مینگلور کے قریب کاسرگوڈ میں تین بچوں کو جان سے مارنے کے بعد ماں باپ نے کر لی خودکشی

Source: S.O. News Service | Published on 25th May 2023, 1:41 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور25/مئی(ایس او نیوز) پڑوسی ریاست کیرالہ کے سرحدی ضلع کاسرگوڈ کے کانور چیرپولا سے ملی ایک المناک خبر کے مطابق  اپنے تین بچوں کو ہلاک کرنے کے بعد ماں اور باپ نے بھی خود کشی کر لی ہے ۔
    
مہلوک خاندان کی شناخت شاجی (41 سال)، اس کی دوسری بیوی سریجا (38 سال)، بیٹی سروجا (10 سال) بیٹی سُرابھی (8 سال) اور بیٹا سوجین (12 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ جائے واردات پر خود کشی کرنے والے جوڑے کی طرف سے لکھا گیا ایک ڈیتھ نوٹ ملا ہے ۔
    
پولیس کو شبہ ہے کہ اپنے تین بچوں کو پھانسی دے کر ہلاک کرنے کے بعد جوڑے نے خود بھی پھندا لگا کر خود کشی کر لی ہوگی۔ تینوں بچوں کی لاشیں گھر کی سیڑھیوں کے پاس لٹکتی پائی گئیں جبکہ قریب ہی اسی رسی سے ماں باپ کی لاشیں بھی لٹک رہی تھیں۔ 

اس انتہائی اقدام کے تعلق سے وجوہات ابھی سامنے نہیں آئے ہیں۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردیں۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

انکولہ : ایک ڈرائیور اور لاری کی تلاش کا جائزہ لینے پہنچ گئے کیرالہ ایم پی - خبر گیری میں ناکام رہے کینرا ایم پی

شیرور میں پہاڑی کھسکنے کے بعد جہاں کئی لوگوں کی جان گئی وہیں پر کیرالہ کے ایک ٹرک اور اس کے ڈرائیور ارجن کی گم شدگی بھی ایک اہم مسئلہ بنا ہوا ہے اور اس کی تلاشی مہم کا جائزہ لینے کے لئے پہلے تو کیرالہ کے ایک رکن اسمبلی جائے وقوع پر پہنچ گئے ، پھر اس کے بعد کوزی کوڈ ضلع کے رکن ...