کانگریس پارٹی کے 135امیدواروں کے نام فائنل : بھٹکل سے منکال وئیدیا، کاروار سے ستیش سئیل اور ہلیال سے دیش پانڈے

Source: S.O. News Service | Published on 18th March 2023, 12:05 AM | ساحلی خبریں |

کاروار:17؍ مارچ (ایس اؤ نیوز )ریاستی ودھان سبھا انتخابات کو لےکر کانگریس پارٹی کے 135امیدواروں کےناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ انتخابات کا اعلان اسی ماہ مارچ 18یا 19کو ہونے کا امکان ہے۔ متعلقہ فہرست میں اترکنڑا کے ہلیال، کاروار اور بھٹکل سے امیدواروں کے نام فائنل ہونے اور بقیہ تین حلقوں میں پیچیدگی جاری رہنےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مقامی کنڑا روزنامہ کی خبر کے مطابق ہلیال حلقہ سے آر وی دیش پانڈے، کاروار حلقہ سے ستیش سئیل اور بھٹکل حلقہ سے منکال وئیدیا کےنام حتمی فہرست میں شامل ہیں۔ مگرسرسی، یلاپور اور کمٹہ حلقوں سے ایک سے زائد نام ہونےکی وجہ سے پیچیدگی ہورہی ہے،حتمی طورپر پوری فہرست اگلے دو دن کے اندرجاری ہونے کا امکا ہے۔

کانگریس کی پہلی فہرست میں شامل  135ناموں میں سے 66حلقے ایسے ہیں جہاں صرف ایک ہی امیدوار کا نام درج ہے۔ جن میں اترکنڑا ضلع کے ہلیال، کاروار اور بھٹکل شامل ہے۔ متعلقہ فہرست کو کانگریس کی مرکزی انتخابی کمیٹی منظوری دیتی ہے تو پہلے مرحلےمیں 135 ناموں کا اعلان کیا جاسکتاہے۔ بقیہ 89حلقو ں کے لئے دودو امیدواروں کےنام کی سفارش کی گئی ہے۔ ان حلقوں میں ٹکٹ کی تقسیم کانگریس کےلئے ایک چیلنج بن گیا ہے۔ اسی طرح اترکنڑا ضلع کے بقیہ تین حلقوں کےلئے بھی ایک سے زائد امیدوار ہونےکی وجہ سے اعلان میں دیری ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔ اور اسی وجہ سے ریاستی لیڈران ہائی کمان کی طرف رخ کئے جانے کی بات کہی جارہی ہے۔

امیدواروں کی بھر مار : اترکنڑا ضلع کے  سرسی ، ہلیال اور کمٹہ حلقوں سے کسی بھی امیدوار کے نام کو حتمی شکل دینا پارٹی کےلئے سردر د بن گیا ہے۔ کمٹہ حلقے سے سابق رکن اسمبلی شاردا شٹی ، ضلع پنچایت سابق ممبر شیوانند ہیگڈےاور مارگریٹ آلوا کے بیٹے نویدیت آلوا کےنام اوپر ہیں ۔ ان کے ساتھ اور بھی امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ سرسی حلقہ سے بھیمنا نائک ، وینکٹیش ہیگڈے ہوسبالے سمیت کئی نام ہیں اور یہاں بھی نویدیت آلوا کانام لیا جارہاہے۔ اسی طرح یلاپور حلقے سے  وی  ایس پاٹل کے ساتھ دھاتری کانام بھی لیاجارہاہے۔ پارٹی نے ان حلقوں میں ابھی تک کسی کے بھی نام پر مہر نہیں لگائی ہے۔

آخری مرحلے میں نام بدل سکتےہیں: جمعہ کو دہلی میں کانگریس سینٹرل الیکشن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی ۔ لیکن میٹنگ میں کیا کچھ طئےہوا ہے ابھی  اس تعلق سے معلومات جاری نہیں کی گئی ہے۔ البتہ بتایاجارہاہے کہ آخری مرحلےمیں چند ناموں کی تبدیلی ہوسکتی ہے۔ جن 89حلقوں سے دو دو نام درج ہوئےہیں ان میں سے 40-50حلقے ایسے ہیں جہاں کسی ایک نام پر نشان لگانا آسان نہیں ہے۔ وہیں یہ بھی بتایا جارہاہےکہ 10-12 حلقوں  میں امیدواروں کے درمیان آپسی رضامندی سے معاملہ ٹھیک ٹھاک ہوگیا ہےتو بقیہ حلقوں میں بھی رضامندی کی کوششیں جاری ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ذات پات کا حساب لگانے کے بعد چند حلقوں میں امیدوار تبدیل ہونے کے بھی امکانات ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو : یکم اپریل سے تلپاڈی، گونڈمی اور ہیجماڈی ٹول گیٹ پر بڑھ گئی فیس کی شرح 

تلپاڈی، ہیجماڈی اور گونڈمی ٹول پلازہ پر گاڑیوں سے ٹول وصول کرنے والی ٹھیکیدار کمپنی نویُگ ٹول وے پرائیویٹ لمیٹیڈ نے اپنے جاری کردہ اعلان میں بتایا ہے کہ یکم اپریل سے ان تینوں ٹول پلازاس پر فیس کی شرح میں اضافہ عمل میں آئے گا ۔

منگلورو : قرضہ کے بوجھ سے پریشان کاروباری نے کی بیوی بچوں سمیت خود کشی 

شہر کی ایک لاڈج میں اپنی بیوی اور دو جڑواں بچیوں کے ساتھ اجتماعی خود کشی کرنے والے میسور کے کاروباری شخص دیویندرا کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ قرضہ کے بوجھ سے پریشان تھا اور بیوی بچوں کو سیروتفریح کے بہانے منگلورو میں لانے کے بعد انہیں زہریلا کھانا کھلا کر ہلاک کرتے ہوئے خود کو ...

دہلی جیل میں بند بھٹکل کے عبدالواحد سدی باپا کوعدالت نے رہا کرنے کا دیا حکم؛ پیر کو جیل سے آئیں گے باہر

بھٹکل کے عبدالواحد سدی باپاجن کو ممنوعہ دہشت گرد تنظیم انڈین مجاہدین کا ممبرہونے اور ملک میں 2007 کے بعد سے رونما ہونے والے بم دھماکوں کی سازش رچنے کے الزامات کے تحت گرفتارکیا گیا تھا، آج جمعہ کو پٹیالہ ہاوس کورٹ نے تمام الزامات سے بری کرتے ہوئے رہاکرنے کا حکم دیا ہے۔