2Bریزرویشن کیلئے قانونی جنگ کی تیاری میں تیزی، متفقہ طور پر عدالت سے رجوع ہونے سینئر وکیلوں کا مسلم قائدین کو مشورہ

Source: S.O. News Service | Published on 28th March 2023, 11:50 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،28/مارچ (ایس او  نیوز)ریاستی بی جے پی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کے 2Bریزرویشن کو ختم کر دینے کے فیصلہ کے خلاف عدالت سے رجوع ہو کر قانونی جنگ شروع کرنے کی تیاریوں نے شدت اختیارکر لی ہے۔

پیر کے روز اس سلسلہ میں مسلم قائدین نے ریاست کے سینئر ماہرین قانون سے مشورہ کیااور طے کیا کہ جلد ہی اس معاملہ کو لے کر عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

کرناٹک کے سابق ایڈوکیٹ جنرل اور ریاستی پسماندہ طبقات کمیشن کے سابق چیرمین روی ورماکمار سے اس بارے میں مشورے کے بعد سابق مرکزی وزیر اور سینئر کانگریس رہنما ڈاکٹر کے رحمن خان نے بتایا کہ اراکین کونسل نصیر احمداور عبدالجبارکے ہمراہ انہوں نے روی ورما کمار سے مشورہ کیا۔

مشورے کے دوران سینئر وکیل نے کہا کہ اگر اس معاملہ میں قانونی لڑائی کو سنجیدگی سے لڑنا ہے تو اس بات کی ضرورت ہے کہ غیر ضروری طور پر زیادہ تعداد میں عرضیاں داخل نہ کی جائیں۔ اگر وکلاءنے اپنے طور پر اس معاملہ کو لے کر عدالت میں زیادہ عرضیاں داخل کر دیں تو مقدمے کو جس سمت میں لے جانے کی کوشش ہو رہی ہے ممکن ہے کہ اس کو نقصان پہنچے اور صورتحال ایسی ہی پیدا ہو جائے جیسی حجاب معاملہ میں پیدا ہوئی تھی۔

اسی لئے بہتر ہے کہ وکلاءاس معاملہ میں آپس میں مشورہ کرلیں اور طے کریں کہ عدالت میں اس کیس کو کس طریقے سے مؤثر انداز میں پیش کیا جا سکے اور عدالت کو یہ باور کروایا جا سکے کہ ریزرویشن کے معاملہ میں حکومت نے جو قدم اٹھایا ہے وہ غیر آئینی ہے۔

ڈاکٹر کے رحمن خان نے کہا کہ اس بارے میں کل مسلم قائدین کا ایک اجلا س طلب کیا گیا ہے جس میں اس پر مشاورت ہو گی۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...