لوک سبھا انتخابات 2024: کانگریس نے امیدواروں کی نئی فہرست جاری

Source: S.O. News Service | Published on 17th April 2024, 12:57 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 17/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس نے لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی ایک نئی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں جھارکھنڈ کی تین لوک سبھا سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ جاری فہرست کے مطابق گوڈا سے دیپکا پانڈے سنگھ، چترا سے کرشنانند ترپاٹھی اور دھنباد سے انوپما سنگھ کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔

گوڈا سیٹ پر دیپکا سنگھ کا مقابلہ بی جے پی امیدوار نشی کانت دوبے سے ہوگا، جبکہ چترا میں کرشنانند ترپاٹھی کے سامنے بی جے پی امیدوار کالی چرن سنگھ ہوں گے۔ دھنباد لوک سبھا سیٹ پر کانگریس کی انوپما سنگھ کا مقابلہ بی جے پی امیدوار ڈھلو مہتو سے ہوگا جس کے انتہائی دلچسپ ثابت ہونے کی امیدیں ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جھارکھنڈ میں لوک سبھا کی 14 سیٹیں ہیں اور کانگریس نے جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) و بایاں محاذ پارٹیوں کے ساتھ اتحاد قائم کیا ہے۔ حالانکہ اس اتحاد نے ابھی تک یہ اعلان نہیں کیا ہے کہ 14 لوک سبھا سیٹوں میں سے کس کے حصے میں کتنی سیٹیں آئی ہیں، لیکن کچھ میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ کانگریس 7، جے ایم ایم 5 اور آر جے ڈی و سی پی آئی ایم ایل 1-1 سیٹوں پر امیدوار اتار سکتے ہیں۔ کانگریس نے اب تک 6 سیٹوں پر امیدوار کا اعلان کر بھی دیا ہے۔ جے ایم ایم نے فی الحال دمکا، راج محل، گریڈیہہ اور سنگھ بھوم سیٹ پر اپنے امیدوار کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی: شدید بارش کے بعد راجدھانی کا برا حال، سڑکوں پر بھرا پانی، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

  ملک کی راجدھانی دہلی میں دیر رات اور صبح ہوئی موسلادھار بارش کے بعد لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ راجدھانی کے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا۔ دہلی کے کئی علاقوں کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہیں، جن میں ہر سو پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے۔ شدید بارش کے بعد متعدد سڑکیں زیر آب آ گئیں۔

ممبئی میں بارش کا اثر، 29 جولائی سے 10 فیصد پانی کٹوتی کا فیصلہ واپس لے گی بی ایم سی

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے اعلان کیا کہ وہ 29 جولائی سے شہر میں پانی کی 10 فیصد کٹوتی کا فیصلہ واپس لے رہی ہے۔ بی ایم سی نے اس کی وجہ بھاری بارش بتائی ہے جس کی وجہ سے ممبئی کو پانی سپلائی کرنے والی بیشترجھیلیں بھر گئی ہیں۔ ممبئی میں سات جھیلوں سے پانی کی سپلائی ہوتی ...

ممبئی میں موسلادھار بارش نے کیا برا حال، پروازیں منسوخ، اسکول-کالج بند

مبئی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے حالات خراب ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے جاری بارش کی وجہ سے پورا ممبئی شہر پانی میں ڈوب گیا ہے۔ آس پاس کے علاقوں میں بھی حالات خراب ہیں۔ شہر کی سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ ممبئی سے متصل پونے میں بھی صورتحال بہت خراب ہے۔ سڑکوں کے ساتھ ساتھ ...

خواتین کے حقوق اور حصہ داری کے لیے کانگریس شعبہ خواتین شروع کرے گی ملک گیر مہم

کانگریس شعبہ خواتین ملک کی نصف آبادی یعنی کہ خواتین کے حقوق و حصہ داری کے لیے ملک گیر مہم شروع کرے گی۔ یہ مہم 29 جولائی سے دہلی کے جنتر منتر سے شروع کی جائے گی جو ملک کی تمام ریاستوں کے دالحکومت سے گزرے گی۔ اس مہم کے مطالبات میں خواتین ریزرویشن بل، مہالکشمی اسکیم کا نفاذ اور ...

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس کی عام بجٹ پر سخت تنقید

ام بجٹ پر  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس نے بجٹ پر زبر دست تنقید کی  اوراسےایک طرف کرسی بچانے والا بجٹ قراردیا تو  دوسری طرف یہ بھی کہا کہ بجٹ میں کانگریس کے انتخابی منشور کی کئی  اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے ۔