بھٹکل: کانگریس کا ساحلی اضلاع کےلئے خصوصی منشور؛ ساحلی کرناٹکا کی ترقی کےلئے سالانہ 2500کروڑ روپئے ؛ماہی گیروں کو 10لاکھ روپیوں کا انشورنس

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th January 2023, 12:54 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل:25؍ جنوری(ایس اؤ نیوز )اگلے انتخابات میں ہرحال میں جیت حاصل کرنے کا مقصد لےکر بےشمار منصوبہ جات اور وعدوں کو لے کر آگے بڑھ رہی کانگریس پارٹی نے کرناٹک کے ساحلی اضلاع  کے لئے  خصوصی   منشور کا اعلان کیا ہے۔

کانگریس نے منگلورو میں ساحلی  کرناٹکا کےمنشور کا اعلان کرتےہوئے کہاہے کہ ساحلی ترقی بورڈ کی تشکیل کرتےہوئے سالانہ 2500کروڑروپئے کی امداد دی جائےگی۔ اس کے علاوہ ہر ایک ماہی گیر کو 10لاکھ روپیوں کا انشورنس دیاجائےگا۔ آئندہ جب کانگریس حکومت بنائے گی تو ساحلی علاقے کی ہمہ جہت ترقی کے لئے 10نکاتی 10عزموں کا منشور تشکیل دیاجائےگا۔ ساحلی علاقےمیں روزگار کے مواقع، سرمایہ داری ، سیاحت اور ساحلی فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں فروغ کےلئے بورڈ کی تشکیل دی جائے گی اور بورڈکو سالانہ 2500کروڑ روپئے دئیے جائیں گے۔ ایک لاکھ روزگار فراہم کرنےکےلئے منگلورو کو آئی ٹی ہب بنایاجائےگا۔ سپاری کولاحق ہونے والی زرد پتہ بیماری اور دیگر بیماریوں کے مطالعہ کےلئے اور سپاری مارکیٹ کو مستحکم کرنے کےلئے 50کروڑروپئے استعمال کئےجائیں گے۔ ہر ایک گرام پنچایت کو متعینہ امداد اور سوامی وویکانند فرقہ وارانہ اور سماجی ہم آہنگی کمیٹی کو تشکیل دئیے جانےکی بات منشور میں کہی گئی ہے۔

ماہی گیروں کو سہولت: ہر  ماہی گیر کو 10لاکھ روپیوں کی سہولت فراہم کی جائےگی۔ ماہی گیر خواتین کوبغیر سود والا  1لاکھ روپیوں کا قرضہ دیا جائےگا۔ سہولیات سے آراستہ ماہی گیر بوٹ خریدنے کےلئے 25لاکھ روپئے تک سبسڈی، ڈیزل سبسڈی ، فی لیٹر 10.71 روپئے سےاضافہ کرتےہوئے  25روپئے کی سبسڈی ، فی الحال دستیاب 300لیٹر ڈیزل میں اضافہ کرتےہوئے 500لیٹر دئیے جانے کی بات منشور میں کہی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...