مہاراشٹر: کولہاپور میں تشدد کے بعد 36 افراد گرفتار، انٹرنیٹ خدمات معطل، دفعہ 144 نافذ

Source: S.O. News Service | Published on 8th June 2023, 11:35 AM | ملکی خبریں |

ممبئی، 8/جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر کے کولہاپور میں تشدد کے بعد پولیس کی کارروائی جاری ہے۔ پولیس نے گزشتہ 36 افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں سے 5 نابالغ ہیں۔ انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ پر پابندی عائد کر دی ہے اور حالیہ واقعے کے بارے میں افواہوں کو روکنے کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کر دی ہے۔

کولہاپور پولیس نے اورنگ زیب کا اسٹیٹس سوشل میڈیا پر رکھنے کے معاملے میں 2 ایف آئی آر درج کی تھیں۔ ان دونوں ایف آئی آر میں مجموعی طور پر 5 نابالغوں کو گرفتار کیا گیا اور انہیں جووینائل کورٹ میں پیش کرنے کے بعد انہیں جوینائل ہوم بھیج دیا گیا۔

خیال رہے کہ مہاراشٹر کے کولہاپور میں منگل (6 جون) کو کچھ نوجوانوں نے اورنگ زیب کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی۔ دوسرے دن، کچھ مقامی لوگوں نے سوشل میڈیا اسٹیٹس کے طور پر ٹیپو سلطان کی تصویر کے ساتھ ایک مبینہ طور پر قابل اعتراض آڈیو پیغام پوسٹ کیا۔ جس کے بعد بدھ کو گردونواح کی ہندو تنظیمیں احتجاج پر اتر آئیں۔ دریں اثنا، مظاہرین مشتعل ہو گئے اور صورتحال مزید بگڑ گئی۔

احمد نگر ضلع کے ایس پی نے بتایا کہ کولہاپور میں بھی مظاہرے کے دوران تشدد بھڑک اٹھا۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کے امکان کے پیش نظر ہم نے احتیاطی اقدام کے طور پر ریزرو پولیس فورس بھی طلب کی گئی ہے۔ پولیس افسر نے کہا کہ 19 جون تک اس معاملے میں امتناع نافذ ہے اور ہم نے یہاں پانچ یا اس سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سیکڑوں مظاہرین کی منی پور کے وزیراعلیٰ کی ذاتی رہائئش گاہ پردھاوا بولنے کی کوشش

منی پور کے وادی علاقوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان جمعرات کی رات لوگوں کے ایک گروپ نے امپھال ایسٹ میں ہینگانگ میں وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کی ذاتی رہائش گاہ پر دھاوا بولنے کی کوشش کی۔ اس وقت وزیراعلیٰ اور ان کی فیملی وہاں موجود نہیں تھی۔

مغربی بنگال میں ڈینگی کے 38 ہزار معاملے، دہلی میں بھی حالات خراب ، الرٹ جاری

ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں ڈینگو کے معاملے تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔ مغربی بنگال کی حالت سب سے زیادہ خراب ہے جہاں 20 ستمبر تک 38 ہزار سے زیادہ لوگوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔ بیشتر لوگوں میں پلیٹ لیٹس کم ہونے اور اس کی وجہ سے ہونے والی پیچیدگیاں رپورٹ کی جا رہی ہیں۔ راجدھانی ...

متھرا ٹرین حادثہ: لاپروائی سامنے آنے کے بعد 5 ریلوے ملازمین معطل، تحقیقات کے لیے 4 رکنی ٹیم تشکیل

گزشتہ دنوں متھرا میں پیش آئے ٹرین حادثہ کو لے کر ریلوے ملازمین کی بڑی لاپروائی سامنے آ رہی ہے۔ متھرا جنکشن ریلوے اسٹیشن پر منگل کی شب دہلی کی طرف پلیٹ فارم نمبر 2 کی سائیڈنگ پر ٹرین چڑھنے کے حادثہ میں شروعاتی جانچ کے دوران ریلوے ملازمین کی لاپروائی کا پتہ چلا ہے جس کے بعد ...

امپھال میں 2 نوجوانوں کی ہلاکت پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ، کرفیو دوبارہ نافذ

’این ڈی ٹی وی‘ پر شائع خبر کے مطابق منی پور میں دو طالب علموں کے قتل کے خلاف احتجاج بدھ کی صبح شدت اختیار کر گیا، جس کے نتیجے میں امپھال میں مظاہرین کی پولیس اہلکاروں سے جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور حالات کو قابو میں کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے ...

آسام-میگھالیہ بین ریاستی سرحد پر تصادم، غلیل اور تیر سے حملہ

آسام اور میگھالیہ کے بین ریاستی سرحد سے ملحق ایک گاؤں میں تصادم کا معاملہ پیش آیا ہے۔ اس دوران دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر خوب حملہ کیا، حالانکہ اس میں کسی کے سنگین زخمی ہونے کی خبر فی الحال موصول نہیں ہوئی ہے۔ اس حملے میں غلیل اور تیر کا استعمال کیے جانے کی خبریں سامنے آ ...