ہوناور میں ہوئے پریش میستا قتل میں کیا بی جے پی لیڈران شامل ہیں؟ کانگریس لیڈر ہری پرساد نے بی جے پی پر سادھانشانہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th May 2022, 12:19 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

ہوناور :24؍ مئی  (ایس اؤ نیوز)بی جےپی  غریب خاندان کے نوجوان پریش میستا کو قتل کرکے اقتدار پر آئی ہے۔ اس کے پیچھے بی جے پی لیڈران کی بہت بڑی سازش چھپی ہے یہ سنگین الزام کانگریس لیڈر اور کونسل میں اپوزیشن لیڈر ںی کے ہری پرساد نے لگایا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہونےو الے ودھان سبھا انتخابات میں کانگریس کی حکومت بنی تو اس معاملے کی جانچ کا حکم دیاجائے گااور خاطیوں کوسخت سزا دی جائے گی۔ 

اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئےبی کے ہری پرساد نے کہاکہ پریش میستا کا قتل ہونے کے بعد ہماری حکومت نےمعاملے کو سی اؤ ڈی کے ذریعے جانچ کا حکم دیاتھا۔ بی جے پی لیڈران نے سی بی آئی کوسونپنے کی ضد کی تو سدرامیا کی حکومت نے معاملہ سی بی آئی کو سونپ دیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ اب بی جے پی کی ہی حکومت ہے ،آخر اب تک جانچ کی تکمیل کیوں نہیں ہوئی ، خاطیوں کو سزا کیوں نہیں ملی ، اعلیٰ افسران کی کارکو جلانے والے ملزموں پر ابھی تک کیس کیوں درج نہیں ہوا ؟ انہوں نے بی جے پی کو سیدھا سیدھا اس قتل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اسی قتل کو لے کر تشدد برپا کرنے کا بھی بی جے پی لیڈران پر الزام لگایا۔

ہری پرساد نے بی جے پی پر اپنا حملہ جاری رکھتے ہوئے کہاکہ بی جے پی مذاہب کے درمیان آگ لگانے کے لئے یاتراوں اور، سماویشوں کا انعقاد کرتی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ جو ملک کی حفاظت نہیں کرسکتے وہ دھرم کی حفاظت کیسے کریں گے ؟ ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے سبھی کام کمار کرپا (آر ایس ایس کا مرکز) میں آرایس ایس لیڈران کی موجودگی میں طئے کیاجارہا ہے جو شرم کی بات ہے۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ مختلف نوعیت کے 27کیسوں کا سامنا کررہے تھے، انہیں وزیر اعلیٰ بنا کر ان کے کیسوں کو واپس لئےجانے پر بھی انہوں نے کڑی تنقید کی ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: بھاری بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں بینگلورو سے مینگلور، مرڈیشور اور کاروار کے درمیان چلنے والی ٹرینیں عارضی طور پر منسوخ

ساوتھ ویسٹرن ریلوے کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق میسورو ڈیویژن کے سیکشن میں وائی ڈی کے - کے جی وی ایل سکیشن میں مٹی کھسک  کر ریلوے ٹریکس پر گرنے کی وجہ سے اس روٹ پر کچھ  ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں

بھٹکل ٹی ایم سی میں گرما گرم بحث : گیس اسٹیشن کے لئے نو آبجکشن لیٹر منسوخ کرنے کا مطالبہ

شہر کے سنڈے مارکیٹ روڈ پر ایل پی جی بنک قائم کرنے کے لئے ٹی ایم سی ایڈمنسٹریٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی طرف سے جو نو آبجکشن لیٹر ضلع ڈپٹی کمشنر کو بھیجا گیا ہے اس پر ٹاون میونسپل کاونسل کی میٹنگ میں گرما گرم بحث ہوئی اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

بھٹکل: بھاری بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں بینگلورو سے مینگلور، مرڈیشور اور کاروار کے درمیان چلنے والی ٹرینیں عارضی طور پر منسوخ

ساوتھ ویسٹرن ریلوے کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق میسورو ڈیویژن کے سیکشن میں وائی ڈی کے - کے جی وی ایل سکیشن میں مٹی کھسک  کر ریلوے ٹریکس پر گرنے کی وجہ سے اس روٹ پر کچھ  ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں

کرناٹک حکومت نے رام نگرکا نام بدل کر بنگلورو ساؤتھ ضلع رکھنے کا فیصلہ کیا

 کرناٹک کی کابینہ نے جمعہ کو پڑوسی رام نگر ضلع کا نام بدل کر ’بنگلورو ساؤتھ‘کرنے کا فیصلہ کیا۔ضلع کا نام تبدیل کرنے کی تجویز جس میں رام نگر، ماگڈی، کنکا پورہ، چننا پٹنہ اور ہروہلی تعلقہ شامل ہیں، حال ہی میں نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں ایک وفد نے وزیر اعلیٰ ...

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...