آپ سب کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، لیکن خود کو نہیں وکلاء سے چیف جسٹس آف انڈیانے کہا:قانونی پیشہ پروان چڑھے گا یا ختم ہوگا، یہ آپ کی ایمانداری پر منحصر

Source: S.O. News Service | Published on 18th September 2023, 11:31 AM | ملکی خبریں |

ممبئی، 18/ستمبر(ایس او نیوز/ایجنسی)چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ نے وکلاء سے خطاب کے دوران اتوار کو کہا کہ آپ سب کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، لیکن خود کو نہیں - ہمارا قانونی پیشہ پھلے پھولے گا یا فنا ہوگا، اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ ہم اپنی دیانت برقرار رکھتے ہیں یا نہیں - یہ طوفان سے نہیں مٹتا، یہ چھوٹی چھوٹی رعایتوں اور سمجھوتوں سے مٹ جاتا ہے جو کبھی کبھی وکیل اور جج اپنے مؤکلوں کو دیتے ہیں -چندرچوڑ نے یہ باتیں مہاتما گاندھی مشن یونیورسٹی میں بمبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ اور بامبے ہائی کورٹ کے سامنے کہیں -

ایڈوکیٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک پروگرام میں سی جے آئی نے کہاکہ ہم سب اپنے ضمیر کے ساتھ سوتے ہیں - وہ ہر رات سوال کرتا رہتا ہے- ہم یا تو دیانتداری کے ساتھ زندہ رہیں گے یا خود تباہی کے ساتھ-

سی جے آئی چندرچوڑ نے کہا کہ وکلا ء کو عزت تب ملتی ہے جب وہ ججوں کا احترام کرتے ہیں اور ججوں کو عزت تب ملتی ہے جب وہ وکلا ء کا احترام کرتے ہیں - ایسا اس وقت ہوتا ہے جب دونوں کو لگتا ہے کہ دونوں انصاف کے ایک ہی پہیئے کے حصے ہیں -

عدلیہ میں خواتین کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنس اکیلے عورت کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ مرد کا بھی مسئلہ ہے- میرا ماننا ہے کہ ہندوستانی قانونی پیشے کو درپیش فوری چیلنجوں میں سے ایک مساوی مواقع کے پیشے کو تشکیل دینا ہے- اس کی وجہ یہ ہے کہ آج قانونی پیشے کا ڈھانچہ اب سے 30یا 40سال بعد اس کی وضاحت کرے گا-

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے قانون کے طالب علموں کو مشورہ دیا کہ جب آپ کو موقع ملے دوسروں کو اوپر اٹھا لیں - اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کس قسم کے وکیل بنیں گے، پیشے کو مزید لچکدار بنانے میں مدد کریں -

ایک نظر اس پر بھی

ممتا بنرجی کا ’نیتی آیوگ‘ کو ختم کرنے اور ’پلاننگ کمیشن‘ کو بحال کرنے کا مطالبہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتی آیوگ کو ختم کرنے اور پلاننگ کمیشن کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی ہفتہ، 27 جولائی کو نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کے لئے دہلی پہنچی ہیں۔ ممتا بنرجی نے موجودہ تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’نیتی آیوگ کو ہٹاؤ، پلاننگ کمیشن کو ...

نوی ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ

نوی ممبئی یعنی نئی ممبئی میں ایک تین منزلہ عمارت 'اندرا نواس' گر گئی ہے ۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز گاؤں میں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، ممبئی پولیس، محکمہ  فائر اور میونسپلٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

سونا 6700 روپے سستا، چاندی میں بھی 13000 روپے کی گراوٹ

  سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور یہ اپنی تاریخی بلند ترین سطح سے تقریباً 6700 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے 13000 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔

شمال مغربی ہندوستان میں مانسون پھر سے سرگرم، پنجاب-ہریانہ سے دہلی اور یوپی تک بارش کا امکان

جولائی کا آخری ہفتہ جاری ہے اور مانسون ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ کم بارش سے پریشان شمالی ہندوستان میں اب کئی دنوں تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس بار پر بھی خوب بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سے ممبئی تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کا بل پینڈنگ رکھنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے مرکز سے طلب کیا جواب

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کے ذریعہ بل پینڈنگ معاملے میں داخل عرضی پر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے مغربی بنگال اور کیرالہ کے گورنرس کے سکریٹریز سے بھی ان ریاستی حکومتوں کی طرف سے داخل علیحدہ درخواستوں کے بارے میں ...