کرناٹک میں راجیہ سبھا کی تین سیٹیوں پر کانگریس کا قبضہ ۔ بی جے پی کو ایک سیٹ

Source: S.O. News Service | Published on 28th February 2024, 1:06 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو ،28/ فروری (ایس او  نیوز/ایجنسی ) کرنا ٹک سے راجیہ سبھا چار سیٹوں کیلئےہوئے انتخاب کا نتیجہ ظاہر ہو چکا ہے۔ کرناٹک میں حکمران کانگریس نے اپنے حصہ کی تمام تین سیٹوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔

جب کہ توقع کے مطابق بی جے پی نے ایک سیٹ جیت لی۔ بی جے پی اور جے ڈی ایس اتحاد کے امیدوار کیندرا ریڈی جنہوں نے میدان میں آکر ریاست کی سیاست میں ہلچل مچادی تھی کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ حالانکہ ریڈی کو میدان میں اتارنے کا حساب کتاب جے ڈی ایس لیڈر کمار سوامی اور بی جے پی لیڈران نے کیا تھا۔ لیکن ان کا حساب کتاب غلط ثابت ہوا اور کیندرا ریڈی کو شکست کھانی پڑی۔ اس شکست کے ساتھ لوک سبھا انتخابات سے پہلے ریاست میں بی جے پی اور جے ڈی ایس اتحاد کو یہ دوسری شکست ہے ۔

اس چناؤ میں 222 ووٹ پول ہوئے جس میں کانگریس امیدوار اجئے ماکن 47- ناصر حسین 47- اور جی سی چندر شیکھر 45 ووٹس حاصل کر کے کامیاب رہے۔ حالانکہ بی جے پی کے نارینسا بھانڈا 47 ووٹس حاصل کر کے کامیاب رہے۔ جبکہ کیندر اریڈی 5 ویں امیدوار کی حیثیت سے میدان میں اترے تھے اس کو صرف 35 ووٹس ملے۔ اتحادی امیدوار کیندرا ریڈی کو اپنی پارٹی جے ڈی ایس سے  19 ووٹس ملے۔ اس طرح انہوں نے دونوں اتحادی پارٹیوں سے 35 ووٹس حاصل کر کے ناکام رہے ۔

ذرائع کے مطابق کئی بار حساب کتاب کر کے جے ڈی ایس اور بی جے پی سےنے 5 ویں امیدوار کو میدان میں اتارا تھا ، اس کے بعد ہی حکمران کانگریس کو کر اس ووٹنگ کا خوف شروع ہو گیا ۔ اس خطرہ کو محسوس کرتے ہوئے سدارامیا اور ڈی کے شیو کمار بی جے پی کو لبھانے میں کامیاب رہے اور کانگریس کو اپنی پارٹی کے علاوہ غیر پارٹی کے تین اور بی جے پی کا بھی ایک ووٹ حاصل ہوا۔ اس طرح وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کی حکمت عملی کام کرگئی۔ کے آر پی پی کے اراکین اسمبلی کی جنار دھن ریڈی درشن پٹنیا، پٹا سدے گوڈا، لتا  ملیکارجنانے  کانگریس کی تائید کرتے ہوئے کانگریس امیدوار ہی کو ووٹ دیا جب کہ کسی بھی کانگریس ایم ایل اے نے کراس ووٹ نہیں کیا ۔ اس طرح کانگریس کی جیت کے ایس ٹی سوم شیکھر کر اس ووٹنگ کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ انہوں نے کانگریس امیدوار کو اپنا ووٹ دیا۔ بی جے پی ، جے ڈی ایس کی یہ دوسری شکست ہے۔

حال ہی میں بنگلور ٹیچرس حلقہ سے ریاستی قانون ساز کونسلنگ کے لئے ہوئے انتخابات میں کانگریس امیدوار بی جے پی اور جے ڈی ایس اتحادی امیدوار رنگناتھ کے خلاف کامیاب ہوئے۔ ریاستی اسمبلی کے 223 میں سے 222 ووٹوں کی پولنگ ہوئی ۔ یلاپور حلقہ کے بی جے پی کے رکن اسمبلی شیورام بیبار ووٹنگ سے غیر حاضر رہے ۔ پولنگ کا فیصد %99.5رہا۔ کانگریس کے 135 ، آزاد 3 ، بی جے پی کے 65 اور جے ڈی ایس کے 19 اراکین اسمبلی نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔ ایک دیگر بی جے پی لیڈرشیو رام  ہیبار ووٹنگ سے غیر حاضر رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...