موٹر گاڑیوں کے لئے ہائی سیکوریٹی نمبر پلیٹ حاصل کرنے میں دشواری - آخری تاریخ میں توسیع کا امکان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th February 2024, 7:49 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 10 / فروری (ایس او نیوز) سرکاری حکم کے مطابق یکم اپریل 2019 سے قبل رجسٹر کی گئی تمام قسم کی موٹر گاڑیوں کے لئے اب ہائی سیکوریٹی نمبر پلیٹ لازمی ہے، اور ایسی  گاڑیوں کی پرانے نمبر پلیٹ کی جگہ نئے نمبر پلیٹ لگانے کی آخری تاریخ 17 فروری ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اب صرف چند ہی دنوں کی مہلت رہ گئی ہے جس کے بعد ایسے نمبر پلیٹ نہ لگی ہوئی گاڑیوں پر جرمانہ لاگو کر دیا جائے گا۔

نمبر پلیٹس بدلنے کی آخری تاریخ قریب آتے ہی موٹر گاڑی مالکان کی تشویش اور بھاگ دوڑ تیز ہو گئی ہے کیونکہ ہائی سیکوریٹی نمبر پلیٹس کے بغیر آئندہ ان گاڑیوں کی ملکیت یا رہائشی پتہ تبدیل کرنے، قسطوں کااگریمنٹ رجسٹریشن یا رد کرنے جیسی دوسری تمام خدمات حاصل کرنے کی اجازت نہیں رہے گی۔

ہائی سیکوریٹی رجسٹریشن پلیٹ موٹر گاڑیوں کے اصل ڈیلر کے پاس سے ہی حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے اس وجہ سے جن شہروں میں موٹر گاڑیوں کے مین ڈیلرموجود نہیں ہوں تو سب ڈیلر کے پاس  گاڑیاں خریدنے والوں کو پریشانیوں سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ بعض جگہ سب ڈیلرس کے ذریعے نمبر پلیٹ کے لئے آن لائن عرضی قبول کرنے سے انکار اور آن لائن آپشن بلاک کرنے کی بات بھی سامنے آئی ہے۔

حالانکہ موٹر گاڑی مالکان خود ہی ہائی سیکوریٹی نمبرپلیٹ کے لئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں، لیکن ٹیکنیکل رکاوٹوں کی وجہ سے یہ کام بھی آسان نہیں ہوتا۔ جب پریشان حال موٹر گاڑی مالکان شو رومس اور آر ٹی او دفتروں کے چکر لگاتے ہیں تو آر ٹی او والے ہائی سیکوریٹی نمبر پلیٹس کے ساتھ اپنا تعلق نہ ہونے کی بات کہتے ہیں۔ ادھر آخری تاریخ قریب آنے کی وجہ سے آن لائن درخواستوں کے لئے ویب سائٹس پر ہجوم بڑھ گیا ہے اور سرور بزی ہونے کی مشکل سامنے آرہی ہے۔ 

کاروار کے آر ٹی او جان میسکویت کا کہنا ہے کہ موٹر گاڑی مالکان ہائی سیکیوریٹی نمبر پلیٹس کے لئے شو روم کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے لئے مختص دو ویب سائٹس ہیں، اس پر آن لائن درخواست دی جا سکتی ہے۔ کاروار میں ایک گاڑی کا سب ڈیلر رہنے کے باوجود یہاں درخواست دینے کی گنجائش نہ رکھتے ہوئے کمپنی نے منگلورو اور اُڈپی میں اس کی سہولت دی ہے ۔ یہ موٹر کمپنی کی کوتاہی ہے۔ سب ڈیلرس کو عرضی قبول کرنے کی سہولت نہ دینا بھی اس مسئلہ کا اہم سبب بن گیا ہے۔

اس معاملے میں عام شہریوں کے ساتھ سرکاری افسران کو کس قسم کی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کا بات کا اندازہ اس مثال سے لگایا جا سکتا ہے کہ انکولہ کے ایک جج نے آر ٹی او دفتر کے آفیسر کو طلب کرکے اپنی گاڑی کے لئے ہائی سیکیوریٹی نمبر پلیٹ حاصل کرنے میں ہو رہی دشواری بتائی ہے۔ رجسٹریشن پلیٹ حاصل کرنے کے سسٹم کی اس خرابی کی سزا ہر قسم کی موٹر گاڑی مالکان کو بھگتنی پڑ رہی ہے۔ 

موٹر گاڑی مالکان کی طرف سے مانگ کی جا رہی ہے کہ ہائی سیکیوریٹی نمبر پلیٹس کا نظام درست ہونے اور گاڑی مالکان کو آسانی سے نمبر پلیٹس دستیاب ہونے تک پرانے نمبر پلیٹس کی گاڑیوں پرجرمانہ نہ لگایا جائے اورنمبر پلیٹ لگوانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔

سمجھا جاتا ہے کہ سرکاری موٹرگاڑیوں ، کے ایس آر ٹی سی بسوں وغیرہ کے لئے اب تک ہائی سیکیوریٹی نمبر پلیٹس نہیں لگے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ وزیر نقل و حمل رام لنگا ریڈی نے بھی سرکاری افسران کی میٹنگ طلب کرکے تاریخ میں توسیع کے سلسلے میں بات چیت کی ہے ۔ اس لئے آخری تاریخ میں مزید توسیع کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل واطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری؛ دیرہ دبئی میں حیدرآباد ہاوس ریسٹورینٹ کا افتتاح

حیدرآبادی کھانے بالخصوص حیدرآبادی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے اور گلف سمیت دبئی میں لوگ اکثر حیدرآبادی کھانوں کا مزہ لینے حیدرآبادی ریسٹورینٹ کی تلاش میں رہتے ہیں،  لیکن اب دبئی میں رہائش پذیر بھٹکل اور اطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ بھٹکل والوں کی ملکیت میں ...

بی جے پی نے بیف ایکسپورٹ کمپنی سمیت پاکستانی ایجنسی سے بھی لیا ہے چندہ ؛ بھٹکل میں کانگریس کی پریس کانفرنس

گئو کشی کی مخالفت اور مویشیوں کی سپلائی کے دوران غریب مسلمانوں اور دلتوں پر حملہ کرنے اور کئی ایک کو موت کے گھاٹ اُتارنے والے نام نہاد گئورکھشکوں کی حمایت کرنے والی بی جے پی پر کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی نے الیکٹورل بونڈ کے ذریعے بیف ایکسپورٹ کرنے والی کمپنی سے ...

سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپئے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...