کاروار: قانونی صلاح لےکرنیشنل ہائی وے کا ٹول بندکرانے وزیر منکال وئیدیا کی ڈی سی کو ہدایت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th June 2023, 9:47 PM | ساحلی خبریں |

کاروار: 8؍جون(ایس اؤ نیوز )وزیر برائے بندرگاہ و ماہی گیر منکال وئیدیا نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی ہے کہ  جب تک قومی شاہراہ کی تعمیر مکمل نہیں ہوتی تب تک قومی شاہراہ پر آئی آر بی کمپنی کی طرف سے وصولی کی جارہی ٹول فیس کو بند کیاجائے ۔ انہوں نے ڈی سی پربھو لنگ کولیکٹی کو  اس سلسلے میں قانونی صلاح لےکر اقدام کرنے کہا ہے۔

 ڈی سی ہال میں ضلعی افسران کے ساتھ  منعقدہ جائزہ میٹنگ میں بات کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہاکہ آئی آر بی کمپنی کی بے وقوفی کے چلتے کئی  لوگوں  کی جانیں تلف ہو چکی ہیں۔ یہ لوگ کسی بھی حادثے کی وجہ سےہلاک نہیں ہوئےہیں بلکہ آئی آر بی کمپنی کی لاپرواہی کی وجہ سے موت کا شکار ہوئے ہیں۔منکال وئیدیا نے آئی آر بی کمپنی کے انجنئیر کو سخت ہدایت  دیتے ہوئے کہا کہ  کل سے ہی متعلقہ کاموں کو اگر عملی جامہ پہنچانا ہے تو میٹنگ میں بیٹھئے ورنہ باہر نکل جائیے ۔   

میٹنگ میں وزیر منکال وئیدیا نے آئی آر بی  کمپنی کے انجینر کو   شیرور سےلے کر گوا کی سرحد تک کتنے جگہوں پر شاہراہ کا کام پورا نہیں ہوا ہے، اس کی تفصیل پیش کرنے کہا۔ وئیدیا نے  انجنئیر سے  بھی سوال کیا کہ  منگل کو جو دو لوگ حادثے میں ہلاک ہوئےہیں، کیااس کے لئے آئی آر بی کمپنی ذمہ دار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ  پچھلے 14برسوں سے آئی آر بی کی جانب سے جاری تعمیری کاموں کی وجہ سے کتنے ہی لوگ  اپنی جانوں کو گنواچکے ہیں۔ جن کی موت ہوئی ہے ان کے خاندان والوں کو کمپنی کی طرف سے فی کس ایک ایک لاکھ روپئے کا معاوضہ دینا تھا وہ بھی  نہیں دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس کمپنی سے غریبوں  کو فائدہ نہیں ہے اس کی ہمیں ضرورت بھی نہیں ہے۔منکال نے کہا کہ  ٹیکسی اور آٹو ڈرائیور حقیقتاً غریب لوگ ہوتے  ہیں اس لئے  ان کو ٹول فری کرے۔

وزیر منکال وئیدیا نے  ڈی سی کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ  وہ کسی  دن شیرور سے لے کر گوا تک سفر کرکے دیکھے اور نیشنل ہائی وے کا معائنہ کریں،  اگر قومی شاہراہ کی تعمیر کاکام مکمل نہیں ہواہے تو  آئی آربی ٹول فیس  کو بند کرائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔