منگلورو:کانگریس لیڈر رماناتھ رائے نے کہا؛ سی ٹی روی کے بیان نے بی جےپی کو ننگا کردیا ہے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th December 2022, 8:32 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو:6؍ دسمبر(ایس اؤ نیوز) بی جے پی میں راؤڈی شیٹر وں کی شمولیت کی حمایت میں سی ٹی روی نے جو بیان دیا ہے، اُس بیان نے بی جے پی کو ننگاکردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار  سابق وزیر  اور کے پی سی سی کے نائب صدر بی ، رماناتھ رائی  نے کیا۔

دکشن کنڑا ضلع کانگریس دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بات کرتےہوئےسابق وزیر نے سی ٹی روی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا سی ٹی روی کے مطابق  راؤڈی شیٹر بننے کےلئے سنگین جرائم کو انجام دیاجاتاہے۔ ایسے افراد کو پارٹی میں شامل کرنا کوئی غلط نہیں ہے۔سی ٹی روی کا کہنا ہے کہ  وہ بھی راؤڈی شیٹر تھا سیاست کے میدان میں یہ سب عام ہے گویا ان کایہ بیان ثابت کرتاہے کہ   بی جےپی نے مان لیا ہےکہ بی جےپی راؤڈزم کرنےو الوں کو موقع فراہم کرتی  ہے۔

رماناتھ رائے نے کہا کہ بی جےپی پہلے سے نفرت کی سیاست کرتی رہی ہےیہی نفرت قتل کا سبب بھی بنی ہے، پہلے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران قتل ہوتے تھے، لیکن اب ایسے قتل عام ہوتےجارہے ہیں۔ ایسے قتل کےمعاملات کی ایف آئی آر میں کانگریس کارکنان کے نام نہیں ہونےکی بات میں کہہ سکتاہوں۔ پریس کانفرنس میں اپی، پرتیبھا کلائی ، ششی دھر ہیگڈے ، وشواس کمار داس، نیرج پال ، سی ایم مصطفیٰ ، شبیر ، نتیانند شٹی ، نذیر بجال موجود تھے۔

سبھی معاملات کےلئے ایس آئی ٹی کی تشکیل : سدرامیاکی حکومت کے دوران 7اہم قتل ہوئےتھے جس کو سی آبی آئی کو سونپا گیا تھا۔ لیکن بی جےپی نے  جھوٹ کو ہی اپنا دھرم بنالیا ہے۔ قتل کےمعاملات کی سنئیر پولس افسران کے ذریعے جانچ کی جاتی تو اصل نکات اور معاملات کا پردہ فاش ہوجاتااور پس پردہ سازش کرنےو الوں کو گرفتارکیاجاسکتاتھا۔ اگر ہماری حکومت اقتدار پر آتی ہے تو ایس آئی ٹی(خصوصی تفتیش ٹیم ) کے ذریعے ایسے قتل معاملات کی جانچ کامطالبہ کرنے کی بات رماناتھ رائی نے کہی۔

ٹول گیٹ پر وزیر کا بیان قابل مذمت: سورتکل ٹول گیٹ کے متعلق سماجی لیڈران کی قیادت میں کی گئی جدوجہد کا فیصلہ کن خاتمہ ہواہے۔ اسی دوران دکشن کنڑا ضلع نگراں کار وزیر ضلعی مفاد کو بالائے طاق رکھتےہوئے جو بیان دیا ہے اس کی رماناتھ رائی نے مذمت کی۔

ہیجماڑی ٹول گیٹ پر اُڈپی ضلع میں رجسٹرڈ سواریوں کو مکمل رعایت دیتےہوئے سواریوں کی بھاگ دوڑ کےلئے الگ سےلائن تعمیر کئےجانےکا بیان دیاتھا جو قابل مذمت ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ انہوں نے برگمرکوٹلو، تلپاڑی ، ہیجماڑی ٹول گیٹوں میں سورتکل ٹول گیٹ کی فیس یکساں تقسیم کئے جانےکی بات کہی ہے جس کی سابق وزیر نے سخت مخالفت کی ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

انکولہ : ایک ڈرائیور اور لاری کی تلاش کا جائزہ لینے پہنچ گئے کیرالہ ایم پی - خبر گیری میں ناکام رہے کینرا ایم پی

شیرور میں پہاڑی کھسکنے کے بعد جہاں کئی لوگوں کی جان گئی وہیں پر کیرالہ کے ایک ٹرک اور اس کے ڈرائیور ارجن کی گم شدگی بھی ایک اہم مسئلہ بنا ہوا ہے اور اس کی تلاشی مہم کا جائزہ لینے کے لئے پہلے تو کیرالہ کے ایک رکن اسمبلی جائے وقوع پر پہنچ گئے ، پھر اس کے بعد کوزی کوڈ ضلع کے رکن ...

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...

کنگنا رنوت کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کرنے کی ہائی کورٹ میں عرضداشت، نوٹس جاری

بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رنوت کی پارلیمنٹ کی رکنیت پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہائی کورٹ میں ان کے انتخاب کو چیلنج کرتے ہوئے ایک عرضداشت داخل کی گئی ہے جس میں ان کے پورے انتخابی عمل کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ ...

مانسون اجلاس: کسانوں کو دھوکہ دے رہی حکومت، 70 ہزار روپے فی ایکڑ کی ٹیکس وصولی!

کانگریس سمیت پوری اپوزیشن نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت کسانوں کو دھوکہ دے رہی ہے اور ان سے 70 ہزار روپے فی ایکڑ ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ کانگریس کے رندیپ سنگھ سرجے والا نے مرکزی بجٹ 2024-25 پر عام بحث کو دوبارہ شروع کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’کرسی بچانے‘ کا بجٹ ہے۔ اس بجٹ میں ...