کاروار:وژن 2025ڈاکیومنٹ کے تحت پیشگی میٹنگ کا انعقاد : ریاست کی ہمہ جہت ترقی کا اہم منصوبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th October 2017, 9:22 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:7/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)اگلے 7سالوں میں کرناٹکا کی ہمہ جہت ترقی کے پیش نظر ریاستی حکومت نے ’’وژن 2025ڈاکیومنٹ‘‘نامی منصوبے کو تشکیل دینا طئے کیا ہے۔ منصوبے کو لے کرمکمل معلومات حاصل کرنے کے لئے 17اکتوبر کو ورکشاپ منعقد ہونے کی جانکاری اترکنڑا ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے دی۔

ورکشاپ کو لے کر سنیچر کے دن ضلع سطح کے مختلف افسران کے ساتھ ڈی سی دفتر میں ڈپٹی کمشنر نےپیشگی میٹنگ کا انعقاد کیا۔ جس میں انہوں نے بتایاکہ ریاست کرناٹکا کی ہمہ جہت ترقی کی خاطر ریاستی حکومت کا یہ ایک اہم منصوبہ ہے ، ریاستی حکومت کے چیف سکریٹری اور وژن 2025ڈاکیومنٹری منصوبے کے اعلیٰ نگراں کار رینوکا چدمبرم کی قیادت میں ایک ٹیم ضلع کا دورہ کرے گی۔سرکار کے اہم محکمہ جات پر مشتمل کل 13 شعبہ جات کی نشاندہی کی گئی ہے جن کو 5مساوی عنوانات کے تحت تقسیم کیا گیا ہے۔

1۔شہری بنیادی سہولیات، اسمارٹ سٹی ۔           2۔ سماجی انصاف، صحت ، تعلیم           3۔زراعت اور الائیڈ، دیہی ترقی

4۔دستکاریوں کی ترقی ، خدمات، روزگار اور فن کی ترقی ،انفارمیشن اور ٹکنالوجی              5۔انتظامیہ ، قانون اور انصاف

اس طرح 5مساوی عنوانات کے تحت فی گروپ کو 20ماہرین کے گروپ کی تشکیل کی گئی ہے۔ جن کے ذریعے تفصیلی اور مکمل جانکاری حاصل کرتے ہوئے ڈاکومینٹ تیار کئے جانے کی میٹنگ میں اطلاع دی ۔

ریاست کی ترقی کے پیش نظر یہ پروگرام کافی اہمیت رکھتاہے ، ہر محکمہ کے ماہرین کی فہرست محکمہ کے ذمہ دار حتمی شکل دے کر پروگرام میں شرکت کریں۔ اس کے علاوہ افسران سے کہا گیا کہ وہ مختلف محکمہ جات کے وسائل اور وسائلی افراد کو بھی شمارکریں۔ میٹنگ میں ضلع پنچایت ایگزکیٹیو آفیسر کے چندر شیکھر نایک، اپر ڈی سی ایچ پرسناسمیت ضلعی سطح کے افسران شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے سمندر میں ڈوبی ملپے کی ماہی گیر کشتی - پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔ 20 لاکھ روپے کا نقصان

بھٹکل سمندری حدود میں ماہی گیری کے دوران دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ملپے بندرگاہ سے تعلق رکھنے والی ایک کشتی غرقاب ہوگئی جس کی وجہ سے  20 لاکھ روپوں کا نقصان ہوا ۔ غرقاب ہونے والی کشتی پر موجود پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔

بھٹکل جامعہ آباد روڈ اور حنیف آباد روڈ پر کچرا پھینکنا اب پڑے گا مہنگا؛ جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرےنصب

 ہیبلے پنچایت حدود کے جامعہ آباد روڈ اور حنیف آباد روڈ کنارے کچروں کا اتنا زیادہ ڈھیڑ جمع رہتا ہے کہ  متعلقہ علاقوں سے گذرنے کے دوران   لوگوں کا ہاتھ خودبخود ناک پر چلاجاتا ہے۔ مگر اب  اُن متاثرہ علاقوں  کے  مکین راحت کا سانس لے سکتے ہیں اور اُن علاقوں سے گذرنے والے لوگوں ...

بھٹکل کے پڑوسی علاقہ شیرور میں الیکٹرک وائر پر پیر رکھنے سے ایک شخص کی ہوئی موت

پڑوسی علاقہ شیرور میں روڈ پر گری ہوئی   الیکٹرک وائر پر پیر رکھنے کے نتیجے میں  ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت محمد ارشاد  کورڈی(55) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔واردات اتوار صبح قریب چھ بجے پیش آئی۔