کانگریس نے امیدواروں کی گیارہویں فہرست جاری کی، بہار کی 3 سیٹوں پر بھی نام کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 2nd April 2024, 5:15 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 2/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس روزانہ اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر رہی ہے اور آج پارٹی نے گیارہویں فہرست جاری کی جس میں 17 امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ آج جاری کی گئی فہرست میں آندھرا پردیش کی 5، بہار کی 3، اڈیشہ کی 8 اور مغربی بنگال کی ایک لوک سبھا سیٹ کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔

جاری فہرست کے مطابق وائی ایس شرمیلا ریڈی کو آندھرا پردیش کے کڈپا سے امیدوار بنایا گیا ہے، جبکہ ایم ایم پلم راجو کاکیناڈا سے انتخابی میدان میں اتریں گے۔ آندھرا پردیش کی جن دیگر تین سیٹوں پر امیدوار کا اعلان کیا گیا ہے وہ راجہ مندری (گیڈوگو رودر راجو)، باپٹلا (جے ڈی سیلم) اور کرنول (پی جی رام پولیّا یادو) ہیں۔

کانگریس کی گیارہویں فہرست میں بہار کی تین لوک سبھا سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ کشن گنج سے محمد جاوید، کٹیہار سے طارق انور اور بھاگلپور سے اجیت شرما کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ مغربی بنگال کی جس ایک لوک سبھا سیٹ پر امیدوار کا اعلان کیا گیا ہے، وہ دارجیلنگ ہے۔ یہاں سے ڈاکٹر منیش تمانگ کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔

اسی طرح اڈیشہ کی باڑھ گڑھ لوک سبھا سیٹ سے سنجے بھوئی، سندر گڑھ سے جناردن دیہوری، بولانگیر سے منوج مشرا، کالاہانڈی سے دروپدی مانجھی، نبارنگ پور سے بھجبل مانجھی، کندھمال سے امیر چند نایک، برھمپور سے رشمی رنجن پٹنایک اور کوراپُٹ سے سپتاگری سنکر اُلکارا کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اگنی ویروں کو اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کی پولیس میں ملے گا ریزرویشن، وزرائے اعلیٰ نے کیا اعلان

آج پورا ملک ’کارگل وجئے دیوس‘ یعنی یومِ فتح کارگل منا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے سبھی ریاستوں سے اپیل کی تھی کہ اپنے یہاں پولیس اور مسلح افواج کی بھرتی میں اگنی ویروں کو ریزرویشن دیں۔ اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کی حکومت نے اس معاملے میں فوری رد عمل ظاہر کرتے ...

پرائمری اور اَپر پرائمری اسکولوں کی طالبات بڑی تعداد میں ہو رہیں ڈراپ آؤٹ، مرکزی حکومت نے دی جانکاری

مرکزی حکومت نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مطلع کیا ہے کہ 2019 سے 2022 کے درمیان پرائمری اور اَپر پرائمری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کی ایک بڑی تعداد نے ڈراپ آؤٹ کیا ہے، یعنی تعلیم کو خیر باد کہہ دیا ہے۔ یہ جانکاری راجیہ سبھا میں سی پی آئی رکن سندوش ...

کانوڑ کے راستہ پر کسی کو ’نیم پلیٹ‘ لگانے کے لئے مجبور نہیں کیا جا سکتا، عبوری روک جاری رہے گی: سپریم کورٹ

کانوڑ یاترا کے راستہ کی تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کئے جانے کے معاملہ پر جمعہ کو سپریم کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ یوپی حکومت کے فیصلے پر عبوری روک برقرار رہے گی۔

دہلی: شدید بارش کے بعد راجدھانی کا برا حال، سڑکوں پر بھرا پانی، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

  ملک کی راجدھانی دہلی میں دیر رات اور صبح ہوئی موسلادھار بارش کے بعد لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ راجدھانی کے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا۔ دہلی کے کئی علاقوں کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہیں، جن میں ہر سو پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے۔ شدید بارش کے بعد متعدد سڑکیں زیر آب آ گئیں۔

ممبئی میں بارش کا اثر، 29 جولائی سے 10 فیصد پانی کٹوتی کا فیصلہ واپس لے گی بی ایم سی

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے اعلان کیا کہ وہ 29 جولائی سے شہر میں پانی کی 10 فیصد کٹوتی کا فیصلہ واپس لے رہی ہے۔ بی ایم سی نے اس کی وجہ بھاری بارش بتائی ہے جس کی وجہ سے ممبئی کو پانی سپلائی کرنے والی بیشترجھیلیں بھر گئی ہیں۔ ممبئی میں سات جھیلوں سے پانی کی سپلائی ہوتی ...

ممبئی میں موسلادھار بارش نے کیا برا حال، پروازیں منسوخ، اسکول-کالج بند

مبئی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے حالات خراب ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے جاری بارش کی وجہ سے پورا ممبئی شہر پانی میں ڈوب گیا ہے۔ آس پاس کے علاقوں میں بھی حالات خراب ہیں۔ شہر کی سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ ممبئی سے متصل پونے میں بھی صورتحال بہت خراب ہے۔ سڑکوں کے ساتھ ساتھ ...