راہل گاندھی نے وائناڈ سے داخل کیا پرچہ نامزدگی، بہن پرینکا گاندھی کے ساتھ روڈ شو کیا

Source: S.O. News Service | Published on 3rd April 2024, 4:09 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

وائناڈ ، 3/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) کیرالہ کے وائناڈ سے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ (3 اپریل) کو لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کر دیا۔ اس سے پہلے انہوں نے ایک روڈ شو کیا جس میں کانگریس جنرل سکریٹری اور ان کی بہن پرینکا گاندھی بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔

راہل گاندھی نے 2019 کے انتخابات میں وائناڈ سیٹ سے چار لاکھ سے زیادہ ووٹوں کے بڑے فرق سے کامیابی حاصل کی تھی۔ راہل گاندھی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ وائناڈ کے ایک گاؤں موپے ناد پہنچے اور سڑک کے ذریعے کلپیٹا گئے۔ پارٹی نے کہا کہ انہوں نے پرینکا گاندھی اور کے سی وینوگوپال، دیپا داس، کنہیا کمار اور ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر وی ڈی ستیسن اور کے پی سی سی کے ورکنگ صدر ایم ایم حسن کے ساتھ کلپٹا سے صبح 11 بجے کے قریب روڈ شو شروع کیا۔

اس دوران راہل گاندھی نے کہا، ’’آپ کا ایم پی بننا میرے لیے فخر کی بات ہے، میں آپ سب کو اپنی چھوٹی بہن پرینکا کی طرح سمجھتا ہوں۔ یہاں جنگلی جانوروں کے شکار بنتے انسانوں کا ایشو ہے۔ میڈیکل کالج کا بھی مسئلہ ہے، میں نے تمام اٹھائے گئے مسائل پوچھے ہیں، وزیر اعلیٰ کو خط لکھا لیکن کچھ نہیں ہوا، جب مرکز اور کیرالہ میں ہماری حکومت ہوگی تو ہم آپ کے تمام مسائل حل کریں گے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ یو ڈی ایف ہو یا ایل ڈی ایف، سب ایک ہیں۔ میرے خاندان کی طرح۔ چاہے نظریات کا فرق ہی کیوں نہ ہو۔ پچھلے پانچ سالوں میں میں نے محسوس کیا ہے کہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔

روڈ شو میں کانگریس کے ہزاروں کارکنوں اور حامیوں نے شرکت کی۔ پارٹی نے کہا کہ روڈ شو سول اسٹیشن کے قریب ختم ہوا، جس کے بعد راہل گاندھی نے اپنے کاغذات نامزدگی ضلع کلکٹر کے پاس جمع کرائے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے وائناڈ میں راہل گاندھی کے خلاف کے کے سریندرن کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو وایناڈ میں ووٹنگ ہونی ہے۔ اس تاریخ کو 13 ریاستوں میں 89 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس کی عام بجٹ پر سخت تنقید

ام بجٹ پر  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس نے بجٹ پر زبر دست تنقید کی  اوراسےایک طرف کرسی بچانے والا بجٹ قراردیا تو  دوسری طرف یہ بھی کہا کہ بجٹ میں کانگریس کے انتخابی منشور کی کئی  اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے ۔

اب کانوڑ یاترا روٹ کی دکانوں پر ’نیم پلیٹ‘ نصب کرنے کے فیصلے کی حمایت میں بھی سپریم کورٹ میں درخواست

سپریم کورٹ نے ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کانوڑ یاترا کے روٹ پر موجود تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا، تاہم یہ تنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اب سپریم کورٹ میں 'نیم پلیٹ' کی حمایت میں مداخلت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے ...

پٹنہ میں کانگریس لیڈروں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج، پارٹی کا ریاست گیر احتجاج کا اعلان

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ریاستی یوتھ کانگریس نے بدھ کو اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی، اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ اس واقعہ پر مشتعل کانگریس پارٹی نے آج جمعرات کو تمام ضلع دفاتر پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...

مانسون اجلاس: بجٹ پر دوسرے دن بھی بحث جاری، لوک سبھا میں رجیجو کے بیان پر اپوزیشن کا ہنگامہ

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج جمعرات   کو چوتھا دن ہے اور بجٹ پر مسلسل دوسرے روز بھی بحث جاری ہے۔ اپوزیشن لیڈر ایوان میں ہنگامہ برپا کر رہے ہیں، ان کے مطابق بجٹ میں ریاستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔ بجٹ کو لے کر ایوان میں گزشتہ روز بھی ہنگامہ کیا گیا تھا اور اپوزیشن ...

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...

کنگنا رنوت کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کرنے کی ہائی کورٹ میں عرضداشت، نوٹس جاری

بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رنوت کی پارلیمنٹ کی رکنیت پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہائی کورٹ میں ان کے انتخاب کو چیلنج کرتے ہوئے ایک عرضداشت داخل کی گئی ہے جس میں ان کے پورے انتخابی عمل کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ ...

مانسون اجلاس: کسانوں کو دھوکہ دے رہی حکومت، 70 ہزار روپے فی ایکڑ کی ٹیکس وصولی!

کانگریس سمیت پوری اپوزیشن نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت کسانوں کو دھوکہ دے رہی ہے اور ان سے 70 ہزار روپے فی ایکڑ ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ کانگریس کے رندیپ سنگھ سرجے والا نے مرکزی بجٹ 2024-25 پر عام بحث کو دوبارہ شروع کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’کرسی بچانے‘ کا بجٹ ہے۔ اس بجٹ میں ...