اتر پردیش، بہار، دہلی-این سی آر میں زوردار بارش کا اندیشہ، یلو الرٹ جاری، ژالہ باری کا بھی امکان

Source: S.O. News Service | Published on 30th March 2024, 11:07 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 30/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) ملک کی کئی ریاستوں میں اس وقت شدید گرمی سے عوام پریشان ہے اور اپریل-مئی ماہ میں گرمی کی شدت بڑھنے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس درمیان کچھ ریاستوں میں موسم کا مزاج بدلنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اتر پردیش، بہار، دہلی-این سی آر سمیت کچھ ریاستوں میں زوردار بارش اور ژالہ باری کی پیشین گوئی محکمہ موسمیات کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔

دہلی-این سی آر میں جمعہ کی دیر رات موسم میں بڑی تبدیلی ہونے کا امکان ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی پیشین گوئی کے مطابق 60-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چل سکتی ہے اور زوردار بارش و ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ آئی ایم ڈی نے اتر پردیش کے لیے بھی کچھ ایسی ہی پیشین گوئی کی ہے۔ جمعہ کی شب رات 10 بجے اتر پردیش کے کچھ حصوں میں بارش سے متعلق امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ آئی ایم ڈی نے لوگوں کے موبائل نمبرس پر الرٹ میسج بھیج کر بتایا ہے کہ آئندہ 3 گھنٹوں میں علی گڑھ، بلند شہر، جی بی نگر، غازی آباد، ہاپوڑ میں بیشتر مقامات پر تیز آندھی کے ساتھ ژالہ باری ہونے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں یلو الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ بہار کے کچھ علاقوں میں بھی بارش سے متعلق پیشین گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں دیر رات بارش اور تیز ہواؤں کی پیشین گوئی کی ہے۔ دہلی، نوئیڈا، غازی آباد اور دیگر حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ اس سے گرمی کی شدت میں کچھ کمی ظاہر ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

ہردوئی-درگیانا ایکسپریس دھماکہ: جانچ میں انجن اور بجلی کے تار کے تصادم کا انکشاف

اتر پردیش کے ہردوئی ضلع میں اوور ہیڈ الیکٹریکل لائن سے ٹرین کے انجن کی ٹکر کی وجہ سے شارٹ سرکٹ ہوا، جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا۔ یہ انکشاف ہردوئی-درگیانا ایکسپریس حادثے کی جانچ کے دوران ہوا ہے۔ بدھ کی صبح پیش آنے والے اس حادثے کے بعد ہردوئی-لکھنؤ ریل روٹ متاثر ہو گیا تھا۔ ٹوٹے ...

عام آدمی پارٹی کی ہریانہ اسمبلی کے لیے 19 امیدواروں کی چھٹی فہرست کا اعلان

 عام آدمی پارٹی (عآپ) نے جمعرات کے روز ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے 19 امیدواروں کی چھٹی فہرست جاری کی۔ عآپ کے قومی جنرل سکریٹری سندیپ پاٹھک نے اس فہرست کا اعلان کیا، جس میں 19 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اس سے قبل، پارٹی نے پانچویں فہرست میں 9 امیدواروں کے نام جاری کیے تھے۔ اب تک، ...

شمالی ہندوستان میں شدید مانسون بارش، سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری

دہلی، اتر پردیش اور شمالی ہند کے دیگر علاقوں میں مانسون کی بارشیں شدید ہو گئی ہیں۔ اتر پردیش میں بارش کا سلسلہ بلا توقف جاری ہے، جبکہ دہلی این سی آر میں رات بھر ہونے والی بارش نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ اس مسلسل بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں آبی جماؤ کا سنگین مسئلہ ...

کانگریس کی ہریانہ اسمبلی کی چوتھی فہرست میں پانچ نئے امیدوار شامل

ہریانہ اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں کانگریس نے اپنے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں کل پانچ امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اس فہرست میں انبالہ کینٹ سے پریمل پاری، پانی پت دیہی سے سچن کنڈو، نروانا (ایس سی) سے ستبیر ڈبلین، رانیا سے سرو میترا کمبوج، اور تیگاؤں سے روہت ...

مولانا عمر گوتم اور مولانا کلیم صدیقی سمیت 12 کو عدالت نے سنائی عمر قید کی سزا؛ دفاعی وکیل نے ظاہر کی ہائی کورٹ سے انصاف ملنے کی اُمید

معروف عالم دین  مولانا کلیم صدیقی اور مولانا عمر گوتم  سمیت 12/ افراد کو این آئی اے ، اے ٹی ایس عدالت نے غیر قانونی تبدیلی مذہب کے معاملات میں قصور وار قرار دیتے ہوئے  عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ جبکہ دیگر چار لوگوں کو دس دس سال کی سزا سنائی ہے۔

شمالی ہندوستان میں شدید مانسون بارش، سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری

دہلی، اتر پردیش اور شمالی ہند کے دیگر علاقوں میں مانسون کی بارشیں شدید ہو گئی ہیں۔ اتر پردیش میں بارش کا سلسلہ بلا توقف جاری ہے، جبکہ دہلی این سی آر میں رات بھر ہونے والی بارش نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ اس مسلسل بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں آبی جماؤ کا سنگین مسئلہ ...

ہریانہ میں عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری

عام آدمی پارٹی نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں 21 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اس فہرست میں کویتا دلال کو جولانہ سے امیدوار بنایا گیا ہے، جبکہ جوگا سنگھ لاڈوا سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

جموں و کشمیر انتخابات: ریاستی بی جے پی کے نائب صدر نے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا

جموں و کشمیر بی جے پی کے ریاستی نائب صدر پون کمار کھجوریا پارٹی کی جانب سے انہیں امیدوار نہ بنانے پر ناراض ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ آزاد امیدوار کے طور پر انتخابی دوڑ میں شامل ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق، کھجوریا بدھ کے روز ادھم پور ایسٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر اپنا نامزدگی ...

مدھیہ پردیش اور اتر پردیش سمیت کئی ریاستوں میں موسلا دھار بارش کی پیشن گوئی

اس بار مانسون کا موسم کچھ دنوں کے لیے جاری رہے گا اور کئی ریاستوں میں موسلا دھار بارشیں جاری ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی مختلف ریاستوں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ جہاں کل مشرقی مدھیہ پردیش میں شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا، آج محکمہ موسمیات نے مغربی مدھیہ پردیش ...

حج 2025 کے لیے درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کے 9 ستمبر 2024 کے سرکلر کے مطابق، حج 2025 کے لیے درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 ستمبر 2024 تک بڑھا دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس توسیع کے بعد بھی دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ...

دہلی-این سی آر میں موسم کی تبدیلی: اگلے ہفتے مسلسل بارش کا امکان

خلیج بنگال میں ایک نیا موسمی نظام دہلی میں بارش کا باعث بننے والا ہے۔ موسمیاتی ایجنسیوں کے مطابق، خلیج بنگال کے اوپر ایک کم دباؤ والا علاقہ بن چکا ہے۔ جب یہ نظام زمین پر آگے بڑھے گا، تو یہ ملک کے وسطی حصے سے گزرتے ہوئے دہلی کے قریب پہنچے گا۔ اس کی وجہ سے مانسون ٹرف دہلی کے قریب ...