مودی کی گارنٹی کے مقابلے کیجریوال کا 10گارنٹیوں کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 13th May 2024, 11:30 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 13/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اتوار کو مودی کی گارنٹی کے مقابلے میں عام آدمی پارٹی کی ۱۰؍ گارنٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا مودی کی گارنٹیاں قابل بھروسہ نہیں ہیں جبکہ ہم اپنی گارنٹیاں اور وعدے پورے کرنے والے ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ  نے ملک کے عوام کیلئے مفت علاج کو یقینی بنانے سمیت10 گارنٹیوں کا اعلان کیا اور کہا کہ اگر انڈیا اتحاد کی حکومت بنتی ہے تو وہ ان گارنٹیوں اوروعدوں کو اپنے اتحادیوں سے پورا کرائیں گے۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر کیجریوال نے اتوار کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی گارنٹی پر کوئی بھروسہ نہیں ہے لیکن کیجریوال کی گارنٹی پر سب کو بھروسہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دہلی اور پنجاب میں لوگوں کو دی گئی گارنٹی پوری کر دی ہے لیکن وزیر اعظم نے ہر سال ۲؍ کروڑ لوگوں کو نوکریاں دینے اور ہر شہری کے کھاتے میں ۱۵؍ لاکھ روپے دینے سمیت کسی بھی گارنٹی کو پورا نہیں کیا۔ 

24 گھنٹے بجلی کا بندوبست :  کیجریوال نے کہا کہ اگر انڈیا الائنس کی حکومت بنتی ہے تو ہم پورے ملک میں ۲۴؍ گھنٹے بجلی کا بندوبست کریں گے۔ ہمارے پاس مانگ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے اور ہم اسے کرکے دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں غریبوں کو ۲؍ سو یونٹ مفت بجلی دی جائے گی۔ 

سرکاری اسکولوں میں جدید سہولتوں کاو عدہ : کیجریوال نے کہا کہ اگر کسی ملک میں تعلیم کی کمی ہے تو وہ ملک ترقی نہیں کرے گا۔ اگر انڈیا گروپ کی حکومت بنتی ہے تو ہم ملک کے تمام سرکاری اسکولوں کو پرائیویٹ اسکولوں سے بہتر بنائیں گے اوربچوں کو اچھی تعلیم دیں گے۔ 

ملک بھر میں محلہ کلینک اورسرکاری اسپتالو ں میں بہتر سہولیات:   انہوں نے کہا کہ ملک کے لوگ صحت مند ہوں گے تو ملک ترقی کرے گا سب کیلئے اچھے علاج کا بندوبست کیا جائے گا۔ ملک کے تمام لوگوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔ پورے ملک میں محلہ کلینک اور اسپتال بنائے جائیں گے تاکہ لوگوں کو اچھا علاج مل سکے۔ سرکاری اسپتالوں میں پرائیویٹ اسپتالوں کے ہم پلہ سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ 

چین کے قبضےسے زمین واپس لی جائے گی :   دہلی کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ چین نے ہماری زمین پر قبضہ کیا لیکن ہماری حکومت نہیں مانتی۔ اسے لوگوں سے چھپانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ چین کے قبضے سے تمام زمین واپس لائیں گے۔ اس کے لیے سفارت کاری کے ساتھ فوج کو بھی آزادی دی جائے گی۔ 

اگنی ویر اسکیم ختم کی جائے گی :   کیجریوال نے کہا کہ اگنی ویر یوجنا بند کر دی جائے گی۔ اب تک جن لوگوں کو اگنی ویر اسکیم کے تحت فوج میں بھرتی کیا گیا ہے انہیں مستقل کیا جائے گا۔ فوج پر جتنا پیسہ خرچ کرنے کی ضرورت ہے وہ کیا جائے گا۔ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ 

ایم ایس پی کی گارنٹی :   کیجریوال نے کہا کہ کسانوں کو ان کی فصل کی پوری قیمت دی جائیگی۔ تمام فصلیں ایم ایس پی کے مطابق خریدی جائیں گی۔ 

دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ :  آپ لیڈر نے کہا کہ دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دیا جائے گا۔ یہ یہاں کے باشندوں کا بہت پرانا مطالبہ ہے۔ 

ایک سال میں2 کروڑ ملازمتوں کا وعدہ: وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت بننے کے بعد بے روزگاری کا مسئلہ حل کیاجائے گا ا ور ایک سال میں دو کروڑ نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا انتظام کیاجائے گا۔ 

بدعنوانوں کو بچانے کی پالیسی ختم کردی جائیگی :  کیجریوال نے کہا کہ چوراہے پر بی جے پی کی واشنگ مشین کو توڑا جائے گا اور پورے ملک کو بدعنوانی سے پاک کیا جائے گا۔ ایمانداروں کو جیلوں میں ڈالنے اور بدعنوانوں کو بچانے کا رواج ختم ہو جائے گا۔ 

جی ایس ٹی کو آسان بنانے کا وعدہ :  دہلی کےو زیر اعلیٰ نے کہا کہ جی ایس ٹی کو آسان بنایا جائے گا تاکہ تاجروں کو اپنا کاروبار صحیح طریقے سے چلانے میں مدد ملے۔ جی ایس ٹی کو پی ایم ایل اے سے باہر کیا جائے گا۔ ہمارا مقصد چین کو تجارت اور صنعت میں پیچھے چھوڑنا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لوگوں کو کیجریوال کی گارنٹی پر بھروسہ ہے اور انڈیا اتحاد دہلی کی تمام 7 سیٹیں حاصل کرنے والا ہے۔ واضح رہےکہ جیل سے رہا ہونے کے بعد کیجریوال انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ہوگئے ہیں اور بی جےپی کو نشانے پر رکھے ہوئے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ممتا بنرجی کا ’نیتی آیوگ‘ کو ختم کرنے اور ’پلاننگ کمیشن‘ کو بحال کرنے کا مطالبہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتی آیوگ کو ختم کرنے اور پلاننگ کمیشن کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی ہفتہ، 27 جولائی کو نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کے لئے دہلی پہنچی ہیں۔ ممتا بنرجی نے موجودہ تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’نیتی آیوگ کو ہٹاؤ، پلاننگ کمیشن کو ...

نوی ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ

نوی ممبئی یعنی نئی ممبئی میں ایک تین منزلہ عمارت 'اندرا نواس' گر گئی ہے ۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز گاؤں میں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، ممبئی پولیس، محکمہ  فائر اور میونسپلٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

سونا 6700 روپے سستا، چاندی میں بھی 13000 روپے کی گراوٹ

  سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور یہ اپنی تاریخی بلند ترین سطح سے تقریباً 6700 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے 13000 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔

شمال مغربی ہندوستان میں مانسون پھر سے سرگرم، پنجاب-ہریانہ سے دہلی اور یوپی تک بارش کا امکان

جولائی کا آخری ہفتہ جاری ہے اور مانسون ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ کم بارش سے پریشان شمالی ہندوستان میں اب کئی دنوں تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس بار پر بھی خوب بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سے ممبئی تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کا بل پینڈنگ رکھنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے مرکز سے طلب کیا جواب

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کے ذریعہ بل پینڈنگ معاملے میں داخل عرضی پر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے مغربی بنگال اور کیرالہ کے گورنرس کے سکریٹریز سے بھی ان ریاستی حکومتوں کی طرف سے داخل علیحدہ درخواستوں کے بارے میں ...