ہاسن : رتھ اتسوا کے موقع پر قرآن کی تلاوت کے خلاف بجرنگ دل کا احتجاج

Source: S.O. News Service | Published on 29th March 2023, 12:56 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ہاسن 28 / مارچ (ایس او نیوز) ہاسن ضلع کے بیلور ٹاون میں روایتی طور پر برسہا برس سے چنا کیشوا رتھ اتسوا کے موقع پر جو قرآن کی تلاوت کی جاتی ہے اس کے خلاف بجرنگ دل نے احتجاجی مظاہرا کیا ۔

ہندو تنظیموں کا کہنا ہے کہ ان کے مذہبی تہوار کے موقع پر قرآن کی تلاوت کرنا ان کے مذہبی رسوم کے خلاف ہے ۔ بیلور ہاسن میں دو روزہ تاریخی چنا کیشوا رتھ اتسوا 4 اپریل کو منعقد ہونے والا ہے ۔ اس سے قبل ہی بجرنگ دل کے بینر تلے ہندو تنظیموں نے مخالفت کرتے ہوئے مزراعی ڈپارٹمنٹ اور ضلع انتظامیہ کو اس سے باز رہنے کی تنبیہ کی اور آج اس کے خلاف احتجاجی ریلی منعقد کی ۔ 

موصولہ اطلاع کے مطابق آج ریلی کے دوران مسلم نوجوان نے قرآن زندہ باد کا نعرہ لگایا جس کی وجہ سے تھوڑی دیر کے لئے حالات کشیدہ ہوگئے ۔ پولیس نے اس نوجوان کو وہاں سے لے جاتے ہوئے حالات کو قابو میں کر لیا ۔ 

بتایا جاتا  ہے  کہ بیلور کا یہ تاریخی مندر 12 ویں صدی عیسوی کا ہے جس کی تعمیر میں 103 سال کا عرصہ لگا تھا اور اب  اسے 'یونیسکو ہیریٹیج' کا درجہ ملنے کی توقع ہے ۔ ہندوتوا وادی کارکنان کا کہنا ہے کہ اس رتھ اتسوا کے موقع پر ہندو دیوتا چناکیشوا کے سامنے قرآنی آیات کی تلاوت غیر ضروری ہے اور مسلمانوں کی خوشامدی کے لئے یہ رسم 1932 میں زبردستی ٹھونسی گئی تھی۔ وہ سوال کرتے ہیں کہ کیا ہندووں کو مسجدوں اور درگاہوں میں بھجن گانے کا موقع دیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی ہندوتوا کارکنان نے اس تہوار کے موقع پر قرآن کی تلاوت کے خلاف آواز اٹھائی تھی ، مگر مزراعی محکمہ کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد حسب روایت قرآنی آیات کی تلاوت کی رسم بھی انجام دی گئی تھی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...

کنگنا رنوت کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کرنے کی ہائی کورٹ میں عرضداشت، نوٹس جاری

بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رنوت کی پارلیمنٹ کی رکنیت پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہائی کورٹ میں ان کے انتخاب کو چیلنج کرتے ہوئے ایک عرضداشت داخل کی گئی ہے جس میں ان کے پورے انتخابی عمل کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ ...

مانسون اجلاس: کسانوں کو دھوکہ دے رہی حکومت، 70 ہزار روپے فی ایکڑ کی ٹیکس وصولی!

کانگریس سمیت پوری اپوزیشن نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت کسانوں کو دھوکہ دے رہی ہے اور ان سے 70 ہزار روپے فی ایکڑ ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ کانگریس کے رندیپ سنگھ سرجے والا نے مرکزی بجٹ 2024-25 پر عام بحث کو دوبارہ شروع کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’کرسی بچانے‘ کا بجٹ ہے۔ اس بجٹ میں ...