منگلورو: بھارت کو ہندو راشٹر بنانے چلےہیں، اس کے بعد برہمن، چھتری کا معاملہ شروع ہوگا، بچوں کی پڑھائی میں نہیں ہے کوئی  دلچسپی ؛ فلم اداکار پرکاش راج کی مودی پر تنقید

Source: S.O. News Service | Published on 28th February 2024, 11:08 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو  :28؍فروری   (ایس اؤ نیوز ) کیمرہ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ عوام کے ٹیکس کا پیسہ خرچ کرتےہوئے تفریح کرنا مودی کا پیشہ بن گیا ہے۔  توکوٹو کلاپویونیٹی ہال میں ڈی وائی ایف کی قیادت میں منعقدہ سہ روزہ 12ویں ریاستی اجلاس میں خطاب کرتےہوئے معروف ہمہ لسانی فلم اداکار پرکاش راج نے وزیر اعظم نریندر مودی کی کڑی تنقید کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

اپنی بات جاری رکھتےہوئے پرکاش راج نے کہاکہ کنڑا فلمی دنیا کے  راج کمار، تمل فلمی دنیا کے ایم جی آر اور تیلگو   فلمی دنیا کے این ٹی آر سے بھی ایک  بڑا اداکارسیاست میں ہے۔ ہر دن پانچ مرتبہ کپڑے بدلتاہے، وندے بھارت ریل کے لئے اس نےجتنی بار ہر ی جھنڈی دکھائی ہے اتنا کسی ریلوے اسٹیشن ماسٹر نے بھی نہیں دکھایاہوگا۔ اب مندر ہوگیا ، کل جے شری رام شروع ہوگا، اگر اس مرتبہ بھی جیت ہوتی ہے تو کیا کرتے ہیں دیکھنا ہے۔ یہ سب بھارت کو ہندو راشٹر بنانے چلےہیں، اس کے بعد برہمن، چھتری کا معاملہ شروع کریں گے، انہیں یہی چاہئے۔ انہیں بچوں کی پڑھائی میں کوئی  دلچسپی نہیں ہے، جعلی ڈگری لے کر گھومنےو الےکو تعلیم کی اہمیت اور غریبوں کی بھوک کا احساس کیسے ہوگا۔ پرکاش راج نے سوال کیا کہ لذیذ کھانا، دن میں پانچ مرتبہ کپڑےبدلنا ، دنیا گھومنا یہ سب ہمارے ٹیکس کی رقم سے ہی ہورہاہےنا؟۔

پرکاش راج  نےکہاکہ ملک کو آزاد کرنے کےلئےہمارے لیڈران اُپواس (روزہ ) رکھتے تھے اب مندر کی افتتاح کےلئے اپواس کرنےو الے لیڈران ہیں، اسی لئے اب ہمیں اپنی آزادی ، جمہوریت اور ہمارے خوابوں کی تعبیر کےلئے اپنا راستہ  خود تلاش کرنا ہوگا۔سال 2019میں  ملک کاحکمراں غارمیں بیٹھے، 2024میں پانی میں چلےگئے اگلے انتخابات کے بعد چاند پر کھڑے ہوکر پوز دینا یقینی بات ہے۔  الہ آباد سمیت دیگر مقامات پر ریلوے سفر کی شروعات کی گئی لیکن ایک بھی ٹرین منی پور کےلئے نہیں دئیے جانےپر سوال کرتےہوئے ٹیوٹ کیاگیا تو اس کو ڈلیٹ کیاگیا۔ بی جےپی آر ایس ایس جیسی اغواء کاری ٹیم اور کوئی نہیں ہوسکتی۔ بھگت سنگھ کو اغواء کیا۔ ولبھ بھائی پٹیل کو اغواء کرکے ان کی مورتی کھڑا کیا۔ اب کوٹی چنیا کو اغواء کرنے کی کوشش جاری ہےاس کا مناسب جواب اجلاس کے دوران دئیےجانے کی بات پرکاش راج نے کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔