بینگلوروسے698عازمین پر مشتمل پانچ حج پروازیں جدہ پہنچیں

Source: S.O. News Service | Published on 8th June 2023, 10:50 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بینگلورو، 8/جون(ایس او  نیوز) بینگلورو سے عازمین حج کی پانچ پروازوں سے 698 عازمین حج سفر حج بیت اللہ کیلئے روانہ ہوکر جدہ پہنچ گئے - حج فلائٹس کے افتتاحی جلسہ کے بعد حج بھون سے عازمین حج کی خصوصی بسوں کے ذریعہ ایرپورٹ روانگی کا سلسلہ شروع ہوا-مولانا مقصود عمران رشادی کی دعاؤں کے ساتھ عازمین کی بسیں ایرپورٹ کیلئے روانہ ہوئیں - صبح4.45بجے عازمین حج کی پہلی پرواز نے بنگلورو سے اڑان بھری- ریاستی حج کمیٹی کے چیرمین رؤف کچہری والا اور حج آپریشنز 2023کے کو آرڈی نیٹر سید اعجاز احمد نے پہلی فلائٹ کی روانگی سے قبل رسمی طور پر ہری جھنڈی دکھائی-پہلے دن روانہ ہوئی پانچ پروازوں میں سے دو نے مسقط کے راستہ سفر کیا اور مسقط ایئرپورٹ پر ان طیاروں کو 1.15گھنٹہ ٹھہراکر جدہ کیلئے پرواز کرنے دیا گیا- باقی تین پروازیں جدہ کیلئے راست رہیں -

فلائٹ کے اوقات میں تبدیلی: سید اعجازاحمد نے بتایا کہ اس سے پہلے یہ طے ہوا تھا کہ ہر روز روانہ ہونے والی تین فلائٹس صبح5بجے،11بجے اور شام5بجے روانہ ہوں گی-لیکن اب ان اوقات میں تبدیلی ہو چکی ہے- فلائٹس ان اوقات کی بجائے بعد میں طے ہونے والے اوقات کے مطابق روانہ ہو گی- انہوں نے بتایا کہ عازمین کو ان کی فلائٹ کی روانگی کے وقت کی اطلاع اب ان کی بکنگ کے مرحلہ میں دی جائے گی-انہو ں نے بتایاکہ گزشتہ سال حج بھون میں رہائش کا جو مسئلہ کھڑا ہو گیا تھا اس بار ایسا نہ ہونے پائے اس کیلئے قافلوں میں عازمین کی تعداد کو محدود رکھنے کی کوشش کی گئی اور اس میں غیر متوقع کامیابی یہ ملی ہے کہ حج بھون میں اب تک 13فلائٹوں کیلئے عازمین کی بکنگ کے بعد بھی رہائش کا کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا-

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...