چامراج پیٹ عید گاہ معاملہ میں وقف بورڈ کا حکومت کے خلاف سپریم کورٹ جانا مہنگا پڑے گا، وقف بورڈ کو ’سوپر سیڈ کرنے حکومت کی تیاری؟

Source: S.O. News Service | Published on 30th August 2022, 11:47 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،30؍اگست(خصوصی رپورٹ : رضوان اللہ خان) چامراج پیٹ عید گاہ معاملہ کو لے کر ایسا لگتا ہے کہ ریاستی بی جے پی حکومت اور کرناٹکا اسٹیٹ بورڈآف اوقاف آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ وقف بورڈ کے باخبر ذرائع کی اطلاع کے مطابق جس طرح وقف بورڈ کی طرف سے چامراج پیٹ عید گاہ معاملہ میں بی بی ایم پی کی طرف سے جاری حکم نامہ کو چیلنج کرتے ہوئے پہلے ہائی کورٹ اور بعد میں سپریم کورٹ میں حکومت کے خلاف چیلنج کیا گیا وہ ریاست کے سرکاری حلقوں میں ہلچل کا سبب بن گیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ حکومت سے واضح اشارہ دئیے جانے کے بعد بھی کہ بورڈ اس عیدگاہ کو لے کر حکومت کے خلاف نہ جائے۔ اس کے باوجود بھی بورڈ کی طرف سے پہلے ہائی کور ٹ اور بعد میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ریاستی حکومت کے ایک سینئر وزیر کی طرف سے وقف بورڈ چیر مین شافع سعدی سے بار بار کہا گیا تھاکہ اس معاملہ میں و قف بورڈ ریاستی حکومت کے موقف کے خلاف نہ جائے ورنہ حکومت کو وقف بورڈ کے متعلق سوچنا پڑے گا۔ سمجھا جا رہا ہے کہ سینئر وزیر کی طرف سے دبے الفاظ میں جو بات کہنے کی کوشش کی گئی ہے وہ یہ ہے کہ اگر وقف بورڈ نے حکومت کی بات نہ مانی تو اسے برخاست بھی کیا جاسکتا ہے۔وزیر اور چیرمین کے درمیا ن ہوئی اس گفتگو کے حوالے سے یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ریاستی حکومت کی طرف سے وقف بورڈ کو برخاست کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

چیرمین کی تردید: اس سلسلہ میں ’نمائندے‘ سے رابطہ کئے جانے پر وقف بورڈ کے چیرمین سافع سعدی نے ان خبروں کی تردید کی کہ وقف بورڈ پر حکومت کی طرف سے چامراج پیٹ عید گاہ کے معاملہ کو لے کر کسی طرح کاد باؤ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ چامراج پیٹ عید گاہ کے معاملہ میں جو موقف اپنا رہا ہے وہ اس کی ذمہ داری ہے۔ چونکہ وقف بورڈ بھی ایک سرکاری ادارہ ہے اس لئے وہ بھی اپنی سرکاری ذمہ داری کو پورا کر رہا ہے اس لئے حکومت کے خلاف جانے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر دباؤ بھی ہے تو وقف بورڈ کی ذمہ داری ہے کہ وقف املاک کی حفاظت کی جائے اور اس ذمہ داری سے وقف بورڈ کے غافل ہونے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ اس سوال پر کہ ایسی صورت میں اگر وقف بورڈ کو حکومت کی طرف سے سوپر سیڈ کر دیا جائے تو؟ شافع سعدی نے کہا کہ اس کا امکان نہیں ہے۔

(بشکریہ : سالار نیوز، بنگلورو، بتاریخ 30 ؍اگست 2022) 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...