوشیل میڈیا کے ذریعے امن میں خلل ڈالنے والے  فرقہ پرست عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

ساحلی پٹی کے مشہور و معروف کالم نگار اور سماجی کارکن سریش بھٹ باکرابائیل نے کانگریس لیڈران کے بیانات کے متعلق کہاکہ  دونوں کے بیانات نے امید جتائی ہے کہ  اب کی کانگریس حکومت مارل پولسنگ کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔اب آئندہ دنوں میں حکومت فرقہ پرست عناصر کے ساتھ کیسے کارروائی کرتی ہے اسی سے پتہ چلے گا کہ وہ ان معاملات کو کتنا سنجیدگی سے لیتی ہے۔  اس موقع پرا نہوں نے  دکشن کنڑا اور اُڈپی اضلاع میں پیش آنے والے مارل پولسنگ ، گئو رکشا اور فرقہ وارانہ فسادات کو تاریخی ترتیب سے بتایا ۔سریش بھٹ نے بتایا کہ سال 2013اور2018کے درمیان کانگریس حکومت نے  مارل پولسنگ کو نظر انداز کیا، جس کا نتیجہ مارل پولسنگ میں اضافہ اور فرقہ وارانہ فسادات کی صورت میں ظاہر ہوا۔

ٹیموکرٹیک یوتھ فیڈریشن کے ریاستی صدر اور سماجی جہدکار منیر کاٹی پالیا (جو اکثر مارل پولسنگ کے خلاف آواز اٹھاتے رہتے ہیں )نے کہاکہ صرف پولس کے ذریعے مارل پولسنگ کو ختم نہیں کیاجاسکتا۔ وقت کا تقاضا ہے کہ کانگریس فرقہ پرست قوتو ں اور کے خلاف نظریاتی سطح  پر اس کے نسداد اور سیاسی سطح پر موثر جدوجہد کی شروعات کرے۔ کیونکہ ان سب کے پیچھے یہی قوتیں کارفرما ہیں۔ کانگریس کی یہ جدوجہد اپنے زمینی کارکنان کی شمولیت کے ساتھ ہو۔ کاٹی پالیا نےکہاکہ صرف ان دونوں لیڈران کے بیانات سے کچھ ہونےوالا نہیں ہے، جیسے ماضی میں ہواہے۔ فرقہ پرست قوتیں اپنی مارل پولسنگ جاری رکھتےہوئے ایک مخصوص طبقہ پر اثر اندا ز ہوتے رہیں گے کہ وہی ہندوتوا کے محافظ ہیں۔ کانگریس کے لئے خاص کر سیاسی جدوجہد بہت ضروری ہے کیونکہ دکشن کنڑا اور اُڈپی اضلا ع کے 13 میں سے 11 ارکان اسمبلی بی جےپی سے منتخب ہوئے ہیں اوربی جے پی متعلقہ علاقے میں آئندہ آنے والے  لوک سبھا انتخابات کی تیاری کے پیش نظر یقینی طورپر  فرقہ وارانہ ماحو ل سے فائد ہ اٹھائے گی۔ اسی دوران علاقے کے  ایک سنئیر پولس آفیسر نے بتایا کہ جو کوئی قانون کو ہاتھ میں لے گا اور فرقہ وارانہ  بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کرے گا پولس اس کے ساتھ سختی کے ساتھ برتاؤ کرے گی۔

خیال رہے کہ سال رواں کے ان 5مہینوں  میں دکشن کنڑا ضلع میں   اب تک تین مارل پولسنگ کے معاملات پیش آچکےہیں۔ 5جنوری کو سبرامنیا کے ایس آرٹی سی بس اسٹانڈ پر 12افراد پر مشتمل  ایک گروہ( جس میں ایک پی یو سکینڈ کا متعلم بھی شامل تھا )ایک 20سالہ مسلم کو 17سالہ ہندولڑکی سے بات کرنے کے معاملے کو لے کر حملہ کیا تھا۔ 12جنوری کو  ایک سرکاری بس میں 19سالہ بنٹوال کے ایک  مسلم لڑکے کو اپنے قریب بیٹھی ایک ہندو لڑکی کو چاکلیٹ پیش کئےجانے پر 6افراد نے مارپیٹ کی تھی۔ اسی طرح 2مئی کو کبکا میں مسلم طالب علم کی مارپیٹ کی گئی کیونکہ وہ اپنی کلاس میٹ ہندولڑکی کے ساتھ جوس پی رہاتھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل ٹی ایم سی میں گرما گرم بحث : گیس اسٹیشن کے لئے نو آبجکشن لیٹر منسوخ کرنے کا مطالبہ

شہر کے سنڈے مارکیٹ روڈ پر ایل پی جی بنک قائم کرنے کے لئے ٹی ایم سی ایڈمنسٹریٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی طرف سے جو نو آبجکشن لیٹر ضلع ڈپٹی کمشنر کو بھیجا گیا ہے اس پر ٹاون میونسپل کاونسل کی میٹنگ میں گرما گرم بحث ہوئی اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...