کرناٹک کے وزیر  پریانک کھرگے کو ملی قتل کی دھمکی

Source: S.O. News Service | Published on 30th March 2024, 11:20 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 30/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس لیڈر اور کرناٹک کے وزیر پریانک کھرگے نے کہا ہے کہ انہیں ’منو وادیوں‘ نے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ مسٹر کھڑگے نے الزام لگایا کہ’منووادیوں‘ نے انہیں مبینہ طور پر ایک دلت ہونے کی وجہ سے سیاست میں حصہ لینے کے خلاف خبردار کیا تھا۔

پریانک کھرگے نے ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ انہیں ایک دھمکی بھرا خط بھیجا گیا جس میں نہ صرف انہیں نشانہ بنایا گیا ہے بلکہ ان کے دلت ہونے کی وجہ سے توہین آمیز تبصرے کئے گئے اور ان کے خاندان کے تئیں نازیبا زبان بھی لکھی گئی ہے۔

مسٹر کھرگے نے کہا ’’حال ہی میں منو وادیوں کی جانب سے ایک اور پریم پتر ملا جس میں مجھے خاموش رہنے اور بولنے سے گریز کرنے کو کہا گیا ہے کیونکہ میں ایک دلت ہوں۔ خط میں صاف لکھا ہے کہ میں ایم ایل اے یا وزیر تو بن سکتا ہوں لیکن میں دلت ہوں اور ہمیشہ رہوں گا۔ میرے خاندان کو گالی دینے کے علاوہ خط میں یہ بھی کہا گیا کہ وہ مجھے ’انکاؤنٹر‘ میں مارنے سے نہیں ہچکچائیں گے۔

مسٹر کھرگے نے 2023 کے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے دوران ایک واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے اس دھمکی کے پیچھے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا ہاتھ ہونے کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی نے کسی ایسے شخص کو ٹکٹ دیا ہے جس نے ان کے خاندان کو دھمکی دی تھی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ حال ہی میں بی جے پی نے ایک غنڈے کو انعام سے نوازا ہے جس نے ان کے خاندان کو ختم کرنے کی دھمکی دی تھی۔ فی الحال، وہ مفرور ہے۔

مسٹر کھرگے نے ودھان سودھا پولیس اسٹیشن میں اس معاملے کی شکایت درج کرائی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...