مہاراشٹر میں لا اینڈ آرڈر تباہ ہو چکا ہے، صدر راج نافذ کیا جائے: نانا پٹولے

Source: S.O. News Service | Published on 11th February 2024, 9:57 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،11/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے ریاست کی مہایوتی حکومت پر سخت حملہ بولتے ہوئے کہا ہے کہ مہاراشٹر میں غنڈہ راج چل رہا ہے اور بندوق کی دھاک پر دباؤ کا نظام چلایا جا رہا ہے ذات اور مذہب کے درمیان تنازعہ پیدا کیا جا رہا ہے۔ اس کی کے ساتھ انہوں نے ریاستی گورنر سے مطالبہ کیا کہ ریاست میں صدر راج نافذ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی مہایوتی حکومت نے چھترپتی شیواجی مہاراج، راجرشی شاہو مہاراج، پھولے و امبیڈکر کے نظریات کو کلنک لگا رہی ہے۔ ریاست میں امن و امان کی صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے سینئر صحافی نکھل واگلے اور ان کے ساتھیوں پر پونے میں حملہ کیا گیا۔ گزشتہ 2 ماہ کے واقعات نے مہاراشٹر کی ساکھ کو داغدار کیا ہے۔ ریاست کے گورنر محترم اس کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور مرکزی حکومت سے ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کی سفارش کریں۔

کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے گورنر رمیش بیس سے ملاقات کی اور ریاست کے امن و امان پر ان کی توجہ مبذول کرائی۔ اس وفد میں سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان، سابق وزیر اور ریاستی ورکنگ صدر عارف نسیم خان، چندرکانت ہنڈورے، این سی پی شرد پوار کے ایم ایل اے جتیندر اوہاڈ، ریاستی کانگریس کے چیف ترجمان اتل لونڈھے، کانگریس ایس سی ڈویژن کے ریاستی صدر سدھارتھ ہتی امبیرے، اے آئی سی سی کے ترجمان اورمہاراشٹر کے شعبہ مواصلات کے انچارج سریندر راجپوت، ریاستی کانگریس کے نائب صدر سنجے راٹھوڑ اور دیگر موجود تھے۔

گورنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نانا پٹولے نے کہا کہ دو ماہ قبل ہم نے گورنر سے ملاقات کی تھی اور انہیں ریاست میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا تھا، جس کے بعد گورنر نے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کو فون کر کے اسے بہتر بنانے کی ہدایت کی تھی، لیکن اب نئے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آ گئے ہیں اور امن و امان کی صورتحال مزید بگڑ گئی ہے۔ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نے خود اعتراف کیا ہے کہ پولیس پر عوام کا اعتماد کم ہوا ہے۔ شیوسینا کے سابق کارپوریٹر ابھیشیک گھوسالکر کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا،سینئر صحافی نکھل واگلے پر پونے میں پولیس کی موجودگی میں حملہ کیا گیا۔ بی جے پی ایم ایل اے گنپت گائیکواڑ نے تھانے میں دو لوگوں پر گولی چلائی۔ 22 جنوری کو میرا روڈ پر مذہبی کشیدگی کے بہانے حکومتی بلڈوزروں نے غریبوں کے مکانات گرادیے۔ جلگاؤں بی جے پی کارپوریٹر مورے کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ ایوت محل میں دن دیہاڑے ایک نوجوان کا قتل کر دیا گیا۔ چھوٹے چھوٹے بچوں کے پاس سے اسلحہ مل رہا ہے، ریاست میں غیر قانونی اسلحہ کا بڑا ذخیرہ آرہا ہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے کہا کہ ممبئی میں فائرنگ اور پونے میں صحافیوں نکھل واگلے، عاصم سرودے، وشومبھر چودھری اور ان کے ساتھیوں پرجان لیوا حملہ کیا گیا۔ واگلے کے پروگرام کی پولیس کو پہلے سے اطلاع تھی، انہوں نے اجازت بھی مانگی تھی لیکن انہوں نے انہیں کی گھنٹوں تک روکے رکھا گیا۔ راستے میں بی جے پی کے غنڈوں نے ان پر جان لیوا حملہ کیا۔ اگر کچھ کارکنوں نے نہ بچایا ہوتا تو یہ حملہ جان لیواثابت ہوا ہوتا۔ پھلے، شاہو، امبیڈکر کی ریاست میں مجرموں کو سرکاری تحفظ مل رہا ہے۔ جرائم کی سیاست سے پردہ پوشی کی جارہی ہے۔ ہم ان سب باتوں کی اطلاع ریاست کے گورنر محترم کو دی ۔ گورنر محترم سے ہم نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ’نربھئے بنو‘ کے جلسوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور نکھل واگلے، اسیم سرودے، وشمبھر چودھری پر حملہ کرنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے۔ پرتھوی راج چوان نے کہا کہ ہم نے ریاست میں جرائم کو حکومتی تحفظ اور امن و امان کی تباہ ہوتی صورت حال کے پیشِ نظر ہم نے گورنر محترم سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ مرکزی حکومت سے ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کی سفارش کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس کی عام بجٹ پر سخت تنقید

ام بجٹ پر  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس نے بجٹ پر زبر دست تنقید کی  اوراسےایک طرف کرسی بچانے والا بجٹ قراردیا تو  دوسری طرف یہ بھی کہا کہ بجٹ میں کانگریس کے انتخابی منشور کی کئی  اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے ۔

اب کانوڑ یاترا روٹ کی دکانوں پر ’نیم پلیٹ‘ نصب کرنے کے فیصلے کی حمایت میں بھی سپریم کورٹ میں درخواست

سپریم کورٹ نے ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کانوڑ یاترا کے روٹ پر موجود تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا، تاہم یہ تنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اب سپریم کورٹ میں 'نیم پلیٹ' کی حمایت میں مداخلت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے ...

پٹنہ میں کانگریس لیڈروں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج، پارٹی کا ریاست گیر احتجاج کا اعلان

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ریاستی یوتھ کانگریس نے بدھ کو اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی، اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ اس واقعہ پر مشتعل کانگریس پارٹی نے آج جمعرات کو تمام ضلع دفاتر پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...

مانسون اجلاس: بجٹ پر دوسرے دن بھی بحث جاری، لوک سبھا میں رجیجو کے بیان پر اپوزیشن کا ہنگامہ

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج جمعرات   کو چوتھا دن ہے اور بجٹ پر مسلسل دوسرے روز بھی بحث جاری ہے۔ اپوزیشن لیڈر ایوان میں ہنگامہ برپا کر رہے ہیں، ان کے مطابق بجٹ میں ریاستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔ بجٹ کو لے کر ایوان میں گزشتہ روز بھی ہنگامہ کیا گیا تھا اور اپوزیشن ...