بجلی چوری معاملے میں کماراسوامی سے جرمانہ وصول کرنے والے بیسکام افسران کے گھر لوک آیوکتہ کا چھاپہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th December 2023, 12:36 PM | ریاستی خبریں |

بینگلورو 7 / دسمبر (ایس او نیوز) پچھلے دنوں سابق وزیر اعلیٰ اور جے ڈی ایس لیڈر کمارا سوامی کے خلاف بجلی چوری چوری کا جو الزام لگا تھا اور اس پس منظر میں بیسکام کے جن افسران نے کمارا سوامی کو نوٹس جاری کرنے اور جرمانہ وصول کرنے کی کارروائی کی تھی ان کے گھروں پر لوک آیوکتہ کے ذریعے چھاپہ ماری کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لوک آیوکتہ نے جن 13 افسران کے گھروں پر چھاپہ ماری کی تھی اس میں بیسکام کے ایکزیکٹیو انجینئر چینّا کیشوا اور بیسکام ویجیلنس اسکواڈ کے ٹی این سدھاکربھی شامل ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ چینّا کیشوا کے گھر سے 6 لاکھ روپے نقدی، تقریباً 3 کیلو گرام وزنی سونے کے زیورات، 28 کیلو گرام وزنی چاندی کا ساز و سامان اور 25  لاکھ روپے مالیت کے ہیرے جواہرات لوک آیوکتہ کے ہاتھ لگے ہیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں جے ڈی ایس نے بی جے پی کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...