کشمیر:درجہ حرارت میں پھر گرواٹ، برف باری کی پیش گوئی

Source: S.O. News Service | Published on 23rd January 2023, 9:36 PM | ملکی خبریں |

سری نگر،23؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) وادی کشمیر میں مطلع صاف رہنے کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہونے سے سردی کی لہر تیز تر ہوئی ہے محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 24 جنوری کی شام سے 25 جنوری تک درمیانی سے بھاری برف باری کا امکان ہے انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 26 سے28 جنوری تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی16.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

بتادیں کہ وادی کشمیر میں شہنشاہ زمستان چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے جو ٹھٹھرتی سردیوں اور بھاری برف باری کے لئے مشہور ہے۔

چلہ کلان اپنے دور اقتدار کے آخری عشرے میں داخل ہوا ہے اور اس کے بعد بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممتا بنرجی کا ’نیتی آیوگ‘ کو ختم کرنے اور ’پلاننگ کمیشن‘ کو بحال کرنے کا مطالبہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتی آیوگ کو ختم کرنے اور پلاننگ کمیشن کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی ہفتہ، 27 جولائی کو نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کے لئے دہلی پہنچی ہیں۔ ممتا بنرجی نے موجودہ تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’نیتی آیوگ کو ہٹاؤ، پلاننگ کمیشن کو ...

نوی ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ

نوی ممبئی یعنی نئی ممبئی میں ایک تین منزلہ عمارت 'اندرا نواس' گر گئی ہے ۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز گاؤں میں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، ممبئی پولیس، محکمہ  فائر اور میونسپلٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

سونا 6700 روپے سستا، چاندی میں بھی 13000 روپے کی گراوٹ

  سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور یہ اپنی تاریخی بلند ترین سطح سے تقریباً 6700 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے 13000 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔

شمال مغربی ہندوستان میں مانسون پھر سے سرگرم، پنجاب-ہریانہ سے دہلی اور یوپی تک بارش کا امکان

جولائی کا آخری ہفتہ جاری ہے اور مانسون ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ کم بارش سے پریشان شمالی ہندوستان میں اب کئی دنوں تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس بار پر بھی خوب بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سے ممبئی تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کا بل پینڈنگ رکھنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے مرکز سے طلب کیا جواب

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کے ذریعہ بل پینڈنگ معاملے میں داخل عرضی پر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے مغربی بنگال اور کیرالہ کے گورنرس کے سکریٹریز سے بھی ان ریاستی حکومتوں کی طرف سے داخل علیحدہ درخواستوں کے بارے میں ...