کرناٹک سَر،اب دیگر ریاستوں پر توجہ، بدھ کو میٹنگ،کانگریس مدھیہ پردیش ،راجستھان اور چھتیس گڑھ میں میں بھی بی جےپی سے لوہا لینے کو تیار

Source: S.O. News Service | Published on 23rd May 2023, 12:45 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 23/مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) کرناٹک میں شاندار کامیابی حاصل کرنے اور بی جےپی کو پٹخنی دینے کے بعدکانگریس نے فتح کے  خمار سے نکلتے ہوئے اسی سال ہونے والے دیگر اسمبلی انتخابات کی طرف اپنی توجہ مرکوز کرلی ہے۔  پارٹی جہاں مدھیہ  پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں  بی جےپی سے دودوہاتھ کرنے کو تیار ہے وہیں تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات کو بھی پوری طاقت سے لڑنے کی تیاری کررہی ہے۔اس کیلئے  چاروں ریاستوں  میں  سرگرم  پارٹی  کے سینئر لیڈروں کی میٹنگ ۲۴؍ مئی کو طلب کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ آئندہ چند مہینوں میں ان چاروں  ریاستوں  اور میزورم  میں  اسمبلی الیکشن ہونے ہیں۔ کانگریس  ان ریاستوں   میں انتخابی حکمت عملی تیار کرنے میں مصروف ہے۔ 

جن ۴؍ ریاستوں کیلئے بدھ ۲۴؍ مئی کو میٹنگ طلب کی گئی ہے ان میں سے دو ریاستوں راجستھان اور چھتیس گڑھ میں  کانگریس  پہلے ہی برسراقتدار ہے اوراس کے سامنے حکومت مخالف لہر کا سامنا کرتے ہوئے اپنے اقتدار کر بچانے کا چیلنج ہے جبکہ مدھیہ پردیش میں سابقہ الیکشن میں فتح حاصل کرنے کے بعد بھی زعفرانی پارٹی  نے  جیوترادتیہ سندھیا کی بغاوت کے سہارے اس سے اقتدار چھین لیا۔ کانگریس کو یقین ہے کہ وہ یہاں اگلے اسمبلی الیکشن میں  بی جےپی کو چاروں شانے چت  کرنے میں کامیاب ہوجائےگی۔ راجستھان اور چھتیس گڑھ میں عوامی فلاح و بہبود کو مقدم رکھتے ہوئے کی گئی حکمرانی اور  بنائی گئی پالیسیوں کے  سہارے کانگریس  یہاں اقتدار بچانے میں  کامیابی ملنے کی امید ہے۔ 

چوتھی ریاست تلنگانہ ہے جہاں  بھارتیہ راشٹریہ سمیتی برسر اقتدار ہے۔ یہاں حالانکہ بی جےپی  ہاتھ پیر مارنے اور اپنے اثر کو بڑھانے کی کوشش کررہی ہے مگر اصل مقابلہ کانگریس  اور کے سی آر کی پارٹی میں ہی ہوگا۔ ملکارجن کھرگے  ۲۴؍ مئی کو چاروں  ریاستوں کے لیڈروں سے الگ الگ ملاقاتیں  اور  انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔  ایک سینئر لیڈر نے بتایا کہ کانگریس  وقت سے پہلے حکمت عملی تیار کرلینے کے بعد زمینی سطح پر ایک ایک ووٹر تک پہنچنا چاہتی ہے۔ پارٹی کو امید ہے کہ کرناٹک   کے بعد پیدا ہونے والی مثبت لہر اس کیلئے فائدہ مند ہوگی۔ 

ان معاملات میں شامل کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ’’بھارت جوڑو یاترا جو تلنگانہ، مدھیہ پردی اور راجستھان جیسی ریاستوں سے گزری ہے، پارٹی کو الیکشن میں فائدہ پہنچائے گی کیوں کہ اس کی وجہ سے  پارٹی کارکنوں اور کیڈر کے  نہ صرف  حوصلے بلند ہیں بلکہ وہ پہلے ہی سرگرم ہوچکے ہیں۔اس کیلئے کرناٹک کی طرح ان ریاستوں میں بھی بھارت جوڑو یاترا کا فائدہ حاصل ہوگا۔‘‘  انہوں نے بتایا کہ جو حکمت عملی کرناٹک میں  اختیار کی گئی تھی،اسی کو دیگر ریاستوں میں بھی اپنا یا جائےگا اور  عوام  کوچھتیس گڑھ اور راجستھان  میں شروع کی گئی عوام دوست اسکیموں سے آگاہ کیا جائےگا ۔

کانگریس پارٹی مختلف ریاستوں میں مختلف مسائل سے دوچار ہے۔ راجستھان میں بطور خاص پارٹی کو وزیراعلیٰ گہلوت اور سابق نائب وزیراعلیٰ سچن پائلٹ کے اختلافات کی وجہ سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ یہاں وزیراعلیٰ اشوک گہلوت ابھی سے انتخابی کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں۔ یہاں سچن پائلٹ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے مطالبات مئی کے اواخر تک پورے نہ ہوئے تو وہ تحریک شروع  کریں گے۔ سچن پائلٹ کے مختلف مطالبات میں سابق وزیراعلیٰ وسندھرا راجے سندھیا کے خلاف اعلیٰ  سطحی جانچ کا مطالبہ شامل ہے۔ 

کانگریس ذرائع کے مطابق  پارٹی صدر ملکارجن کھرگے کو  چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں بھی پارٹی کے خلفشار پر قابو پانا ہوگا۔ چھتیس گڑھ میں وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل اور ریاستی وزیر ٹی  ایس سنگھ دیو کے درمیان رسہ کشی ہے۔ٹی ایس سنگھ دیو بار بار وزارت اعلیٰ پر اپنا دعویٰ پیش کرچکے ہیں۔ اُدھر تلنگانہ میں پارٹی کی ریاستی اکائی کے صدر ریونتھ ریڈی کو لیڈروں کی آپسی لڑائی کا سامنا ہے جو انہیں ریاست سے باہر کا آدمی تصور کرتے ہیں۔ کانگریس کے ایک سینئر لیڈر  نے بتایا کہ انتخاب میں فتح حاصل کرنے کیلئے   پارٹی کی ریاستی اکائیوں میں ویسے ہی اتحاد کو قائم کرنے کی کوشش کرنی ہوگی جیسا اتحاد کرناٹک میں رہا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

چئیترا کنداپورا بی جے پی ٹکٹ فراڈ معاملہ میں 2 کروڑ روپے مالیت کی اشیاء ، 76 لاکھ روپے بازیافت - 8 ملزمین گرفتار

بی جے پی سے اسمبلی ٹکٹ دلانے کے نام پر کٹر ہندوتوا وادی کارکن چئیترا کنداپورا کی طرف سے گووندا بابو نامی تاجر کے ساتھ کیا گیا جو 5 کروڑ روپے فراڈ کا معاملہ ہے اس تعلق سے اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پولیس کمشنر بی دیانندا نے کہا کہ چئیترا کنداپور اس کے ساتھیوں کی ...

کرناٹک میں 1,17,646 بی پی ایل کارڈس ترمیم کیلئے منظور؛ عنقریب نئےبی پی ایل کارڈس کے لئے عرضیاں داخل کرنے کی اجازات

محکمہ خوراک نے بی پی ایل کارڈ ہولڈرس کو ایک اچھی خبر یہ دی ہے کہ جن بی پی ایل کارڈ ہولڈرس نے ترمیم کے لئے عرضیاں داخل کی تھیں۔ پچھلے ایک ماہ میں 53219 مستفید ین نے نظرثانی کے لئے عرضیاں داخل کی تھیں۔ جملہ 3 لاکھ 70 ہزار عرضیاں ترمیم کے لئے موصول ہوئی ہیں۔ ان عرضیوں میں سے ایک لاکھ 17 ...

کرناٹک میں بارش کی کمی سے 42 لاکھ ایکٹرعلاقہ کی فصلیں تباہ؛ جلد ہی مرکز کو رپورٹ روانہ کی جائے گی: کرشنا بائرے گوڈا

کرناٹک کے  وزیر برائےمحصولات کرشنا بائرے گوڈا نے کہا کہ ریاست کے 195 تعلقہ جات کو قحط زدہ قرار دیا جا چکا ہے اور اور ان تعلقہ جات کے لئے مرکز سے معاوضہ کے لئے عرضی داخل کرنے کا میمونڈرم ایک ہفتہ کے اندر پیش کیا جائے گا۔

ٹروڈو کی سکیورٹی ٹیم نے صدارتی سویٹ میں وزیر اعظم کو ٹھہرانے سے انکار کر دیا

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی سکیورٹی ٹیم نے ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو اس وقت گھبراہٹ میں ڈال دیا جب انہوں نے ٹروڈو کو صدارتی سویٹ میں جگہ دینے سے انکار کردیا جس کا خصوصی طور پر ہندوستانی سکیورٹی ٹیموں نے نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران اہتمام کیا تھا، اور ...

کینیڈا اِدھر اُدھر کی باتیں نہ کرے، بلکہ نجر کے قتل پر ثبوت پیش کرے، ہندوستان کی دو ٹوک

 خالصتان حامی ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے معاملے پر ہندوستان نے کینیڈا سے سختی سے کہا ہے کہ وہ ثبوت پیش کرے اور بغیر کسی وجہ کے الزامات نہ لگائے۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی لائیو‘ کی رپورٹ کے مطابق بدھ (20 ستمبر) کو قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈووال نے نئی پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ ...

ٹرین حادثات میں ایکس گریشیا رقم میں 10 گنا اضافہ، ریلوے بورڈ کا اہم فیصلہ

انڈین ریلوے بورڈ نے ٹرین حادثے میں موت یا زخمی ہونے کی صورت میں ادا کی جانے والی ایکس گریشیا رقم میں 10 گنا اضافہ کر دیا ہے۔ اس رقم میں آخری بار 2012 اور 2013 میں نظر ثانی کی گئی تھی۔ بورڈ نے کہا کہ اب ٹرین حادثات اور ناخوشگوار واقعات میں ہلاک اور زخمی مسافروں کے اہل خانہ کو ادا کی ...

مقننہ میں خواتین کا ریزرویشن صنفی انصاف کے میدان میں سب سے بڑا انقلاب: صدر جمہوریہ  دروپدی مرمو

صدر جمہوریہ  دروپدی مرمو نے بدھ کو کہا کہ لوک سبھا اور ریاستی قانون ساز اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کا قانون 'صنفی انصاف' (خواتین کو بااختیار بنانے) کی سمت میں ہمارے دور کا سب سے بڑی تبدیلی کا انقلاب ہوگا۔

ہندوستانی فضائیہ کا پہلا ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ سی-295 وڈودرا کے فضائیہ اسٹیشن پہنچا

ہندوستانی فضائیہ کا پہلا سی-295 ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ ہندوستان پہنچ گیا ہے۔ یہ ایئرکرافٹ شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے وڈودرا کے فضائیہ اسٹیشن پر اترا۔ طیارہ کو گروپ کیپٹن پی ایس نیگی نے اڑایا تھا اور بحرین سے پرواز بھرنے کے بعد آج یہ ہندوستان پہنچ گیا۔

غازی آباد میں ’مڈ ڈے میل‘ کا دودھ پینے سے 25 بچے بیمار، اسپتال میں داخل

غازی آباد کے لونی کوتوالی علاقہ کے پرائمری اسکول، پریم نگر میں مڈ ڈے میل کا دودھ پینے سے 25 بچے بیمار ہو گئے ہیں۔ دودھ پیتے ہی طلبا کو سر اور پیٹ میں درد کے ساتھ ساتھ الٹی کی شکایت ہونے لگی۔ بچوں کی خراب ہوتی طبیعت کو دیکھتے ہوئے انھیں فوراً لونی سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا ...