کرناٹک میں اشتعال انگیز سوشل میڈیا پوسٹ پر ہوگی سخت کارروائی، وزیر اعلیٰ سدارمیا نے پولیس کو دی سخت ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 24th May 2023, 2:47 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 23/مئی (ایس او نیوز/اایجنسیی) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے منگل کے روز اسمبلی میں اعلیٰ پولیس افسران کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ریاستی پولیس کو سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پوسٹ کے خلاف سخت کارروائی شروع کرنے کی واضح ہدایت دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انھیں سماج میں امن اور مشترکہ وجود بنائے رکھنے کے لیے زیادہ محتاط رہنا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ سدارمیا نے دہرایا کہ سماج میں امن کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کی جانی چاہیے۔ پولیس کو ڈرگس کے خطرات کو بھی روکنا چاہیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ سدارمیا نے پولیس سے بنگلورو میں ٹریفک کے مسائل کا حل تلاش کرنے اور ریاست میں سائبر کرائم پر لگام لگانے کی بھی ہدایت دی۔ انھوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے امید کے ساتھ تبدیلی کے لیے نئی حکومت کا انتخاب کیا ہے اور افسران کو لوگوں کے مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔ میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار، کابینہ وزیر کے جے جارج، کے ایچ منیپا، بی زیڈ ضمیر احمد خان، ایم بی پاٹل اور ستیش جارکیہولی بھی موجود تھے۔

میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ سدارمیا نے سینئر افسران سے پولیس تھانوں کا دورہ کرنے اور وہاں کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت دی۔ انھوں نے کہا کہ جو لوگ شکایت کرنے آتے ہیں، انھیں ملزم نہیں تصور کیا جانا چاہیے اور پولیس افسران کو ان کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہیے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ مسائل کا فوری حل تلاش کیا جائے تاکہ لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت ریاست میں غنڈہ گردی، غلط سرگرمیوں اور ڈرگس مافیا کو برداشت نہیں کرے گی۔ اگر انھیں فروغ دیا جاتا ہے تو افسران کے خلاف سخت کارروائی شروع کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے متنبہ کیا کہ ہم اچھے ملازمین کی تعریف کریں گے اور فرائض کی انجام دہی میں لاپروائی ہوگی تو ہم بغیر کسی جھجک کے کارروائی شروع کر دیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...