بینگلورو: یوگیشور کے خلاف دھوکہ دہی مقدمہ رد کرنے کرناٹک ہائی کورٹ کا انکار
بینگلورو، 31/جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی) سابق ریاستی وزیر ورکن کونسل سی پی یوگیشو راور ان کے اہل خانہ کی میگا سٹی ڈیولپمنٹ پراجکٹ دھوکہ دہی کے سلسلہ میں مقدمات رد کرنے یوگیشور اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے دائر عرضی ہائی کورٹ نے خارج کردی ہے۔
اطلاع کے مطابق جسٹس ایم ناگا پرسنا پر مشتمل واحد رکنی ہائی کورٹ بنچ نے عرضی خارج کرتے ہوئے معاملات رد کرنے سے انکار کردیا۔ بنچ نے بتایا کہ ایس ایف آئی او معاملہ درج کرنے زیر سماعت ہے، اس طرح معاملہ رد نہیں کیاجاسکتا اور عرضی گزاروں کو معاملہ کا سامنا کرنا ضروری ہے۔
یاد رہے کہ 2009ء میں یوگیشور نے میگا سٹی بلڈرس اینڈ ڈیولوپرس لمیٹڈ (ایم ڈی بی ایل) کے نام پر ٹاؤن شپ تعمیر کرکے ان میں سائٹس فراہم کرنے عوام سے ہزاروں کروڑوں روپئے وصول کرکے سائٹ نہیں دی اور نہ ہی رقم واپس کی۔ اس سلسلہ میں عوام نے یوگیشور اور ان کے اہل خانہ کے خلاف شکایت درج کی تھی۔
بتایا جاتا ہے کہ تحقیقات کے آغاز پر ایس ایف آئی ایم نے الزام لگایا تھا کہ میگا سٹی کمیٹی نے 37.20 کروڑ روپیوں کا غبن کیا تھا لیکن بعد میں الزام لگایا کہ یہ رقم تقریباً 60کروڑ ہے۔