برطانیہ کے انتخابات میں لیبر پارٹی کو 400سے زائد سیٹیں، رشی سونک کی برسراقتدار کنزرویٹیو پارٹی کی بری طرح شکست

Source: S.O. News Service | Published on 6th July 2024, 11:21 AM | عالمی خبریں |

لندن، 6/ جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) برطانوی عام انتخابات میں رشی سونک کی برسراقتدار کنزرویٹو پارٹی کو  شرمناک شکست ملی ہے جبکہ  لیبر پارٹی نے تاریخی فتح حاصل کرلی ہے۔ برطانیہ کے ہائوس آف کامنس یعنی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں  کے لئے ہونے والے انتخابات میں لیبر پارٹی کو رجحانات کے مطابق 650 میں سے400 سے زائد سیٹیں ملتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ خبر لکھے جانے تک 440نشستوں کے نتائج آگئے تھے جن میں سے لیبر پارٹی کو 353 سیٹیں مل چکی تھیں جبکہ اس کی مخالف کنزرویٹیو پارٹی 71 سیٹیں جیت چکی تھی۔ اسی طرح لبرل ڈیموکریٹس کو 16 سیٹیں ملی تھیں۔بقیہ سیٹوں پر گنتی جاری تھی۔   

واضح رہے کہ لیبر پارٹی تقریباً 15 سال بعد دوبارہ اقتدار میں آرہی ہے۔ اس سے قبل ٹونی بلیئر کی قیادت میں بھی لیبر پارٹی کو 400 سے زائد سیٹیں ملی تھیں۔ اِس مرتبہ  لیبرپارٹی کی قیادت سرکیئر اسٹارمر کررہے ہیں۔ انہوں نے فتح کے  واضح اشارے ملنے کے بعد عوام سے خطاب میں کہاکہ اتنے بڑے  مینڈیٹ کے ساتھ  بہت  بڑی ذمہ داری بھی عوام نے دی ہے۔ہم کوشش کریں گے کہ برطانوی عوام کی خدمت کریں اور ان کی امیدوں پر کھرا اترنے کی کوشش کریں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام نے تبدیلی  کے لئے ووٹ دیا ہے اور ہم ملک میں کئی بہتر تبدیلیاں لائیں گے۔ نتائج میں واضح اکثریت مل جانے کے بعد سر کیئر اسٹارمر نے شاہ چارلس سوم  سے ملاقات کی جس میں  شاہ چارلس نے اسٹارمر کو حکومت سازی کی دعوت دی۔  یہ ملاقات کافی دیر تک جاری رہی۔ واضح رہے کہ برطانوی پارلیمانی نظام کے مطابق پارلیمنٹ میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کیلئے کسی بھی جماعت کو 326نشستیں حاصل کرنی ہوتی ہیں۔

دوسری طرف  برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔ انہوں نے بیان جاری کرکے کہا کہ’’ یہ رات مشکل ترین تھی لیکن ملک کے عوام نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔ انہوں نے تبدیلی کے لئے ووٹ دیا ہے اس لئے میںانتخابات میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

غزہ کا جاری بحران مستقبل کی کئی نسلوں کی ترقی کو متاثر کر سکتا ہے: اقوام متحدہ کا انتباہ

اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ میں انتباہ دیا گیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے سنگین انسانی اثرات نے فلسطینی علاقے میں ترقی کی راہوں کو تقریباً سات دہائیوں سے روک رکھا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق، یہ بحران نہ صرف غزہ بلکہ کئی نسلوں تک فلسطینیوں کی ترقی کو شدید خطرات میں مبتلا کر سکتا ہے۔

حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں میں لبنان میں ہلاکتوں کی تعداد 1,552 تک پہنچ گئی

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی جانب سے شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، 23 ستمبر کو اسرائیل کی جانب سے لبنان میں فضائی حملوں کی شدت میں اضافہ کرنے کے بعد سے اب تک کم از کم 1,552 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ لبنانی وزارت صحت نے پیر کے روز بتایا کہ ایک ہی دن میں اسرائیلی حملوں میں 63 ...

میکسیکو میں پولیس کارروائی: 19 منشیات فروش ہلاک، ایک سرغنہ گرفتار

میکسیکو کی ریاست سینالوا میں پولیس اور بین الاقوامی منشیات فروش گروہ کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس تصادم کے نتیجے میں 19 منشیات فروش ہلاک ہوئے جبکہ پولیس نے ایک سرغنہ کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

غزہ: اسرائیل کے حملوں نے طبی نظام کو تباہ کر دیا، المیزان سینٹر برائے انسانی حقوق کی رپورٹ

غزہ میں فعال تنظیم، المیزان سینٹر برائے انسانی حقوق نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کا شمالی غزہ میں موجود تین فعال اسپتالوں کو نشانہ بنانا ایک منظم اور منصوبہ بند مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد غزہ کے طبی نظام کو ختم کرنا ہے۔ المیزان سینٹر کے مطابق، اسرائیلی فوج اس وقت شمالی غزہ کے ...

حزب اللہ کا ڈرون نیتن یاہو کے بیڈروم تک پہنچ گیا، اسرائیلی ایجنسیوں میں بے چینی

اسرائیل کی حماس اور حزب اللہ کے ساتھ جاری جنگ مسلسل شدت اختیار کر رہی ہے۔ اس شدید تنازعے میں چند مہینوں کے اندر ہی خطے میں ہزاروں بے گناہ افراد کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ حماس اور حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف طاقتور حملے شروع کر دیے ہیں، جس کی وجہ سے جنگ بندی کے امکانات میں کمی ...

امریکہ: صدارتی انتخابات میں امریکی عربوں کے لیے فلسطین سب سے اہم مسئلہ: سروے

عرب نیوز ریسرچ اینڈ اسٹڈیز کے زیر اہتمام کیے گئے "یوگوو" سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آنے والے صدارتی انتخابات میں 87 فیصد امریکی عرب ووٹ ڈالنے کے لیے تیار ہیں، جبکہ ڈونالڈ ٹرمپ کو اپنی حریف کملا ہیریس پر 2 فیصد کی برتری حاصل ہے۔ سروے کے نتائج کے مطابق فلسطین کا مسئلہ سرفہرست ...