کنداپور : نیشنل ہائی وے  پر کار الٹ گئی - بال بال بچ گئے مسافر

Source: S.O. News Service | Published on 5th June 2023, 8:06 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور،5 / جون (ایس او نیوز) آج صبح ہوئی برسات کی وجہ سے سڑکوں پر جو پھسلن پیدا ہوئی اس کی وجہ سے نیشنل ہائی وے 66 پر جالاڈی کے قریب ایک کار بے قابو ہو کر الٹ گئی ۔ مگر خوش قسمتی سے کار میں سفر کر رہے تمام مسافر بال بال بچ گئے۔ 
     
موصولہ رپورٹ کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش ایا جب مہیندا قوینٹو کار سیگندور سے برہماور کی طرف جا رہی تھی ۔ جب کار جالاڈی کے قریب پہنچی تو ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور سڑک بیچ موجود ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی اور الٹ کر سڑک کنارے  گرنے سے قبل سامنے سے آ رہی ریڈیگو کار سے ٹکرا گئی ۔ اس حادثے میں دونوں کاروں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ مہیندرا کار میں ایک باپ اور بیٹی سفر کر رہے تھے اور وہ لوگ برہماور میں واقع ایس ایم ایس اسکول جا رہے تھے ۔ خوش قسمتی سے انہیں کوئی جسمانی نقصان نہیں پہنچا۔ 
    
کنداپور پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کرنے کے بعد کیس درج کر لیا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔