بھٹکل میں ایک شخص نے چھت سے لٹک کر کی خودکشی

بھٹکل 7 فروری (ایس او نیوز) تعلقہ کے مُوڈ بھٹکل میں ایک غیر شادی شدہ شخص نے چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی، جس کی شناخت ماروتی چنّا نائک (38) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
پتہ چلا ہے کہ وہ ہمیشہ کی طرح اپنے گھر میں رات کو کھانے کے بعد اپنے کمرے میں آرام کرنے گیا تھا، منگل صبح اس کی نعش اُس کے کمرے کی چھت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ خودکشی کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ البتہ بتایا گیا ہے کہ وہ گذشتہ دو تین دنوں سے کافی بجھا بجھا سا لگ رہا تھا۔ اپنی صحت کو لے کر بھی وہ فکرمند تھا۔
بھٹکل ٹاون پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے، پولس چھان بین کررہی ہے۔