کاروار: کرناٹکا میں بی جے پی کے ساتھ ہوسکتی ہے کانگریس کی بھاری ٹکر - حیدرآباد کے ادارے کی سروے رپورٹ  

Source: S.O. News Service | Published on 22nd January 2023, 10:16 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

کاروار،22 / جنوری (ایس او نیوز) ریاست میں جلد ہی منعقد ہونے والے اسمبلی الیکشن کے پس منظر میں حیدر آباد ایس اے ایس گروپ نے کرناٹکا کی آئی ایس ایس ٹیم کے ساتھ مل کر 20 نومبر 2022 سے 15جنوری 2023 تک جو سروے کیا ہے اس کی رپورٹ بتاتی ہے کہ اس مرتبہ بی جے پی کی کانگریس کے ساتھ سخت ٹکر ہوگی اور قطعی نتائج میں اگر اسے سیٹوں پر ذرا بڑھوتری مل بھی جائے تو کانگریس اس سے کسی طرح کم ثابت نہیں ہوگی۔
    
سال 2018 میں ساحلی علاقے کی جملہ 21 اسمبلی سیٹوں میں سے بی جے پی نے 18 سیٹوں پر قبضہ جمایا تھا اور کانگریس کے حصے میں صرف 3 نشستیں آئی تھیں ۔  سروے رپورٹ کے مطابق اس مرتبہ بی جے پی کو اس علاقے میں 12 سے 15 سیٹوں پر محدود ہونا پڑے گا جبکہ کانگریس 7 تا 8 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔ 
    
اسی طرح سروے رپورٹ اشارہ کر رہی ہے کہ امسال کانگریس ریاستی اسمبلی میں 108 سے 114 تک سیٹیں بھیجنے میں کامیاب ہونے کے امکانات ہیں ۔ جبکہ بی جے پی 65 سے 75 اور جے ڈی ایس 24 سے 34 سیٹیں اپنے کھاتے میں لے سکتی ہے ۔ سروے رپورٹ بتا رہی ہے کہ اس مرتبہ کانگریس پارٹی اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کے ووٹوں کا بڑا حصہ  حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی۔    

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل ٹی ایم سی میں گرما گرم بحث : گیس اسٹیشن کے لئے نو آبجکشن لیٹر منسوخ کرنے کا مطالبہ

شہر کے سنڈے مارکیٹ روڈ پر ایل پی جی بنک قائم کرنے کے لئے ٹی ایم سی ایڈمنسٹریٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی طرف سے جو نو آبجکشن لیٹر ضلع ڈپٹی کمشنر کو بھیجا گیا ہے اس پر ٹاون میونسپل کاونسل کی میٹنگ میں گرما گرم بحث ہوئی اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...